☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 5744
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 5744
الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الذُّهْلِيُّ ، ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ ، عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الذُّهْلِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، أَخْبَرَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَضْحًى، أَوْ فِطْرٍ إِلَى الْمُصَلَّى، فَصَلَّى ثُمَّ انْصَرَفَ، فَقَامَ، فَوَعَظَ النَّاسَ وَأَمَرَهُمْ بِالصَّدَقَةِ، قَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، تَصَدَّقُوا"، ثُمَّ انْصَرَفَ، فَمَرَّ عَلَى النِّسَاءِ فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ تَصَدَّقْنَ، فَإِنِّي أَرَاكُنَّ أَكْثَرَ أَهْلِ النَّارِ"، فَقُلْنَ: وَلِمَ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" تُكْثِرْنَ اللَّعْنَ، وَتَكْفُرْنَ الْعَشِيرَ، مَا رَأَيْتُ مِنَ نَاقِصَاتِ عَقْلٍ وَدِينٍ أَذْهَبَ لِلُبِّ الرَّجُلِ الْحَازِمِ مِنْ إِحْدَاكُنَّ، يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ"، فَقُلْنَ لَهُ: مَا نُقْصَانُ دِينِنَا وَعَقْلِنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَلَيْسَ شَهَادَةُ الْمَرْأَةِ مِثْلَ نِصْفِ شَهَادَةِ الرَّجُلِ؟" قُلْنَ: بَلَى، قَالَ:" فَذَاكَ نُقْصَانُ عَقْلِهَا، أَوَ لَيْسَتْ إِذَا حَاضَتِ الْمَرْأَةُ لَمْ تُصَلِّ وَلَمْ تَصُمْ؟" قُلْنَ: بَلَى، قَالَ:" فَذَاكَ نُقْصَانُ دِينِهَا" . ثُمَّ انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا صَارَ إِلَى مَنْزِلِهِ، جَاءَتْ زَيْنَبُ امْرَأَةُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ تَسْتَأْذِنُ عَلَيْهِ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذِهِ زَيْنَبُ تَسْتَأْذِنُ عَلَيْكَ، فَقَالَ: " أَيُّ الزَّيَانِبِ؟" قِيلَ: امْرَأَةُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ:" نَعَمْ، ائْذَنُوا لَهَا"، فَأُذِنَ لَهَا، فَقَالَتْ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنَّكَ أَمَرْتَنَا الْيَوْمَ بِالصَّدَقَةِ، وَكَانَ عِنْدِي حُلِيٌّ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَتَصَدَّقَ، فَزَعَمَ ابْنُ مَسْعُودٍ أَنَّهُ وَوَلَدَهُ أَحَقُّ مَنْ تَصَدَّقَتْ بِهِ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَدَقَ، زَوْجُكِ، وَوَلَدُكِ أَحَقُّ مَنْ تَصَدَّقْتِ بِهِ عَلَيْهِمْ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عیدالاضحی یا عیدالفطر کے موقع پر عید گاہ کی طرف تشریف لے گئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز ادا کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز ختم کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لوگوں کو وعظ و نصیحت کرتے ہوئے انہیں صدقہ کرنے کا حکم دیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! صدقہ کرو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وہاں سے مڑے اور خواتین کے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے خواتین کے گروہ! تم لوگ صدقہ کرو کیونکہ میں نے دیکھا ہے جہنم میں اکثریت تم خواتین کی ہے۔“ ان خواتین نے دریافت کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! اس کی وجہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ لعنت کثرت سے کرتی ہو اور شوہر کی ناشکری کرتی ہو۔ اے خواتین کے گروہ! میں نے ایسی کوئی مخلوق نہیں دیکھی جو عقل اور دین کے اعتبار سے ناقص ہونے کے باوجود سمجھ دار اور تجربہ کار آدمی کی عقل کو رخصت کر دیتی ہے۔“ ان خواتین نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! ہمارے دین اور عقل میں کیا کمی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا ایک عورت کی گواہی مرد کی گواہی کا نصف نہیں ہوتی؟“ ان خواتین نے جواب دیا: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ان کی عقل کی کمی کی وجہ سے ہے۔ کیا جب عورت حائضہ ہوتی ہے تو وہ نماز اور روزہ ترک نہیں کر دیتی؟“ ان خواتین نے جواب دیا: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ان کے دین کی کمی ہے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وہاں سے مڑے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے گھر کی طرف روانہ ہو گئے۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں عرض کی گئی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! سیدہ زینب رضی اللہ عنہا اندر آنا چاہ رہی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کون سی زینب؟“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بتایا گیا: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں، اس خاتون کو اندر آنے دو۔“ اس خاتون کو اندر آنے کی اجازت دی گئی، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آج ہمیں صدقہ کرنے کا حکم دیا، میرے پاس کچھ زیورات ہیں، میں نے انہیں صدقہ کرنے کا ارادہ کیا تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا یہ خیال ہے وہ اور ان کی اولاد اس بات کے زیادہ حق دار ہیں، میں یہ زیورات ان پر صدقہ کروں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس نے ٹھیک کہا ہے، تمہارا شوہر اور تمہاری اولاد اس بات کے زیادہ حق دار ہیں، تم ان پر صدقہ کرو۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَظْرِ وَالإِبَاحَةِ/حدیث: 5744]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 304، 956، 1462، 1951، 2658، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 49، 80، 889، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1430، 1449، 2045، 2462، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 306، 307، 3321، 5744، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1105، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1575، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1140، 4340، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2172، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1275، 1288، 4013، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11216» «رقم طبعة با وزير 5714»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (630).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط البخاري
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (630). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
← Previous Hadith (5743) Back to Bab Next Hadith → (5745)