☽ 9 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب فرض الإيمان-
Sahih Ibn Hibban
Books← Sahih Ibn Hibban← کتاب: ایمان کے احکام و مسائل← باب فرض الإيمان-
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 4
Hadith No.: 154 Sahih Ibn Hibban
عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ ، اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ ، أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ: بَيْنَا نَحْنُ جُلُوسٌ فِي الْمَسْجِدِ، دَخَلَ رَجُلٌ عَلَى جَمَلٍ، فَأَنَاخَهُ فِي الْمَسْجِدِ، ثُمَّ عَقَلَهُ، ثُمَّ قَالَ لَهُمْ: أَيُّكُمْ مُحَمَّدٌ؟ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَّكِئٌ بَيْنَ ظَهْرَانَيْهُمْ، قَالَ: فَقُلْنَا لَهُ: هَذَا الأَبْيَضُ الْمُتَّكِئُ، فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ: يَا ابْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَدْ أَجَبْتُكَ"، فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا مُحَمَّدُ إِنِّي سَائِلُكَ فَمُشْتَدٌّ عَلَيْكَ فِي الْمَسْأَلَةِ، فَلا تَجِدَنَّ عَلَيَّ فِي نَفْسِكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَلْ مَا بَدَا لَكَ"، فَقَالَ الرَّجُلُ: نَشَدْتُكَ بِرَبِّكَ وَرَبِّ مَنْ قَبْلُكَ، آلِلَّهِ أَرْسَلَكَ إِلَى النَّاسِ كُلِّهِمْ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الِلَّهِمْ نَعَمْ"، قَالَ: فَأَنْشُدُكَ اللَّهَ، آلِلَّهِ أَمَرَكَ أَنْ نُصَلِّيَ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الِلَّهِمْ نَعَمْ"، قَالَ: فَأَنْشُدُكَ اللَّهَ، آلِلَّهِ أَمَرَكَ أَنَ نَصُومَ هَذَا الشَّهْرَ مِنَ السَّنَةِ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الِلَّهِمْ نَعَمْ"، قَالَ: فَأَنْشُدُكَ اللَّهَ، آلِلَّهِ أَمَرَكَ أَنْ تَأْخُذَ هَذِهِ الصَّدَقَةَ مِنْ أَغْنِيَائِنَا، فَتَقْسِمَهَا عَلَى فُقَرَائِنَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الِلَّهِمْ نَعَمْ"، فَقَالَ الرَّجُلُ: آمَنَتُ بِمَا جِئْتَ بِهِ، وَأَنَا رَسُولُ مَنْ وَرَائِي مِنْ قَوْمِي، وَأَنَا ضِمَامُ بْنُ ثَعْلَبَةَ أَخُو بَنِي سَعْدِ بْنِ بَكْرٍ .
Translation: محمد محی الدین .
شریک بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: ایک مرتبہ ہم لوگ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک شخص اونٹ پر سوار ہو کر آیا، اس نے مسجد میں اس اونٹ کو بٹھایا اور پھر اسے باندھ دیا، پھر اس نے لوگوں سے دریافت کیا: ”آپ میں سے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کون ہیں؟“ اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم لوگوں کے درمیان ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے تھے، راوی کہتے ہیں کہ ہم نے اسے کہا: ”یہ سفید رنگت کے مالک، ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے صاحب (نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) ہیں“، اس شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کیا: ”اے عبدالمطلب کے صاحبزادے!“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے جواب دیا: ”میں تمہیں جواب دینے کے لیے تیار ہوں“، اس نے دریافت کیا: ”اے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میں آپ سے کچھ سوال کروں گا اور سوال کرتے ہوئے ذرا سختی کا اظہار کروں گا، تو آپ مجھ سے ناراض نہ ہوئیے گا“، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں جو مناسب لگتا ہے تم پوچھو“، اس نے کہا: ”میں آپ کو آپ کے پروردگار اور آپ سے پہلے لوگوں کے پروردگار کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کو تمام بنی نوع انسان کی طرف بھیجا ہے؟“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جواب دیا: «اللَّهُمَّ نَعَمْ» ”اللہ (جانتا ہے) جی ہاں“، اس نے دریافت کیا: ”میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ حکم دیا ہے کہ ہم روزانہ پانچ نمازیں پڑھا کریں؟“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: «اللَّهُمَّ نَعَمْ» ”اللہ (جانتا ہے) جی ہاں“، اس نے دریافت کیا: ”میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کو حکم دیا ہے کہ ہم سال میں اس مہینے میں روزے رکھیں؟“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: «اللَّهُمَّ نَعَمْ» ”اللہ (جانتا ہے) جی ہاں“، اس نے دریافت کیا: ”میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ حکم دیا ہے کہ آپ ہمارے خوشحال لوگوں سے زکوۃ وصول کریں اور اسے ہمارے غریب لوگوں میں تقسیم کر دیں؟“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: «اللَّهُمَّ نَعَمْ» ”اللہ (جانتا ہے) جی ہاں!“ اس شخص نے کہا: ”آپ جو کچھ لے کر آئے ہیں، میں اس پر ایمان لاتا ہوں، میں اپنے پیچھے (موجود) اپنی قوم کا نمائندہ ہوں، میرا نام ضمام بن ثعلبہ ہے، جس کا تعلق بنو سعد بن بکر سے ہے“۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الإِيمَانِ/حدیث: 154]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 63، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2358، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 154، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2091، 2092، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2413، 2414، وأبو داود فى (سننه) برقم: 486، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1402، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4400، 13258، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12916، والبزار فى (مسنده) برقم: 6192، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 5938»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (504): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح؛ عيسى بن حماد: هو ابن مسلم التجيبي، وباقي السند من رجال الشيخين.
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (504): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح؛ عيسى بن حماد: هو ابن مسلم التجيبي، وباقي السند من رجال الشيخين.
Hadith No.: 155 Sahih Ibn Hibban
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، مُحَمَّدُ بْنُ الْخَطَّابِ الْبَلَدِيُّ ، عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ إِبْرَاهِيَمَ الْجُدِّيُّ ، سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْخَطَّابِ الْبَلَدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ إِبْرَاهِيَمَ الْجُدِّيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كُنَّا نُهِيَنَا أَنْ نَسْأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ شَيْءٍ، فَكَانَ يُعْجِبُنَا أَنْ يَأْتِيَهُ الرَّجُلُ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ فَيَسْأَلَهُ، وَنَحْنُ نَسْمَعُ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ مِنْهُمْ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ أَتَانَا رَسُولُكَ، فَزَعَمَ أَنَّكَ تَزْعُمُ أَنَّ اللَّهَ أَرْسَلَكَ، قَالَ:" صَدَقَ"، قَالَ: فَمَنْ خَلَقَ السَّمَاءَ؟ قَالَ:" الِلَّهِ"، قَالَ: فَمَنْ خَلَقَ الأَرْضَ؟ قَالَ:" الِلَّهِ"، قَالَ: فَمَنْ نَصَبَ هَذِهِ الْجِبَالَ؟ قَالَ:" الِلَّهِ"، قَالَ: فَمَنْ جَعَلَ فِيهَا هَذِهِ الْمَنَافِعَ؟ قَالَ:" الِلَّهِ"، قَالَ: فَبِالَّذِي خَلَقَ السَّمَاءَ وَالأَرْضَ، وَنَصَبَ الْجِبَالَ، وَجَعَلَ فِيهَا هَذِهِ الْمَنَافِعَ، آلِلَّهِ أَرْسَلَكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، قَالَ: زَعَمَ رَسُولُكَ أَنَّ عَلَيْنَا خَمْسَ صَلَوَاتٍ فِي يَوْمِنَا وَلَيْلَتِنَا، قَالَ:" صَدَقَ"، قَالَ: فَبِالَّذِي أَرْسَلَكَ، آلِلَّهِ أَمَرَكَ بِهَذَا؟ قَالَ:" نَعَمْ"، قَالَ: زَعَمَ رَسُولُكَ أَنَّ عَلَيْنَا صَدَقَةً فِي أَمْوَالِنَا، قَالَ:" صَدَقَ"، قَالَ: فَبِالَّذِي أَرْسَلَكَ، آلِلَّهِ أَمَرَكَ بِهَذَا؟ قَالَ:" نَعَمْ"، قَالَ: زَعَمَ رَسُولُكَ أَنَّ عَلَيْنَا صَوْمَ شَهْرٍ فِي سَنَتِنَا، قَالَ:" صَدَقَ"، قَال: فَبِالَّذِي أَرْسَلَكَ، آلِلَّهِ أَمَرَكَ بِهَذَا؟ قَالَ:" نَعَمْ"، قَالَ: زَعَمَ رَسُولُكَ أَنَّ عَلَيْنَا حَجَّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلا، قَالَ:" صَدَقَ"، قَالَ: فَبِالَّذِي أَرْسَلَكَ، آلِلَّهِ أَمَرَكَ بِهَذَا؟ قَالَ:" نَعَمْ"، قَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، لا أَزِيدُ عَلَيْهِنَّ، وَلا أَنْقُصُ مِنْهُنَّ شَيْئًا، فَلَمَّا قَفَّى، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَئِنْ صَدَقَ لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ" قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ الِلَّهِ عَنْهُ: هَذَا النَّوْعُ مِثْلُ الْوُضُوءِ، وَالتَّيَمُّمِ، وَالاغْتِسَالِ مِنَ الْجَنَابَةِ، وَالصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ، وَالصَّوْمِ الْفَرْضِ، وَمَا أَشْبَهَ هَذِهِ الأَشْيَاءَ الَّتِي هِيَ فَرْضٌ عَلَى الْمُخَاطَبِينَ فِي بَعْضِ الأَحْوَالِ لا الْكُلِّ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہمیں اس بات سے منع کر دیا گیا کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کسی چیز کے بارے میں دریافت کریں۔ تو ہماری یہ خواہش ہوتی تھی کہ کوئی دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو اور آپ سے سوال کرے تو ہم اسے سن لیا کریں۔ ایک مرتبہ ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ اس نے عرض کی: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ کا پیغام رساں ہمارے پاس آیا تھا، اس نے یہ بات بیان کی کہ آپ یہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو مبعوث کیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے ٹھیک کہا ہے۔“ اس شخص نے دریافت کیا: آسمان کو کس نے پیدا کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جواب دیا: ”اللہ تعالیٰ نے۔“ اس نے دریافت کیا: زمین کو کس نے پیدا کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جواب دیا: ”اللہ تعالیٰ نے۔“ اس نے دریافت کیا: ان پہاڑوں کو کس نے قائم کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جواب دیا: ”اللہ تعالیٰ نے۔“ اس نے دریافت کیا: ان میں فائدے کس نے رکھے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جواب دیا: ”اللہ تعالیٰ نے۔“ اس نے کہا: پھر وہ ذات جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے، اور پہاڑوں کو نصب کیا ہے، اور ان میں منافع رکھے ہیں، اس کی قسم دے کر میں (آپ سے دریافت کرتا ہوں) کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کو بھیجا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ اس نے کہا: آپ کے مبلغ نے یہ بات بتائی ہے کہ ہم پر (روزانہ) پانچ نمازیں پڑھنا لازم ہو گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے ٹھیک کہا ہے۔“ اس نے دریافت کیا: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو بھیجا ہے، کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس کا حکم دیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جواب دیا: ”جی ہاں!۔“ اس نے کہا: آپ کے مبلغ نے یہ بات بتائی ہے کہ ہمارے اموال میں زکوٰۃ کی ادائیگی لازم ہو گی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس نے ٹھیک کہا ہے۔“ اس شخص نے کہا: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو مبعوث کیا ہے، کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس بات کا حکم دیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں!۔“ اس نے کہا: آپ کے مبلغ نے یہ بات بھی بتائی ہے کہ ہم پر پورے سال میں ایک مہینے کے روزے رکھنا فرض ہو گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے ٹھیک کہا ہے۔“ اس شخص نے کہا: آپ کو اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو مبعوث کیا ہے، کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس بات کا حکم دیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں!۔“
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس نوعیت کے احکام جیسے وضو، تیمم، غسل جنابت، پانچ نمازیں، فرض روزہ اور اس جیسے دیگر احکام مخاطب افراد پر بعض حالتوں میں فرض ہوتے ہیں، تمام حالتوں میں فرض نہیں ہوتے۔) [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الإِيمَانِ/حدیث: 155]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 12، 12، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 155، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2090، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2412، 5832، والترمذي فى (جامعه) برقم: 619، والدارمي فى (مسنده) برقم: 676، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8703، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12652»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح. محمد بن الخطاب البلدي: ذكره المؤلف في "الثقات" 9/ 139، فقال: سكن الموصل، يروي عن المؤمل بن إسماعيل، وأبي نعيم والكوفيين، حدثنا عنه أبو يعلى وأهل الموصل، وباقي السند رجاله ثقات.
