☽ 15 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

صحیح ابن حبان

حدیث نمبر: 5392
کتب← صحیح ابن حبان← ابواب← باب← حدیث نمبر 5392
حدیث نمبر: 5392 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
شَبَابُ بْنُ صَالِحٍ ، وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، خَالِدٌ ، خَالِدٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
أَخْبَرَنَا شَبَابُ بْنُ صَالِحٍ بِوَاسِطَ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَ إِلَى السِّقَايَةِ وَاسْتَسْقَى، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: يَا فَضْلُ، اذْهَبْ إِلَى أُمِّكَ، فَأْتِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَرَابٍ مِنْ عِنْدِهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اسْقِنِي، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُمْ يَجْعَلُونَ أَيْدِيَهُمْ فِيهِ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اسْقِنِي، فَشَرِبَ مِنْهُ، ثُمَّ أَتَى زَمْزَمَ وَهُمْ يَسْتَقُونَ، وَيَعْمَلُونَ فِيهَا، فَقَالَ: اعْمَلُوا، فَإِنَّكُمْ عَلَى عَمَلٍ صَالِحٍ، ثُمَّ قَالَ: لَوْلا أَنْ تُغْلَبُوا، لَنَزَلْتُ حَتَّى أَضَعَ الْحَبْلَ عَلَى هَذِهِ"، وَأَشَارَ إِلَى عَاتِقِهِ .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پانی پلانے والوں کے پاس آئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پانی طلب کیا تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے (اپنے صاحب زادے سے) فرمایا: اے فضل! تم اپنی والدہ کے پاس جاؤ اور ان کے پاس سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے کوئی مشروب لے کر آؤ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے کچھ پینے کے لیے دو۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! ان لوگوں نے اپنے ہاتھ اس میں ڈالے ہوئے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے کچھ پینے کے لیے دو۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے پی لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم زمزم کے پاس تشریف لائے، لوگ پانی حاصل کر رہے تھے اور وہاں کام کر رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ کام کرتے رہو، تم ایک نیک کام کر رہے ہو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ ہجوم زیادہ ہو جائے گا تو میں بھی نیچے اترتا، یہاں تک کہ میں (پانی نکالنے والے ڈول کی) رسی کو یہاں رکھتا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے کندھے کی طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الأَشْرِبَةِ/حدیث: 5392]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1635، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2946، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5392، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1753، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9755، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3596، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 24337» «رقم طبعة با وزير 5368»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: خ (1635).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الصحيح
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (1635). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الصحيح
پچھلی حدیث → (5391) باب پر واپس ← اگلی حدیث (5393)