☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
خوف اور تقویٰ کا بیان - اس خبر کا ذکر کہ آدمی پر لازم ہے کہ وہ اللہ کے عذاب سے امن کی کمی رکھے، ہم اس سے پناہ مانگتے ہیں، چاہے وہ طاعت کے اسباب میں اپنی پوری کوشش کر رہا ہو
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتیوں کے احکام و مسائل← خوف اور تقویٰ کا بیان - اس خبر کا ذکر کہ آدمی پر لازم ہے کہ وہ اللہ کے عذاب سے امن کی کمی رکھے، ہم اس سے پناہ مانگتے ہیں، چاہے وہ طاعت کے اسباب میں اپنی پوری کوشش کر رہا ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 658 صحیح ابن حبان
أَبُو خَلِيفَةَ ، الْقَعْنَبِيُّ ، سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ ، جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، تَقُولُ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذَا كَانَ يَوْمُ رِيحٍ، أَوْ غَيْمٍ، عُرِفَ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ وَأَقْبَلَ وَأَدْبَرَ، فَإِذَا مَطَرَتْ، سُرَّ بِهِ وَذَهَبَ ذَلِكَ عَنْهُ، فَسُئِلَ، فقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي خَشِيتُ أَنْ يَكُونَ عَذَابًا سُلِّطَ عَلَى أُمَّتِي" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تیز ہوا والے دن یا بارش والے دن پریشان ہو جایا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ادھر ادھر آیا جایا کرتے تھے، جب بارش شروع ہو جاتی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خوش ہو جایا کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پریشانی ختم ہو جاتی تھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے یہ اندیشہ ہوتا ہے کہ کہیں یہ عذاب نہ ہو، جو میری امت پر مسلط کر دیا گیا ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الرَّقَائِقِ/حدیث: 658]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1032، 3206، 4828، 6092، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 899، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 658، 993، 994، 1006، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3721، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1522، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5098، 5099، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3257، 3449، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3889، 3890، 3891،وأحمد فى (مسنده) برقم: 24778،والحميدي فى (مسنده) برقم: 272» «رقم طبعة با وزير 657»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (2757).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم.
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2757). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم.