☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سچائی، نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کا بیان - اس کا ذکر کہ اللہ تعالیٰ امر بالمعروف کرنے والے کو اس پر عمل کرنے والے کا ثواب دیتا ہے، بغیر اس کے اجر میں کمی کے۔
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: نیکی و احسان کے احکام و مسائل← سچائی، نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کا بیان - اس کا ذکر کہ اللہ تعالیٰ امر بالمعروف کرنے والے کو اس پر عمل کرنے والے کا ثواب دیتا ہے، بغیر اس کے اجر میں کمی کے۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 289 صحیح ابن حبان
مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ يُوسُفَ ، بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ الْعَسْكَرِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، شُعْبَةُ ، سُلَيْمَانَ ، أَبَا عَمْرٍو الشَّيْبَانِيَّ ، أَبِي مَسْعُودٍ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ يُوسُفَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ الْعَسْكَرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا عَمْرٍو الشَّيْبَانِيَّ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، قَالَ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ، فَقَالَ:" مَا عِنْدِي مَا أُعْطِيكَ، لَكِنِ ائْتِ فُلانًا"، قَالَ: فَأَتَى الرَّجُلَ، فَأَعْطَاهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ دَلَّ عَلَى خَيْرٍ فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِ فَاعِلِهِ أَوْ عَامِلِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے آپ سے مدد طلب کی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو میں تمہیں دوں، تم فلاں شخص کے پاس چلے جاؤ۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) وہ اس شخص کے پاس آیا تو اس نے اسے عطیہ دے دیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص بھلائی کے بارے میں رہنمائی کرے، تو اس کو اس بھلائی کو کرنے والے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں) اس پر عمل کرنے والے کی مانند اجر ملتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ البِرِّ وَالإِحْسَانِ/حدیث: 289]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1893، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 289، 1668، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5129، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2671، 2671 م، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17359»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (1660).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين، وسليمان هو الأعمش.
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1660). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين، وسليمان هو الأعمش.