☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 5856
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 5856
مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، ابْنُ وَهْبٍ ، يُونُسُ ، ابْنِ شِهَابٍ ، ابْنِ السَّبَّاقِ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ ، مَيْمُونَةُ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنِ ابْنِ السَّبَّاقِ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَخْبَرَتْنِي مَيْمُونَةُ ، زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصْبَحَ يَوْمًا وَاجِمًا، قَالَتْ مَيْمُونَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اسْتَنْكَرْتُ هَيْئَتَكَ مُنْذُ الْيَوْمِ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ جِبْرِيلَ كَانَ وَعَدَنِي أَنْ يَلْقَانِيَ اللَّيْلَةَ فَلَمْ يَلْقَنِي، أَمَا وَاللَّهِ مَا أَخْلَفَنِي، قَالَ: فَظَلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَهُ ذَلِكَ عَلَى ذَلِكَ، ثُمَّ وَقَعَ فِي نَفْسِهِ جِرْوُ كَلْبٍ تَحْتَ فُسْطَاطٍ لَهُ، فَأَمَرَ بِهِ فَأُخْرِجَ، ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِهِ مَاءً، فَنَضَحَ مَكَانَهُ، فَلَمَّا أَمْسَى لَقِيَهُ جِبْرِيلُ، فَقَالَ: قَدْ كُنْتَ وَعَدْتَنِي أَنْ تَلْقَانِيَ الْبَارِحَةَ، قَالَ: أَجَلْ، وَلَكِنَّا لا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ، وَلا صُورَةٌ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: هَذَا هُوَ عُبَيْدُ بْنُ السَّبَّاقِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے مجھے یہ بات بتائی کہ ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پریشان تھے، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آج آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مزاج درست محسوس نہیں ہو رہا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جبرائیل نے مجھ سے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ گزشتہ رات مجھ سے ملیں گے، لیکن وہ مجھ سے نہیں ملے، اللہ کی قسم! وہ تو میرے ساتھ وعدہ خلافی نہیں کرتے۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ وہ سارا دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسی عالم میں گزار دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ذہن میں کتے کے پلے کا خیال آیا جو آپ کے پلنگ کے نیچے تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت اسے باہر نکال دیا گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے دستِ مبارک میں پانی لے کر اس جگہ پر چھڑکا، جب شام ہوئی تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ملنے کے لیے آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے مجھ سے یہ وعدہ کیا تھا کہ گزشتہ رات مجھ سے ملنے کے لیے آؤ گے؟“ تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے عرض کی: ”جی ہاں، لیکن ہم (فرشتے) کسی ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصویر موجود ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَظْرِ وَالإِبَاحَةِ/حدیث: 5856]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2105، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 299، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5649، 5856، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4287، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4157، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1170، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27442» «رقم طبعة با وزير 5826»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «آداب الزفاف» (102 - 108): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «آداب الزفاف» (102 - 108): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
← Previous Hadith (5855) Back to Bab Next Hadith → (5857)