☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سنت پر مضبوطی سے جمے رہنے اور اس سے متعلق نقل، حکم اور ممانعت کا بیان - اس وضاحت کا ذکر کہ نبی کریم ﷺ پر جھوٹ باندھنا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← مقدمہ کا بیان← سنت پر مضبوطی سے جمے رہنے اور اس سے متعلق نقل، حکم اور ممانعت کا بیان - اس وضاحت کا ذکر کہ نبی کریم ﷺ پر جھوٹ باندھنا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 32 صحیح ابن حبان
ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، ابْنُ وَهْبٍ ، مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ ، وَاثِلَةَ بْنِ الأَسْقَعِ
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الأَسْقَعِ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِنَّ مِنْ أَعْظَمِ الْفِرْيَةِ ثَلاثًا، أَنْ يَفْرِيَ الرَّجُلُ عَلَى نَفْسِهِ، يَقُولُ: رَأَيْتُ، وَلَمْ يَرَ شَيْئًا فِي الْمَنَامِ، أَوْ يَتَقَوَّلَ الرَّجُلُ عَلَى وَالِدَيْهِ، فَيُدْعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ، أَوْ يَقُولَ: سَمِعَ مِنِّي، وَلَمْ يَسْمَعْ مِنِّي" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک سب سے بڑا جھوٹ (یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، پھر فرمایا:) یہ ہے، آدمی اپنی ذات کے بارے میں جھوٹ بولے: وہ یہ کہے کہ میں نے یہ خواب دیکھا ہے، حالانکہ اس نے خواب میں سے کچھ نہ دیکھا ہو، یا پھر آدمی اپنے والدین کے بارے میں جھوٹی بات بیان کرے، تاکہ اسے اس کے باپ کی بجائے کسی اور کی طرف منسوب کیا جائے، یا پھر وہ شخص یہ کہے کہ اس نے مجھ سے یہ بات (یعنی حدیث) سنی ہے، حالانکہ اس نے مجھ سے وہ بات نہ سنی ہو۔“ [صحیح ابن حبان/المُقَدِّمَةُ/حدیث: 32]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3509، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 32، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8297، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16255، 16262، 17254، 17257، والطبراني فى(الكبير) برقم: 164، 171، 172، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 6159»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (3063): خ.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده قوي، رجاله رجال الصحيح، إلا أن في معاوية بن صالح - وهو ابن حدير الحضرمي - كلاماً يحطه عن رتبة الصحيح، وقد جاء الحديث عن غيره.
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3063): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي، رجاله رجال الصحيح، إلا أن في معاوية بن صالح - وهو ابن حدير الحضرمي - كلاماً يحط