☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
صلہ رحمی اور قطع رحمی کا بیان - اس بات کا ذکر کہ جو شخص صلہ رحمی کرے اور اسے دیگر عبادات کے ساتھ جوڑے تو اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے۔
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: نیکی و احسان کے احکام و مسائل← صلہ رحمی اور قطع رحمی کا بیان - اس بات کا ذکر کہ جو شخص صلہ رحمی کرے اور اسے دیگر عبادات کے ساتھ جوڑے تو اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 437 صحیح ابن حبان
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ ، مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، أَبَا أَيُّوبَ الأَنْصَارِيَّ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، أَنَّ أَبَا أَيُّوبَ الأَنْصَارِيَّ ، أَخْبَرَهُ أَنَّ أَعْرَابِيًّا عَرَضَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخَذَ بِزِمَامِ نَاقَتِهِ، فقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي بِأَمْرٍ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ وَيُنْجِينِي مِنَ النَّارِ؟ قَالَ: فَنَظَرَ إِلَى وُجُوهِ أَصْحَابِهِ وَكَفَّ عَنْ نَاقَتِهِ وَقَالَ:" لَقَدْ وُفِّقَ، أَوْ هُدِيَ، لا تُشْرِكْ بِاللَّهِ شَيْئًا، وَتُقِيمُ الصَّلاةَ، وَتُؤْتِي الزَّكَاةَ، وَتَصِلُ الرَّحِمَ دَعِ النَّاقَةَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے آ گیا، اس نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اونٹنی کی لگام کو پکڑ لیا اور عرض کی: یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے ایسے معاملے کے بارے میں بتائیے جو مجھے جنت میں داخل کر دے اور جہنم سے نجات دے دے۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے اصحاب کے چہروں کی طرف دیکھا اور اپنی اونٹنی کو روک لیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس شخص کو توفیق دی گئی۔ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ہدایت دی گئی، تم کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہراؤ، تم نماز ادا کرو، زکاۃ ادا کرو، صلہ رحمی کرو اور (اب) اونٹنی کو چھوڑ دو۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ البِرِّ وَالإِحْسَانِ/حدیث: 437]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1396، 5982، 5983، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 13، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 437، 3245، 3246، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 467، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 325، 5849، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24021» «رقم طبعة با وزير 438»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح الترغيب والترهيب» (747): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين.
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح الترغيب والترهيب» (747): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين.