☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 6083
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 6083
أَبُو خَلِيفَةَ ، أَبُو الْوَلِيدِ ، لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، أَبُو الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" رُمِيَ يَوْمَ الأَحْزَابِ سَعْدٌ فَقُطِعَ أَكْحَلُهُ، فَنَزَفَهُ فَانْتَفَخَتْ يَدُهُ، فَحَسَمَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالنَّارِ، فَنَزَفَهُ فَحَسَمَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالنَّارِ أُخْرَى" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: الزَّجْرُ عَنِ الْكَيِّ فِي خَبَرِ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ: إِنَّمَا هُوَ الابْتِدَاءُ بِهِ مِنْ غَيْرِ عِلَّةٍ تُوجِبُهُ، كَمَا كَانَتِ الْعَرَبُ تَفْعَلُهُ تُرِيدُ بِهِ الْوَسْمِ، وَخَبَرُ جَابِرٍ فِيهِ إِبَاحَةُ اسْتِعْمَالِهِ لِعِلَّةٍ تَحْدُثُ مِنْ غَيْرِ الاتِّكَالِ عَلَيْهِ فِي بُرْئِهَا ضِدَّ قَوْلِ مَنْ زَعَمَ أَنَّ أَخْبَارَ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَتَضَادُّ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ غزوہ احزاب کے موقع پر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو تیر لگا، ان کی ایک رگ کٹ گئی جس میں سے خون بہنے لگا اور ان کا بازو پھول گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں آگ کے ذریعے داغ لگوائے، لیکن ان کا خون بہتا رہا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دوسری مرتبہ انہیں آگ کے ذریعے داغ لگوائے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول روایت میں داغ لگانے کی ممانعت ابتدائی زمانہ پر محمول ہو گی جو کسی ایسی علت کے بغیر ہے، جو اس کو واجب کرتی ہو، جس طرح عرب کیا کرتے تھے اور اس کے ذریعے مراد «الْوَسْمُ» (یعنی داغ لگوانا) ہے۔ جبکہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول روایت میں اس طریقے کو اختیار کرنے کے مباح ہونے کا ذکر ملتا ہے، جو کسی ایسی علت کی وجہ سے ہے، جو بعد میں سامنے آئی تھی اور وہ یہ کہ آدمی کے تندرست ہونے میں صرف اس پر تکیہ نہ کیا جائے، یہ بات اس شخص کے موقف کے خلاف ہے، جو اس بات کا قائل ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے منقول روایات میں تضاد پایا جاتا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 6083]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2208، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4784، 6083، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8381، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8626، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3866، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1582، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2551، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3494، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 19607، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14566» «رقم طبعة با وزير 6051»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
← Previous Hadith (6082) Back to Bab Next Hadith → (6084)