☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سنت پر مضبوطی سے جمے رہنے اور اس سے متعلق نقل، حکم اور ممانعت کا بیان - اس وضاحت کا ذکر کہ نبی ﷺ کے فرمان «فما أمرتكم بشيء فأتوا منه ما استطعتم» کا مطلب یہ ہے کہ دینی امور میں طاقت کے مطابق عمل کیا جائے۔
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← مقدمہ کا بیان← سنت پر مضبوطی سے جمے رہنے اور اس سے متعلق نقل، حکم اور ممانعت کا بیان - اس وضاحت کا ذکر کہ نبی ﷺ کے فرمان «فما أمرتكم بشيء فأتوا منه ما استطعتم» کا مطلب یہ ہے کہ دینی امور میں طاقت کے مطابق عمل کیا جائے۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 23 صحیح ابن حبان
أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الرُّومِيِّ ، النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، أَبُو النَّجَاشِيِّ ، رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الرُّومِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو النَّجَاشِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ ، قَالَ: قَدْمَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَهُمْ يُؤَبِّرُونَ النَّخْلَ، يَقُول: يُلَقِّحُونَ، قَالَ: فَقَالَ:" مَا تَصْنَعُونَ؟"، فَقَالُوا: شَيْئًا كَانُوا يَصْنَعُونَهُ، فَقَالَ:" لَوْ لَمْ تَفْعَلُوا كَانَ خَيْرًا"، فَتَرَكُوهَا فَنَفَضَتْ، أَوْ نَقَصَتْ، فَذَكَرُوا ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ، حَدَّثْتُكُمْ بِشَيْءٍ مِنْ أَمْرِ دِينِكُمْ، فَخُذُوا بِهِ، وَحَدَّثْتُكُمْ بِشَيْءٍ مِنْ دُنْيَاكُمْ، فَإِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ" قَالَ عِكْرِمَةُ: هَذَا أَوْ نَحْوَهُ أَبُو النَّجَاشِيِّ مَوْلَى رَافِعٍ، اسْمُهُ عَطَاءُ بْنُ صُهِيَبٍ: قَالَهُ الشَّيْخُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے، تو لوگ کھجوروں کی پیوندکاری کیا کرتے تھے، لوگ اسے پیوندکاری کا نام دیتے تھے، راوی بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم لوگ کیا کرتے ہو؟“ لوگوں نے عرض کی: یہ ایک ایسا طریقہ ہے، جو وہ لوگ پہلے استعمال کیا کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم یہ نہ کرو، تو یہ زیادہ بہتر ہے“، تو لوگوں نے اسے ترک کر دیا، تو پیداوار کم ہو گئی، لوگوں نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں ایک انسان ہوں، جب میں تمہارے سامنے کسی دینی معاملے کے بارے میں کوئی چیز بیان کروں، تو تم اسے اختیار کر لو اور جب میں تمہارے سامنے کسی دنیاوی معاملے کے بارے میں کوئی چیز بیان کروں، تو میں ایک انسان ہوں“، عکرمہ کہتے ہیں: یہ یا اس کی مانند الفاظ ہیں، ابونجاشی (نامی راوی) سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کا غلام ہے اور اس کا نام عطاء بن صہیب ہے، یہ بات شیخ نے بیان کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/المُقَدِّمَةُ/حدیث: 23]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2362، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 23، والطبراني فى(الكبير) برقم: 4424»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن صحيح - «الصحيحة» - أيضاً -: م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن من أجل عكرمة بن عمار، ورجاله رجال مسلم. أبو النجاشي: هو عطاء بن صهيب.
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الصحيحة» - أيضاً -: م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن من أجل عكرمة بن عمار، ورجاله رجال مسلم. أبو النجاشي: هو عطاء بن صهيب.