☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
صلہ رحمی اور قطع رحمی کا بیان - اس بات کا ذکر کہ جب رحم کو پیدا کیا گیا تو اس نے اللہ جل وعلا سے قطع رحمی سے پناہ مانگی اور اللہ نے خبر دی کہ وہ اسے جوڑنے والے سے تعلق جوڑے گا اور کاٹنے والے سے تعلق کاٹ دے گا۔
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: نیکی و احسان کے احکام و مسائل← صلہ رحمی اور قطع رحمی کا بیان - اس بات کا ذکر کہ جب رحم کو پیدا کیا گیا تو اس نے اللہ جل وعلا سے قطع رحمی سے پناہ مانگی اور اللہ نے خبر دی کہ وہ اسے جوڑنے والے سے تعلق جوڑے گا اور کاٹنے والے سے تعلق کاٹ دے گا۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 441 صحیح ابن حبان
الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، عَبْدُ اللَّهِ ، مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي مُزَرِّدٍ ، سَعِيدَ بْنَ يَسَارٍ أَبَا الْحُبَابِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي مُزَرِّدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمِّي سَعِيدَ بْنَ يَسَارٍ أَبَا الْحُبَابِ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ خَلَقَ الرَّحِمَ، حَتَّى إِذَا فَرَغَ مِنْ خَلْقِهِ، قَامَتِ الرَّحِمُ، فَقَالَتْ: هَذَا مَقَامُ الْعَائِذِينَ مِنَ الْقَطِيعَةِ؟ قَالَ:" نَعَمْ أَلا تَرْضَيْنَ أَنْ أَصِلَ مَنْ وَصَلَكِ، وَأَقْطَعَ مَنْ قَطَعَكِ؟"، قَالَتْ: بَلَى، قَالَ:" فَهُوَ لَكِ"، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَاقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ: فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ تَوَلَّيْتُمْ أَنْ تُفْسِدُوا فِي الأَرْضِ، وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَكُمْ، أُولَئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فَأَصَمَّهُمْ وَأَعْمَى أَبْصَارَهُمْ سورة محمد آية 22 - 23 .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ نے رحم کو پیدا کیا، یہاں تک کہ جب وہ اس کی تخلیق سے فارغ ہو گیا، تو رحم کھڑا ہوا، اس نے عرض کی: یہ قطع رحمی سے پناہ مانگنے والوں کا مقام ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جی ہاں! کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ جو تمہیں ملا کر رکھے گا میں اسے ملاؤں گا اور جو تمہیں کاٹ دے گا میں اسے کاٹ دوں گا؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! اللہ تعالیٰ نے فرمایا: یہ چیز تمہیں مل گئی۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم چاہو، تو یہ آیت تلاوت کر لو: ﴿فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ تَوَلَّيْتُمْ أَنْ تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَكُمْ * أُولَئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فَأَصَمَّهُمْ وَأَعْمَى أَبْصَارَهُمْ﴾ [سورة محمد: 22-23] ”(اے منافقین!) عنقریب یہ ہو گا کہ اگر تم واپس چلے گئے تو تم زمین میں فساد پیدا کرو گے اور رشتے داری کے حقوق کو پامال کرو گے، یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ نے لعنت کی ہے، انہیں بہرہ کیا ہے اور ان کی بصارت کو اندھا کر دیا ہے۔““ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ البِرِّ وَالإِحْسَانِ/حدیث: 441]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4830، 4831، 4832، 5987، 5988، 7502، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2554، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 441، 442، 444، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3023، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8046» «رقم طبعة با وزير 442»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين.
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين.