الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ الشَّيْبَانِيُّ ، عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، وَهُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، ثَابِتٍ ، أَنَسٍ
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ الشَّيْبَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، وَهُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلا، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَتَى تَقُومُ السَّاعَةُ؟ وَأُقِيمَتِ الصَّلاةُ فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاتَهُ، قَالَ:" أَيْنَ السَّائِلُ عَنِ السَّاعَةِ؟" قَالَ: هَا أَنَا ذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" إِنَّهَا قَائِمَةٌ فَمَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟"، قَالَ: مَا أَعْدَدْتُ لَهَا كَبِيرَ عَمَلٍ غَيْرَ أَنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، فقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ"، قَالَ: وَعِنْدَهُ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ مُحَمَّدٌ، فقَالَ:" إِنْ يَعِشْ هَذَا، فَلا يُدْرِكُهُ الْهَرَمُ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ" زَادَ هُدْبَةُ: قَالَ أَنَسٌ: فَنَحْنُ نُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: هَذَا الْخَبَرُ مِنَ الأَلْفَاظِ الَّتِي أُطْلِقَتْ بِتَعْيِينِ خِطَابٍ مُرَادُهُ التَّحْذِيرُ، وَذَاكَ أَنَّ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرَادَ تَحْذِيرَ النَّاسِ عَنِ الرُّكُونِ إِلَى هَذِهِ الدُّنْيَا، بِتَعْرِيفِهِمُ الشَّيْءَ الَّذِي يَكُونُ بِخَلَدِهِمْ تَقَبُّلُ حَقِيقَتِهِ مِنْ قُرْبِ السَّاعَةِ عَلَيْهِمْ، دُونَ اعْتِمَادِهِمْ عَلَى مَا يَسْمَعُونَ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! قیامت کب قائم ہو گی؟ اسی دوران نماز کھڑی ہو گئی۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز مکمل کر لی، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”قیامت کے بارے میں دریافت کرنے والا شخص کہاں ہے؟“ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں یہاں ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے تو قائم ہو ہی جانا ہے، تم نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے؟“ اس نے عرض کی: میں نے اس کے لیے زیادہ عمل کی صورت میں تیاری نہیں کی ہے، البتہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اس کے ساتھ ہو گے، جس سے تم محبت رکھتے ہو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس انصار کا ایک شخص موجود تھا جس کا نام محمد تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر یہ زندہ رہ گیا، تو اس کے بوڑھا ہونے سے پہلے قیامت قائم ہو جائے گی۔“ یہاں ہدبہ نامی راوی نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتے ہیں۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:): یہ روایت ان الفاظ سے تعلق رکھتی ہے، جس میں خطاب کی تعین مطلق رکھی گئی ہے، اور اس سے مراد منع کرنا ہے وہ یہ کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لوگوں کو اس چیز سے منع کرنا مراد لیا ہے کہ وہ اس دنیا کی طرف راغب ہوں اور ان کے سامنے ایسی چیز کی تعریف بیان کی ہے، جو ان کے ہمیشہ رہنے کے حوالے سے ہے کہ اس کی حقیقت اس بات کو قبول کرتی ہے کہ ان لوگوں کے لیے قیامت کا وقت قریب ہے، اور انہیں اس چیز پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے، جو وہ سن رہے ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ البِرِّ وَالإِحْسَانِ/حدیث: 565]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3688، 6167، 6171، 7153، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2639، 2953، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1796، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 8، 105، 563، 564، 565، 2988، 2991، 7348، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5127، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2385، 2386، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12195» «رقم طبعة با وزير 566»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «المشكاة» -أيضا-، «الصحيحة» (3253): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «المشكاة» -أيضا-، «الصحيحة» (3253): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم