☽ 6 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

صحيح ابن حبان

حديث رقم: 6498
الكتب← صحيح ابن حبان← الأبواب← الباب← حديث رقم 6498
الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، ثَابِتٍ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا وَرَدَ بَدْرًا، أَوْمَأَ فِيهَا إِِلَى الأَرْضِ، فَقَالَ:" هَذَا مَصْرَعُ فُلانٍ، وَهَذَا مَصْرَعُ فُلانٍ"، فَوَاللَّهِ مَا أَمَاطَ وَاحِدٌ مِنْهُمْ عَنْ مَصْرَعِهِ، وَتَرَكَ قَتْلَى بَدْرٍ ثَلاثًا، ثُمَّ أَتَاهُمْ، فَقَامَ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ:" يَا أَبَا جَهْلِ بْنَ هِشَامٍ، يَا أُمَيَّةُ بْنَ خَلَفٍ، يَا عُتْبَةُ بْنَ رَبِيعَةَ، يَا شَيْبَةُ بْنَ رَبِيعَةَ، أَلَيْسَ قَدْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًَّا؟ فَإِِنِّي وَجَدْتُ مَا وَعَدَ رَبِّي حَقًّا"، قَالَ: فَسَمِعَ عُمَرُ قَوْلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ يَسْمَعُونَ قَوْلَكَ، أَوْ يُجِيبُونَ وَقَدْ جَيَّفُوا؟ فَقَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ لِمَا أَقُولُ مِنْهُمْ، وَلَكِنَّهُمْ لا يَقْدِرُونَ أَنْ يُجِيبُوا"، ثُمَّ أَمَرَ بِهِمْ، فَسُحِبُوا، فَأُلْقُوا فِي قَلِيبِ بَدْرٍ .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بدر تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے زمین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ”یہ فلاں شخص کے مرنے کی جگہ ہے، یہ فلاں شخص کے مرنے کی جگہ ہے“، تو اللہ کی قسم! ان میں سے کوئی بھی شخص اپنی مخصوص جگہ سے ذرا بھی نہیں ہٹا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بدر کے (کفار) مقتولین کو تین دن تک ایسے ہی رہنے دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کے پاس کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”اے ابوجہل بن ہشام! اے امیہ بن خلف! اے عتبہ بن ربیعہ! اے شیبہ بن ربیعہ! تمہارے پروردگار نے جو وعدہ کیا تھا کیا تم نے اسے سچ نہیں پایا؟ میرے پروردگار نے جو وعدہ کیا تھا میں نے تو اسے سچ پا لیا ہے“، راوی بیان کرتے ہیں کہ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان سنا تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ اپنی بات ان لوگوں کو سنا رہے ہیں جو مردار ہو چکے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے! میں جو کہہ رہا ہوں تم اس بات کو ان لوگوں سے زیادہ اچھے طور پر نہیں سن رہے، لیکن وہ لوگ جواب دینے کی قدرت نہیں رکھتے“، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت ان لوگوں کو گھسیٹ کر بدر کے ایک گڑھے میں ڈال دیا گیا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6498]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1779، 2875، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4721، 4722، 6498، 6525، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5138، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2074، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2213، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2681، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18506، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12202» «رقم طبعة با وزير 6464»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: م، وتقدم برقم (4702). تنبيه!! رقم (4702) = (4722) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م، وتقدم برقم (4702). تنبيه!! رقم (4702) = (4722) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط
الحديث السابق → (6497) العودة إلى الباب ← الحديث التالي (6499)