☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 6061
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 6061
الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، سُفْيَانُ ، زِيَادُ بْنُ عِلاقَةَ ، أُسَامَةَ بْنَ شَرِيكٍ
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ عِلاقَةَ ، سَمِعَ أُسَامَةَ بْنَ شَرِيكٍ ، يَقُولُ: شَهِدْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالأَعْرَابُ يَسْأَلُونَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ عَلَيْنَا جُنَاحٌ فِي كَذَا؟ مَرَّتَيْنِ، فَقَالَ: " عِبَادَ اللَّهِ، وَضَعَ اللَّهُ الْحَرَجَ، إِلا امْرُؤٌ اقْتَرَضَ مِنْ عِرْضِ أَخِيهِ شَيْئًا، فَذَلِكَ الَّذِي حَرِجَ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَهَلْ عَلَيْنَا جُنَاحٌ أَنْ نَتَدَاوَى؟ فَقَالَ:" تَدَاوَوْا عِبَادَ اللَّهِ، فَإِنَّ اللَّهَ لَمْ يَضَعْ دَاءً إِلا وَضَعَ لَهُ دَوَاءً"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا خَيْرُ مَا أُعْطِيَ الْعَبْدُ؟ قَالَ:" خُلُقٌ حَسَنٌ" ، قَالَ سُفْيَانُ: مَا عَلَى وَجْهِ الأَرْضِ الْيَوْمَ إِسْنَادٌ أَجْوَدُ مِنْ هَذَا.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس موجود تھا، جب دیہاتی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سوالات کر رہے تھے کہ کیا ہمیں اس کام کو کرنے میں کوئی گناہ ہو گا؟ ایسا انہوں نے دو مرتبہ پوچھا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ کے بندو! اللہ تعالیٰ نے گناہ کو اٹھا لیا ہے ماسوائے اس شخص کے جو اپنے کسی بھائی کی عزت پر حملہ کرے، تو ایسا شخص گناہ کا مرتکب ہو گا۔“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم )! اگر ہم دوا استعمال کریں، تو کیا ہمیں کوئی گناہ ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ کے بندو! تم لوگ دوا استعمال کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جو بھی بیماری پیدا کی ہے، اس کے لیے دوا بھی پیدا کی ہے۔“ ان لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم )! بندے کو جو کچھ دیا گیا اس میں سے بہتر چیز کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اچھے اخلاق۔“ سفیان کہتے ہیں: آج روئے زمین پر اس سے عمدہ سند اور کوئی نہیں ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 6061]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2955، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 478، 486، 6061، 6064، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 415، 7523، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3855، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2038، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2672، 3436، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18744، والحميدي فى (مسنده) برقم: 845» «رقم طبعة با وزير 6029»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «غاية المرام» (292)، «صحيح أبي داود» (1759)، «المشكاة» (4532).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «غاية المرام» (292)، «صحيح أبي داود» (1759)، «المشكاة» (4532). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
← Previous Hadith (6060) Back to Bab Next Hadith → (6062)