عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَصَّارُ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَثِيرٍ ، مُحَمَّدَ بْنَ قَيْسِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَصَّارُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَثِيرٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ مُحَمَّدَ بْنَ قَيْسِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: أَلا أُحَدِّثُكُمْ عَنِّي وَعَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قُلْنَا: بَلَى، قَالَتْ: لَمَّا كَانَ لَيْلَتِي انْقَلَبَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَوَضَعَ نَعْلَيْهِ عَنْ رِجْلَيْهِ وَوَضَعَ رِدَاءَهُ، وَبَسَطَ طَرَفَ إِزَارِهِ عَلَى فِرَاشِهِ، فَلَمْ يَلْبَثْ إِلا رَيْثَمَا ظَنَّ أَنِّي قَدْ رَقَدْتُ، ثُمَّ انْتَعَلَ رُوَيْدًا وَأَخَذَ رِدَاءَهُ رُوَيْدًا، ثُمَّ فَتْحَ الْبَابَ، فَخَرَجَ وَأَجَافَهُ رُوَيْدًا، فَجَعَلْتُ دِرْعِي فِي رَأْسِي، ثُمَّ تَقَنَّعْتُ بِإِزَارِي، فَانْطَلَقْتُ فِي إِثْرِهِ حَتَّى أَتَى الْبَقِيعَ، فَرَفَعَ يَدَيْهِ ثَلاثَ مَرَّاتٍ فَأَطَالَ الْقِيَامَ، ثُمَّ انْحَرَفَ فَانْحَرَفْتُ، فَأَسْرَعَ فَأَسْرَعْتُ، فَهَرْوَلَ فَهَرْوَلْتُ، فَأَحْضَرَ فَأَحْضَرْتُ، فَسَبَقْتُهُ فَدَخَلْتُ، فَلَيْسَ إِلا أَنِ اضْطَجَعْتَ، دَخَلَ، فَقَالَ:" مَا لَكِ يَا عَائِشَةُ؟"، قُلْتُ: لا شَيْءَ، قَالَ:" لَتُخْبِرِنِّي أَوْ لَيُخْبِرَنِّي اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ"، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، فَأَخْبَرْتُهُ الْخَبَرَ، قَالَ:" أَنْتِ السَّوَادُ الَّذِي رَأَيْتُ أَمَامِي؟"، قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَتْ: فَلَهَزَ فِي صَدْرِي لَهْزَةً أَوْجَعَتْنِي، ثُمَّ قَالَ:" أَظَنَنْتِ أَنْ يَحِيفَ اللَّهُ عَلَيْكِ وَرَسُولُهُ"، قَالَتْ: فَقُلْتُ: مَهْمَا يَكْتُمِ النَّاسُ فَقَدْ عَلِمَهُ اللَّهُ، قَالَ:" فَإِنَّ جِبْرِيلَ صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِ أَتَانِي حِينَ رَأَيْتِ وَلَمْ يَكُنْ يَدْخُلُ عَلَيْكِ وَقَدْ وَضَعْتِ ثِيَابَكِ، فَنَادَانِي فَأَخْفَى مِنْكِ، فَأَجَبْتُهُ فَأَخْفَيْتُهُ مِنْكِ، وَظَنَنْتُ أَنَّكِ قَدْ رَقَدْتِ، وَكَرِهْتُ أَنْ أُوقِظَكِ، وَخَشِيتُ أَنْ تَسْتَوْحِشِيَ، فَأَمَرَنِي أَنْ آتِيَ أَهْلَ الْبَقِيعِ، فَأَسْتَغْفِرَ لَهُمْ"، قُلْتُ: كَيْفَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" قُولِي: السَّلامُ عَلَى أَهْلِ الدِّيَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ الْمُسْلِمِينَ، وَيَرْحَمُ اللَّهُ الْمُسْتَقْدِمِينَ مِنَّا، وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِكُمْ لاحِقُونَ" .
