☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
- اس وضاحت کا ذکر کہ اعمش اس حدیث کو عبداللہ بن مرہ سے سننے میں اکیلے راوی نہیں تھے۔
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: علم کے احکام و مسائل← - اس وضاحت کا ذکر کہ اعمش اس حدیث کو عبداللہ بن مرہ سے سننے میں اکیلے راوی نہیں تھے۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 98 صحیح ابن حبان
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيَمَ ، عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، الأَعْمَشُ ، إِبْرَاهِيَمَ ، عَلْقَمَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيَمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيَمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَرْثٍ بِالْمَدِينَةِ، وَهُوَ مُتَّكِئٌ عَلَى عَسِيبٍ، فَمَرَّ بِنَفَرٍ مِنَ الْيَهُودِ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: لَوْ سَأَلْتُمُوهُ! فَقَالَ بَعْضُهُمْ: لا تَسْأَلُوهُ فَيُسْمِعَكُمْ مَا تَكْرَهُونَ، فَقَالُوا: يَا أَبَا الْقَاسِمِ، أَخْبِرْنَا عَنِ الرُّوحِ، فَقَامَ سَاعَةً يَنْتَظِرُ الْوَحْيَ، فَعَرَفْتُ أَنَّهُ يُوحَى عَلَيْهِ، فَتَأَخَّرْتُ عَنْهُ حَتَّى صَعِدَ الْوَحْيُ، ثُمَّ قَرَأَ: يَسْأَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَمَا أُوتِيتُمْ مِنَ الْعِلْمِ إِلا قَلِيل سورة الإسراء آية 85 .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ مدینہ منورہ کے ایک کھیت سے گزر رہا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھجور کی ایک شاخ سے ٹیک لگا کر (چل رہے تھے) کچھ یہودی وہاں سے گزرے، تو ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: اگر تم ان سے کوئی سوال کرو (تو یہ مناسب ہو گا) تو ایک نے کہا: تم ان سے سوال نہ کرو، کیونکہ وہ تمہیں کوئی ایسا جواب بھی دے سکتے ہیں، جو تمہیں پسند نہ آئے۔ پھر ان لوگوں نے کہا: اے سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ ہمیں روح کے بارے میں بتائیے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کچھ دیر تک کھڑے ہو کر وحی کا انتظار کرتے رہے۔ مجھے اندازہ ہو گیا کہ آپ پر وحی نازل ہو رہی ہے۔ اس لیے میں آپ سے پیچھے ہٹ گیا۔ یہاں تک کہ جب وحی نازل ہو گئی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ﴿وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ ۖ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّى وَمَا أُوتِيتُم مِّنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا﴾ [سورة الإسراء: 85] ”لوگ تم سے روح کے بارے میں دریافت کرتے ہیں: تم فرما دو! روح میرے پروردگار کے امر کا نتیجہ ہے، اور تم لوگوں کو تھوڑا سا علم دیا گیا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ العِلْمِ/حدیث: 98]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 125، 4721، 7297، 7456، 7462، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2794، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 97، 98، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11235، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3141، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3763، 3975، 4334، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 5390، والبزار فى (مسنده) برقم: 1529، 1955، والطبراني فى (الصغير) برقم: 1003»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين.
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين.