☽ 7 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 5871
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 5871
ابْنُ قُتَيْبَةَ ، يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَقِيلٍ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عَقِيلٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ، دَخَلَ عَلَيْهَا فِي أَيَّامِ عِيدٍ وَعِنْدَهَا جَارِيَتَانِ تُغَنِّيَانِ، وَتُدَفِّفَانِ، وَتَضْرِبَانِ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَغَشٍّ بِثَوْبِهِ، فَانْتَهَرَهُمَا أَبُو بَكْرٍ، فَكَشَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ وَجْهِهِ، وَقَالَ: " دَعْهُنَّ يَا أَبَا بَكْرٍ، فَإِنَّهَا أَيَّامُ عِيدٍ، وَتِلْكَ أَيَّامُ مِنًى"، قَالَتْ عَائِشَةُ: وَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتُرُنِي بِرِدَائِهِ، وَأَنَا أَنْظُرُ إِلَى الْحَبَشَةِ، وَهُمْ يَلْعَبُونَ فِي الْمَسْجِدِ وَأَنَا جَارِيَةٌ . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: فَهَذَا آخِرُ جَوَامِعِ الإِبَاحَاتِ عَنِ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَمْلَيْنَاهَا بِفُصُولِهَا، وَقَدْ بَقِيَ فِي هَذَا الْقِسْمِ أَحَادِيثُ بَدَّدْنَاهَا فِي سَائِرِ الأَقْسَامِ، كَمَا بَدَّدْنَا مِنْهَا فِي هَذَا الْقِسْمِ عَلَى مَا أَصَّلْنَا الْكِتَابَ عَلَيْهِ، وَإِنَّمَا نُمْلِي بَعْدَ هَذَا الْقِسْمِ الْقِسْمَ الْخَامِسَ مِنْ أَقْسَامِ السُّنَنِ الَّتِي هِيَ أَفْعَالُ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِفُصُولِهَا، وَأَنْوَاعِهَا إِنِ اللَّهُ قَضَى ذَلِكَ وَشَاءَهُ، جَعَلَنَا اللَّهُ مِمَّنْ هُدِيَ لِسَبِيلِ الرَّشَادِ، وَوُفِّقَ لِسُلُوكِ السَّدَادِ، وَشَمَّرَ فِي جَمْعِ السُّنَنِ وَالأَخْبَارِ، وَتَفَقَّهَ فِي صَحِيحِ الآثَارِ، وَآثَرَ مَا يُقَرِّبُ إِلَى الْبَارِي جَلَّ وَعَلا مِنَ الأَعْمَالِ عَلَى مَا يُبَاعِدُ مِنْهُ فِي الأُصُولِ، إِنَّهُ خَيْرُ مَسْئُولٍ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ عید کے دنوں میں ان کے ہاں آئے، تو ان کے پاس دو لڑکیاں بیٹھی ہوئی گانا گا رہی تھیں اور دف بجا رہی تھیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم چہرے پر کپڑا لے کر لیٹے ہوئے تھے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان دونوں لڑکیوں کو ڈانٹا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے چہرے سے کپڑا ہٹایا اور ارشاد فرمایا: ”اے ابوبکر! انہیں کرنے دو کیونکہ یہ عید کے دن ہیں“ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں) یہ منیٰ کے مخصوص دن تھے (یعنی بڑی عید کا موقع تھا)۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں یہ بات یاد ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی چادر کے ذریعے مجھے اوٹ میں لیا ہوا تھا اور میں حبشیوں کو دیکھ رہی تھی جو مسجد میں کرتب دکھا رہے تھے، میں اس وقت کم سن لڑکی تھی۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول اباحات کے بارے میں روایات کا یہ آخری حصہ ہے جسے ہم نے مختلف فصلوں میں املا کروایا ہے، اس قسم سے تعلق رکھنے والی کچھ احادیث باقی رہ گئی ہیں، جنہیں ہم دیگر اقسام میں ذکر کر دیں گے جس طرح ہم نے انہیں اس قسم میں ذکر کیا ہے جو اس بنیادی طریقہ کار کے مطابق ہے جس کے مطابق ہم نے کتاب ترتیب دی ہے۔ اس قسم کے بعد ہم سنن کی پانچویں قسم املا کروائیں گے اور یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وہ افعال ہیں جو ان کی فصول اور انواع کے ہمراہ املا کروائے جائیں گے، اگر اللہ تعالیٰ نے یہ فیصلہ کیا اور اس نے یہ چاہا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ان لوگوں میں شامل کرے جن کی رہنمائی سیدھے راستے کی طرف کی گئی اور درست راستے کی توفیق دی گئی اور جنہوں نے سنن اور اخبار کو جمع کرنے کا ارادہ کیا اور مستند روایات کا فہم حاصل کیا اور اس چیز کو ترجیح دی جو اعمال انہیں باری تعالیٰ کی بارگاہ میں مقرب کر سکتے ہیں اور اس چیز پر ترجیح دی جو اصول میں اس سے دور کرتے ہیں، بیشک وہ (یعنی اللہ تعالیٰ) سب سے بہتر مسؤول ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَظْرِ وَالإِبَاحَةِ/حدیث: 5871]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 454، 455، 949، 952، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 892، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5868، 5869، 5871، 5876، 5877، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1592، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3691، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1898، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13657، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24683» «رقم طبعة با وزير 5841»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «آداب الزفاف»، «غاية المرام» (399): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «آداب الزفاف»، «غاية المرام» (399): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
← Previous Hadith (5870) Back to Bab Next Hadith → (5872)