Translation: محمد محی الدین .
محمد بن قیس بیان کرتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا، انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اپنے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ایک واقعے کے بارے میں بتاؤں؟“ ہم نے عرض کی: جی ہاں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: میری مخصوص رات تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اٹھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے دونوں جوتے اپنے پاؤں کے پاس رکھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی چادر رکھی اور اپنے تہبند کے کنارے کو بستر پر بچھا دیا، تھوڑی دیر گزرنے کے بعد جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ اندازہ ہوا کہ میں سو چکی ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آرام سے جوتے پہنے، آرام سے اپنی چادر لی اور دروازہ کھول دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم باہر تشریف لے گئے اور آرام سے ایک طرف چل پڑے، میں نے اپنی چادر اپنے سر پر لی اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے چل پڑی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جنت بقیع تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تین مرتبہ اپنے دونوں ہاتھ بلند کیے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے طویل قیام کیا، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم واپس مڑے، تو میں بھی واپس مڑ گئی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تیزی سے چلے تو میں نے بھی اپنی رفتار تیز کر دی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اور زیادہ تیز کی تو میں نے بھی اور زیادہ تیز کر لی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم واپس آئے تو میں بھی واپس آ گئی، میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پہلے آ گئی اور گھر کے اندر آئی، ابھی میں لیٹی ہی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی گھر کے اندر تشریف لے آئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”عائشہ! تمہیں کیا ہوا؟“ میں نے کہا: کچھ نہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یا تو تم مجھے بتا دو یا پھر لطف کرنے والی اور خبر رکھنے والی ذات مجھے بتا دے گی۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پورا واقعہ سنایا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم ہی وہ ہیولیٰ تھی جو میں نے اپنے آگے دیکھا تھا؟“ میں نے عرض کی: جی ہاں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میرے سینے پر ہاتھ مارا جس کی تکلیف مجھے محسوس ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم یہ گمان کر رہی تھی کہ اللہ اور اس کے رسول تمہارے ساتھ زیادتی کریں گے؟“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: بہت سی چیزیں ایسی ہیں جنہیں لوگ چھپا لیتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ ان سے واقف ہوتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جبرائیل میرے پاس اس وقت آئے جب تم نے دیکھا، وہ اندر اس لیے نہیں آئے کیونکہ تم اپنی چادر اتار چکی تھی، انہوں نے مجھے پکارا، میں نے اس بات کو تم سے پوشیدہ رکھا اور میں نے انہیں جواب دیا، میں نے یہ گمان کیا کہ تم سو چکی ہو، میں نے تمہیں بیدار کرنا مناسب نہیں سمجھا، مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں تم مجھ سے وحشت محسوس نہ کرو (یعنی ڈر نہ جاؤ)، جبرائیل نے مجھے کہا کہ میں اہل بقیع کے پاس جاؤں اور ان کے لیے دعائے مغفرت کروں۔“ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں:) میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! وہ کیسے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم یہ پڑھو: «السَّلَامُ عَلَى أَهْلِ الدِّيَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ، وَيَرْحَمُ اللهُ الْمُسْتَقْدِمِينَ مِنَّا وَالْمُسْتَأْخِرِينَ، وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللهُ بِكُمْ لَلَاحِقُونَ» ”اے مومنوں اور مسلمانوں کی بستی والو! تم پر سلام ہو، اللہ تعالیٰ ہم میں سے پہلے گزر جانے والے لوگوں اور بعد میں آنے والوں پر رحم کرے، اگر اللہ نے چاہا، تو ہم بھی تم سے آ ملیں گے۔“” [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7110]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 974، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3172، 4523، 7110، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2036، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1546، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7310، وأحمد فى (مسنده) برقم: 25063» «رقم طبعة با وزير 7066»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «أحكام الجنائز» (231 - 232): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «أحكام الجنائز» (231 - 232): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح