☽ 7 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 5600
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 5600
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ ، اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ يَسَارٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُرْوَةَ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ:" لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ اشْتَكَى، وَاشْتَكَى أَصْحَابُهُ، وَاشْتَكَى أَبُو بَكْرٍ، وَعَامِرُ بْنُ فُهَيْرَةَ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ، وَبِلالٌ، فَاسْتَأْذَنَتْ عَائِشَةُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي عِيَادَتِهِمْ، فَأَذِنَ لَهَا، فَقَالَتْ لأَبِي بَكْرٍ: كَيْفَ تَجِدُكَ؟ فَقَالَ: كُلُّ امْرِئٍ مُصَبَّحٌ فِي أَهْلِهِ وَالْمَوْتُ أَدْنَى مِنْ شِرَاكِ نَعْلِهِ، وَسَأَلَتْ عَامِرَ بْنَ فُهَيْرَةَ، فَقَالَ: إِنِّي وَجَدْتُ الْمَوْتَ قَبْلَ ذَوْقِهِ إِنَّ الْجَبَانَ حَتْفُهُ مِنْ فَوْقِهِ، وَسَأَلَتْ بِلالاً، فَقَالَ: أَلا لَيْتَ شِعْرِي هَلْ أَبِيتَنَّ لَيْلَةً بِفَجٍّ وَحَوْلِي إِذْخِرٌ وَجَلِيلُ فَأَتَتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَتْهُ بِقَوْلِهِمْ، فَنَظَرَ إِلَى السَّمَاءِ، فَقَالَ: " اللَّهُمَّ حَبِّبْ إِلَيْنَا الْمَدِينَةَ كَمَا حَبَّبْتَ إِلَيْنَا مَكَّةَ وَأَشَدَّ، اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي صَاعِهَا وَمُدِّهَا، وَانْقُلْ وَبَاءَهَا إِلَى مَهْيَعَةَ" ، وَهِيَ الْجُحْفَةُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو آپ بیمار ہو گئے اور آپ کے اصحاب بھی بیمار ہو گئے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے غلام عامر بن فہیرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بیمار ہو گئے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان کی عیادت کے لیے ان کے ہاں آنے کی اجازت مانگی، ان کو اجازت مل گئی تو انہوں نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے پوچھا: آپ کا کیا حال ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ہر شخص اپنے گھر میں موجود ہوتا ہے حالانکہ موت اس کے جوتے کے تسمے سے بھی قریب ہوتی ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عامر بن فہیرہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا تو انہوں نے جواب دیا: میں نے موت کا ذائقہ چکھنے سے پہلے ہی اس کو محسوس کر لیا ہے اور بزدل شخص طبعی موت مرتا ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے مزاج دریافت کیا تو انہوں نے جواب دیا: ہائے افسوس! کیا میں کسی ایسے راستے میں رات بسر کروں گا جب میرے اردگرد اذخر اور جلیل (مکہ کی مخصوص گھاس) ہو گی؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور ان حضرات کے جوابات کے بارے میں آپ کو بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آسمان کی طرف نگاہ اٹھائی اور یہ دعا فرمائی: ”اے اللہ! تو مدینہ منورہ ہمارے نزدیک اسی طرح محبوب کر دے جس طرح تو نے ہمیں مکہ محبوب کیا تھا بلکہ اس سے زیادہ شدید محبوب کر دے۔ اے اللہ! یہاں کے صاع اور مد میں ہمارے لیے برکت رکھ دے اور یہاں کی وبا کو مہیعہ کی طرف منتقل کر دے۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) اس سے مراد جحفہ ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَظْرِ وَالإِبَاحَةِ/حدیث: 5600]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1889، 3926، 5654، 5677، 6372، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1376، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3724، 5600، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 4257، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6690، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24926» «رقم طبعة با وزير 5571»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: خ - تقدم (3716). تنبيه!! رقم (3716) = (3724) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح بطرقه
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ - تقدم (3716). تنبيه!! رقم (3716) = (3724) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح بطرقه
← Previous Hadith (5599) Back to Bab Next Hadith → (5601)