☽ 15 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

صحیح ابن حبان

حدیث نمبر: 6283
کتب← صحیح ابن حبان← ابواب← باب← حدیث نمبر 6283
حدیث نمبر: 6283 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو خَلِيفَةَ ، أَبُو الْوَلِيدِ ، وَابْنُ كَثِيرٍ ، شُعْبَةَ ، أَبُو إِِسْحَاقَ ، أَبَا عَمْرٍو
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، وَابْنُ كَثِيرٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِِسْحَاقَ ، قَالَ: خَرَجَ النَّاسُ يَسْتَسْقُونَ وَفِيهِمْ زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ، مَا بَيْنِي وَبَيْنَهُ إِِلا رَجُلٌ، قَالَ: قُلْتُ: كَمْ غَزَا؟ وَقَالَ ابْنُ كَثِيرٍ: يَا أَبَا عَمْرٍو ، " كَمْ غَزَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، قَالَ: تِسْعَ عَشْرَةَ"، قُلْتُ: كَمْ غَزَوْتَ مَعَهُ؟ قَالَ: سَبْعَ عَشْرَةَ. قُلْتُ:" مَا أَوَّلُ مَا غَزَا؟ قَالَ: ذُو الْعُشَيْرَةِ أَوِ الْعُسَيْرَةِ"، فَصَلَّى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ بِالنَّاسِ رَكْعَتَيْنِ .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابواسحاق بیان کرتے ہیں کہ لوگ نمازِ استسقاء ادا کرنے کے لیے نکلے، ان میں سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ میرے اور ان کے درمیان صرف ایک شخص تھا، میں نے دریافت کیا: آپ نے کتنے غزوات میں شرکت کی ہے؟ یہاں ابن کثیر نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: اے ابوعمرو! نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کتنے غزوات میں شرکت کی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: 19 غزوات میں۔ میں نے دریافت کیا: آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ کتنے غزوات میں شرکت کی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: سترہ (17) میں۔ میں نے دریافت کیا: سب سے پہلا غزوہ کون سا تھا؟ انہوں نے بتایا: «ذُو الْعُشَيْرَةِ» ”ذوعشیرہ“ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) یا «عُسَيْرَةُ» ”عسیرہ“۔ پھر سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو دو رکعات نماز پڑھائی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6283]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3949، 4404، 4471، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1254، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6283، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6327، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1676، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1827، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2868، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6499، 8800، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19590» «رقم طبعة با وزير 6250»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: خ (4404)، م (4/ 60).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (4404)، م (4/ 60). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
پچھلی حدیث → (6282) باب پر واپس ← اگلی حدیث (6284)