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح. محمد بن الخطاب البلدي: ذكره المؤلف في "الثقات" 9/ 139، فقال: سكن الموصل، يروي عن ا
Hadith No.: 156 Sahih Ibn Hibban
الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ الشَّيْبَانِيُّ ، أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ ، يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَيْفِيٍّ ، أَبِي مَعْبَدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ الشَّيْبَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَيْفِيٍّ ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا بَعَثَ مُعَ إِلَى الْيَمَنِ، قَالَ: " إِنَّكَ تَقَدْمَ عَلَى قَوْمٍ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ، فَلْيَكُنْ أَوَّلَ مَا تَدْعُوهُمْ إِلَيْهِ عِبَادَةُ اللَّهِ، فَعَرَفُوا اللَّهَ فَأَخْبِرْهُمْ أَنَّ اللَّهَ فَرَضَ عَلَيْهِمْ خَمْسَ صَلَوَاتٍ فِي يَوْمِهِمْ وَلَيْلَتِهِمْ، وَفَعَلُوهَا فَأَخْبِرْهُمْ أَنَّ اللَّهَ فَرَضَ عَلَيْهِمْ زَكَاةً تُؤْخَذُ مِنْ أَمْوَالِهِمْ، فَتُرَدُّ عَلَى فُقَرَائِهِمْ، فَأَطَاعُوا بِهَذَا فَخُذْ مِنْهُمْ، وَتَوَقَّ كَرَائِمَ أَمْوَالِ النَّاسِ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ الِلَّهِ عَنْهُ: هَذَا النَّوْعُ مِثْلُ الْحَجِّ وَالزَّكَاةِ وَمَا أَشْبَهَهُمَا مِنَ الْفَرَائِضِ الَّتِي فُرِضَتْ عَلَى بَعْضِ الْعَاقِلِينَ الْبَالِغِينَ فِي بَعْضِ الأَحْوَالِ لا الْكُلِّ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اہل کتاب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی طرف جا رہے ہو، تم انہیں سب سے پہلے اللہ کی عبادت کی دعوت دینا، جب وہ اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل کر لیں، تو تم انہیں بتانا کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر روزانہ پانچ نمازیں فرض کی ہیں، جب وہ ایسا کر لیں، تو انہیں بتانا کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر زکاۃ فرض کی ہے، جو ان کے اموال میں سے وصول کی جائے گی اور ان کے غریب لوگوں کی طرف لوٹا دی جائے گی، جب وہ اس حکم کی فرمانبرداری کریں، تو تم ان سے زکاۃ وصول کر لینا اور لوگوں کے عمدہ مال حاصل کرنے سے بچنا۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ قسم جیسے حج اور زکاۃ اور ان جیسے دیگر فرائض (وہ ہیں) جو بعض عاقل و بالغ لوگوں پر بعض مخصوص حالتوں میں فرض قرار دیے گئے ہیں، یہ ہر حال میں فرض نہیں ہیں (یعنی زکاۃ اس پر فرض ہو گی جو صاحب نصاب ہو اور اس نصاب پر ایک سال گزر جائے اور حج اس پر فرض ہو گا جس کے لیے حج کے مخصوص ایام میں مکہ تک جانا ممکن ہو، یہ ہر مسلمان پر ہر حال میں فرض نہیں ہے۔) [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الإِيمَانِ/حدیث: 156]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1395، 1458، 1496، 2448، 4347، 7371، 7372، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 19، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2275، 2346، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 156، 2419، 5081، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2434، 2521، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2226، 2313، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1584، والترمذي فى (جامعه) برقم: 625، 2014، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1783،والدارقطني فى (سننه) برقم: 2058، 2059، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2100، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 9924»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (1412): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما. أبو معبد: هو نافع مولى ابن عباس المكي.
