☽ 10 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ذكر الحث على تعليم كتاب الله وإن لم يتعلم الإنسان بالتمام-
Sahih Ibn Hibban
Books← Sahih Ibn Hibban← کتاب: علم کے احکام و مسائل← ذكر الحث على تعليم كتاب الله وإن لم يتعلم الإنسان بالتمام-
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 115 Sahih Ibn Hibban
الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حِبَّانُ ، عَبْدُ اللَّهِ ، مُوسَى بْنِ عُلَيِّ بْنِ رَبَاحٍ ، أَبِي ، عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا حِبَّانُ ، أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُلَيِّ بْنِ رَبَاحٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ ، يَقُولُ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ فِي الصُّفَّةِ، فَقَالَ:" أَيُّكُمْ يُحِبُّ أَنْ يَغْدُوَ إِلَى بُطْحَانَ أَوِ الْعَقِيقِ، فَيَأْتِيَ كُلَّ يَوْمٍ بِنَاقَتَيْنِ كَوْمَاوَيْنِ زَهْرَاوَيْنِ يَأْخُذُهُمَا فِي غَيْرِ إِثْمٍ، وَلا قَطِيعَةِ رَحِمٍ؟"، قَالُوا: كُلُّنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ يُحِبُّ ذَلِكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فَلأَنْ يَغْدُوَ أَحَدُكُمْ إِلَى الْمَسْجِدِ، فَيَتَعَلَّمَ آيَتَيْنِ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ خَيْرٌ لَهُ مِنْ نَاقَتَيْنِ، وَثَلاثٌ خَيْرٌ مِنْ ثَلاثٍ، وَأَرْبَعٌ خَيْرٌ مِنْ عِدَادِهِنَّ مِنَ الإِبِلِ" قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: هَذَا الْخَبَرُ أُضْمِرَ فِيهِ كَلِمَةٌ وَهِيَ: لَوْ تَصَدَّقَ بِهَا، يُرِيدُ بِقَوْلِهِ: فَيَتَعَلَّمَ آيَتَيْنِ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ خَيْرٌ مِنْ نَاقَتَيْنِ وَثَلاثٍ لَوْ تَصَدَّقَ بِهَا، لأَنَّ فَضْلَ تَعَلُّمِ آيَتَيْنِ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ أَكْبَرُ مِنْ فَضْلِ نَاقَتَيْنِ، وَثَلاثٍ وَعِدَادِهِنَّ مِنَ الإِبِلِ لَوْ تَصَدَّقَ بِهَا، إِذْ مُحَالٌ أَنْ يُشَبِّهَ مَنْ تَعَلَّمَ آيَتَيْنِ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ فِي الأَجْرِ بِمَنْ نَالَ بَعْضَ حُطَامِ الدُّنْيَا، فَصَحَّ بِمَا وَصَفْتُ صِحَّةُ مَا ذَكَرْتُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم باہر تشریف لائے اور ہم اس وقت صفہ میں موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کون شخص اس بات کو پسند کرتا ہے کہ وہ بطحان یا عقیق جائے اور روزانہ وہاں سے دو ایسی اونٹنیاں لے آیا کرے جن کی کوہان بلند ہو اور ان کی رنگت چمکدار ہو، اور وہ کسی گناہ اور کسی قطع رحمی کے بغیر انہیں حاصل کر لے۔“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم میں سے ہر ایک شخص اس بات کو پسند کرے گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی شخص مسجد جائے اور اللہ کی کتاب کی دو آیات کا علم حاصل کرے، یہ اس کے لیے دو اونٹنیوں سے زیادہ بہتر ہے، اور تین (آیات کا علم حاصل کرنا) تین اونٹنیوں حاصل کرنے سے زیادہ بہتر ہے، اور چار (آیات کا علم حاصل کرنا) ان کی تعداد کے جتنے اونٹوں کو حاصل کرنے سے بہتر ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس روایت میں ایک کلمہ پوشیدہ (یعنی محذوف) ہے اور وہ یہ ہے: ”اگر وہ اسے صدقہ کر دے۔“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اس فرمان سے مراد یہ ہو گی: آدمی کا اللہ کی کتاب کی دو آیات کا علم حاصل کرنا اس کے لیے دو یا تین اونٹنیوں کو صدقہ کرنے سے بہتر ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے: اللہ کی کتاب کی دو آیات کا علم حاصل کرنا دو یا تین اونٹنیوں یا ان جتنے اونٹوں کو صدقہ کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے کیونکہ یہ بات ناممکن ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کتاب کی دو آیات کا علم حاصل کرنے کے اجر کو دنیاوی ساز و سامان کے حصول سے تشبیہ دیں، اس لیے میں نے جو وضاحت کی ہے وہ درست ہو گی جیسا کہ میں نے ذکر کیا ہے۔) [صحیح ابن حبان/كِتَابُ العِلْمِ/حدیث: 115]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 803، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 115، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1456، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17680، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 30697، والطبراني فى(الكبير) برقم: 799، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 3186»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (1309): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم، وحبان هو ابن موسى بن سوار السلمي المروزي، وعبد الله هو ابن المبارك.
