☽ 7 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 5794
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 5794
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ ، ابْنُ أَبِي حَازِمٍ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَمْعَةَ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَمْعَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي خُطْبَتِهِ وَهُوَ يَذْكُرُ النَّاقَةَ، وَمَنْ عَقَرَهَا، فَقَالَ: " إِذِ انْبَعَثَ أَشْقَاهَا سورة الشمس آية 12 انْبَعَثَ لَهَا رَجُلٌ عَارِمٌ، عَزِيزٌ، مَنِيعٌ فِي رَهْطِهِ، مِثْلُ أَبِي زَمْعَةَ" . ثُمَّ ذَكَرَ النِّسَاءَ، فَقَالَ:: " أَلا لِمَ يَجْلِدُ أَحَدُكُمُ امْرَأَتَهُ جَلْدَ الْعَبْدِ، وَلَعَلَّهُ يُضَاجِعُهَا فِي آخِرِ يَوْمِهِ؟!" . ثُمَّ وَعَظَهُمْ فِي الضَّحِكِ مِنَ الضَّرْطَةِ، فَقَالَ :" أَلا لِمَ يَضْحَكُ أَحَدُكُمْ مِمَّا يَفْعَلُ"؟! .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن زمعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو خطبہ کے دوران یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (سیدنا صالح علیہ السلام کی) اونٹنی اور اس کے پاؤں کاٹنے والے کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: (ارشاد باری تعالیٰ ہے) ﴿إِذِ انْبَعَثَ أَشْقَاهَا﴾ [سورة الشمس: 12] ”جب ان میں سے بدبخت ترین شخص اٹھا“، (نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:) ”اس اونٹنی کے لیے وہ شخص اٹھا جو اپنے قبیلے میں ابوزمعہ کی طرح نمایاں، طاقتور اور بہتر حیثیت رکھتا تھا“، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خواتین کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ”خبردار! کوئی شخص اپنی بیوی کی پٹائی اس طرح کیوں کرتا ہے جس طرح غلام کو مارا جاتا ہے؟ حالانکہ اسی دن کے آخری حصے میں اس نے اس عورت کے ساتھ ہی لیٹنا ہوتا ہے“، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہوا خارج ہونے پر ہنسنے کے حوالے سے لوگوں کو وعظ و نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: ”خبردار! کوئی شخص ایسی بات پر کیوں ہنستا ہے جو وہ خود بھی کرتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَظْرِ وَالإِبَاحَةِ/حدیث: 5794]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3377، 4942، 5204، 6042، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2855، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4190، 5794، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3343، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1983، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 14898، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16472» «رقم طبعة با وزير 5764»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (2031)، «غاية المرام» (250).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (2031)، «غاية المرام» (250). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
← Previous Hadith (5793) Back to Bab Next Hadith → (5795)