أَبُو خَلِيفَةَ ، عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، أَبُو صَفْوَانَ الأُمَوِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ ، يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ الأَيْلِيُّ ، ابْنِ شِهَابٍ ، ابْنُ السَّبَّاقِ ، ابْنَ عَبَّاسٍ ، مَيْمُونَةُ
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو صَفْوَانَ الأُمَوِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ الأَيْلِيُّ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ السَّبَّاقِ ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَخْبَرَتْنِي مَيْمُونَةُ زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصْبَحَ يَوْمًا وَاجِمًا، قَالَتْ مَيْمُونَةُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ، اسْتَنْكَرْتُ هَيْئَتَكَ مُنْذُ الْيَوْمِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلامُ قَدْ وَعَدَنِي أَنْ يَلْقَانِيَ اللَّيْلَةَ، فَلَمْ يَلْقَنِي، أَمَا وَاللَّهِ مَا أَخْلَفَنِي، قَالَتْ: فَظَلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَهُ ذَلِكَ عَلَى ذَلِكَ، ثُمَّ وَقَعَ فِي نَفْسِهِ جِرْوُ كَلْبٍ تَحْتَ بِسَاطٍ لَنَا، فَأَمَرَ بِهِ، فَأُخْرِجَ، ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِهِ مَاءً، فَنَضَحَ بِهِ مَكَانَهُ، فَلَمَّا أَمْسَى لَقِيَهُ جِبْرِيلُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَدْ كُنْتَ وَعَدْتَنِي أَنْ تَلْقَانِيَ اللَّيْلَةَ، قَالَ: أَجَلْ، وَلَكِنَّا لا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلا صُورَةٌ" ، فَأَصْبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَئِذٍ يَأْمُرُ بِقَتْلِ الْكِلابِ، حَتَّى إِنَّهُ لَيَأْمُرُ بِقَتْلِ كَلْبِ الْحَائِطِ الصَّغِيرِ، وَبِتَرْكِ كَلْبِ الْحَائِطِ الْكَبِيرِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے مجھے بتایا: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صبح اٹھے تو پریشان تھے۔ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آج آپ کے چہرے کی رنگت تبدیل محسوس ہو رہی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جبرائیل نے مجھ سے وعدہ کیا تھا وہ گزشتہ رات مجھ سے ملنے کے لیے آئیں گے لیکن وہ مجھ سے نہیں ملے، اللہ کی قسم وہ وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتے۔“ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہ دن اسی عالم میں (یعنی پریشانی کے عالم میں) گزار دیا، پھر آپ کے ذہن میں کتے کے اس بچے کا خیال آیا جو ہمارے بستر کے نیچے تھا، آپ کے حکم کے تحت اسے باہر نکال دیا گیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے دستِ اقدس کے ذریعے اس جگہ پر پانی چھڑکا، شام کے وقت سیدنا جبرائیل آئے وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ملنے کے لیے آئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: ”تم نے تو مجھ سے وعدہ کیا تھا گزشتہ رات تم مجھ سے ملنے کے لیے آؤ گے۔“ انہوں نے عرض کی: جی ہاں، لیکن ہم کسی ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصویر موجود ہو۔ اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کتوں کو مار دینے کا حکم دیا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے چھوٹے باغ (کے محافظ) کتے کو بھی مارنے کا حکم دیا، البتہ بڑے باغ (کے محافظ) کتے کو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے چھوڑ دیا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَظْرِ وَالإِبَاحَةِ/حدیث: 5649]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2105، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 299، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5649، 5856، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4287، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4157، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1170، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27442» «رقم طبعة با وزير 5620»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: م (6/ 156).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م (6/ 156). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null