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1412): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما. أبو معبد: هو نافع مولى ابن عباس المكي.
Hadith No.: 157 Sahih Ibn Hibban
الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ ، أَبُو جَمْرَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو جَمْرَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَدْمَ وَفْدُ عَبْدِ الْقَيْسِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا هَذَا الْحَيَّ مِنْ رَبِيعَةَ، قَدْ حَالَتْ بَيْنَنَا وَبَيْنَكَ كُفَّارُ مُضَرَ، وَلا نَخْلُصُ إِلَيْكَ إِلا فِي شَهْرٍ حَرَامٍ، فَمُرْنَا بِأَمْرٍ نَعْمَلُ بِهِ، وَنَدْعُو إِلَيْهِ مَنْ وَرَاءَنَا، قَالَ: " آمُرُكُمْ بِأَرْبَعٍ: الإِيمَانِ بِاللَّهِ، شَهَادَةِ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، وَإِقَامِ الصَّلاةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَأَنْ تُؤَدُّوا خُمُسَ مَا غَنِمْتُمْ، وَأَنْهَاكُمْ عَنِ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالنَّقِيرِ، وَالْمُقَيَّرِ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: رَوَى هَذَا الْخَبَرَ قَتَادَةُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَعِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَأَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ عبدالقیس قبیلے کا وفد نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، ان لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارا تعلق ربیعہ قبیلے سے ہے، ہمارے اور آپ کے درمیان مضر قبیلے کے کفار رکاوٹ بن جاتے ہیں، اس لیے ہم صرف حرمت والے مہینوں میں آپ کی خدمت میں حاضر ہو سکتے ہیں، آپ ہمیں کسی ایسی چیز کا حکم دیں جس پر ہم عمل کریں اور اپنے پیچھے لوگوں کو اس کی دعوت دیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہیں چار باتوں کا حکم دیتا ہوں: اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنا، یعنی اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں اور بے شک سیدنا محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، اور نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ دینا اور مالِ غنیمت میں سے خمس کی ادائیگی کرنا، اور تمہیں «الدُّبَّاءِ»، «الْحَنْتَمِ»، «النَّقِيرِ» اور «الْمُقَيَّرِ» ”دباء، حنتم، نقیر اور مقیر“ سے منع کرتا ہوں۔“ یہ روایت قتادہ نے سعید بن مسیب اور عکرمہ کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل کی ہے، جبکہ ابونضرہ کے حوالے سے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الإِيمَانِ/حدیث: 157]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 53، 87، 523، 1398، 3095، 3510، 4368، 4369، 6176، 7266، 7556، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 17، 1990، 1997، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 307، 1879، 2245، 2246، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 157، 172، 5365، 5403، 7295،والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3819، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5046، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3690، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1599، وأحمد فى (مسنده) برقم: 187، 266»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الطحاوية» (426): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما، أبو جمرة بالجيم والراء: هو نصر بن عمران الضبعي.
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الطحاوية» (426): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما، أبو جمرة بالجيم والراء: هو نصر بن عمران الضبعي.