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1309): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم، وحبان هو ابن موسى بن سوار السلمي المروزي، وعبد الله هو ابن
Hadith No.: 116 Sahih Ibn Hibban
الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيَمَ ، عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، زَيْدِ بْنِ سَلامٍ ، جَدِّهِ ، أَبِي أُمَامَةَ
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيَمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ سَلامٍ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ، فَإِنَّهُ يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ شَافِعًا لأَصْحَابِهِ، وَعَلَيْكُمْ بِالزَّهْرَاوَيْنِ: الْبَقَرَةِ وَآلِ عِمْرَانَ، فَإِنَّهُمَا تَأْتِيَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَنَّهُمَا غَمَامَتَانِ، أَوْ كَأَنَّهُمَا غَيَايَتَانِ، أَوْ فِرْقَانِ مِنْ طَيْرٍ تُحَاجَّانِ عَنْ أَصْحَابِهِمَا، وَعَلَيْكُمْ بِسُورَةِ الْبَقَرَةِ، فَإِنَّ أَخْذَهَا بَرَكَةٌ، وَتَرْكَهَا حَسْرَةٌ، وَلا يَسْتَطِيعُهَا الْبَطَلَةُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قرآن کا علم حاصل کرو، کیونکہ یہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والے کے لیے شفاعت کرنے والا بن کر آئے گا اور تم لوگوں پر دو چمکدار چیزوں «الزَّهْرَاوَيْنِ» کو اختیار کرنا لازم ہے: سورہ بقرہ اور سورہ آل عمران، کیونکہ یہ دونوں قیامت کے دن یوں آئیں گی جیسے دو بادل «غَمَامَتَانِ» ہیں، یا جیسے یہ دو سایہ دار چیزیں «غَيَايَتَانِ» ہیں، یا جیسے یہ پرندوں کی دو قطاریں «حِزْقَانِ مِنْ طَيْرٍ صَوَافَّ» ہیں اور یہ اپنے پڑھنے والوں کے بارے میں بحث کریں گی (یعنی ان کی شفاعت کریں گی)۔ تم لوگوں پر سورہ بقرہ پڑھنا لازم ہے، اسے اختیار کرنا برکت ہے، اور اسے ترک کر دینا حسرت ہے، اور باطل لوگ «الْبَطَلَةُ» (یعنی جادوگر) اس کی استطاعت نہیں رکھتے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ العِلْمِ/حدیث: 116]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 804، 804، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 116، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2079، 3153، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4126، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22576، والطبراني فى(الكبير) برقم: 7542، 7543، 7544، 8118، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 468، 5764، 8823»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «مختصر مسلم» (2095).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح رجاله ثقات، رجاله رجال مسلم، ويحيى بن أبي كثير - وإن رواه بالعنعنة - توبع عليه.
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «مختصر مسلم» (2095). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح رجاله ثقات، رجاله رجال مسلم، ويحيى بن أبي كثير - وإن رواه بالعنعنة - توبع عليه.