ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، ابْنُ وَهْبٍ ، حَيْوَةُ ، أَبُو صَخْرٍ ، ابْنِ قُسَيْطٍ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي حَيْوَةُ ، أَخْبَرَنِي أَبُو صَخْرٍ ، عَنِ ابْنِ قُسَيْطٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: لَمَّا رَأَيْتُ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طِيبَ نَفْسٍ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ لِي، فَقَالَ: " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَائِشَةَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنَبِهَا وَمَا تَأَخَّرَ، مَا أَسَرَّتْ وَمَا أَعْلَنَتْ"، فَضَحِكَتْ عَائِشَةُ حَتَّى سَقَطَ رَأْسُهَا فِي حِجْرِهَا مِنَ الضَّحِكِ، قَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيَسُرُّكِ دُعَائِي؟"، فَقَالَتْ: وَمَا لِي لا يَسُرُّنِي دُعَاؤُكَ؟ فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَاللَّهِ إِنَّهَا لَدُعَائِي لأُمَّتِي فِي كُلِّ صَلاةٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، ایک دن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مزاج خوشگوار دیکھا تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ اللہ تعالیٰ سے میرے لیے دعا کیجیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَائِشَةَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهَا وَمَا تَأَخَّرَ، وَمَا أَسَرَّتْ وَمَا أَعْلَنَتْ» ”اے اللہ! تو عائشہ کی مغفرت کر دے، اس کے گزشتہ اور آئندہ گناہوں کی، جو کچھ اس نے پوشیدہ طور پر کیا اور جو کچھ اعلانیہ طور پر کیا ان سب کی مغفرت کر دے۔“ اس پر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہنس پڑیں، حتی کہ ان کا سر ہنسنے کی وجہ سے گود میں آ گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”کیا میری دعا تمہیں پسند آئی ہے؟“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے دریافت کیا: آپ کی دعا مجھے کیوں نہ اچھی لگے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! یہ دعا میں ہر نماز میں اپنی امت کے لیے کرتا ہوں۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7111]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7111، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6805» «رقم طبعة با وزير 7067»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن - «الصحيحة» (2254).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «الصحيحة» (2254). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن