أَبُو خَلِيفَةَ ، مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، يَحْيَى الْقَطَّانِ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ ، سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، عَنْ يَحْيَى الْقَطَّانِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى خَيْبَرَ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: أَيْ عَامِرٌ، لَوْ مَتَّعْتَنَا مِنْ هَنَاتِكَ، فَنَزَلَ يَحْدُو لَهُمْ، فَذَكَرَ اللَّهَ، وَذَكَرَ شِعْرًا لَمْ أَحْفَظْهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ هَذَا السَّائِقُ؟ قَالُوا: عَامِرُ بْنُ الأَكْوَعِ، قَالَ: يَرْحَمُهُ اللَّهُ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ مَتَّعْتَنَا بِهِ، فَلَمَّا أَصَابُوا الْقَوْمَ قَاتَلُوهُمْ وَأُصِيبَ عَامِرٌ، فَلَمَّا أَمْسَوْا أَوْقَدُوا نَارًا كَثِيرًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا هَذِهِ النَّارُ؟ عَلَى أَيِّ شَيْءٍ تُوقَدُ؟ قَالُوا: عَلَى الْحُمُرِ الإِنْسِيَّةِ، فَقَالَ: أَهْرِيقُوا مَا فِيهَا وَكَسِّرُوهَا، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلا نُهَرِيقُ مَا فِيهَا وَنَغْسِلُهَا؟ فَقَالَ: فَذَاكَ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَهْرِيقُوا مَا فِيهَا" أَمْرُ حَتْمٍ، وَقَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" وَكَسِّرُوهَا": أَمْرُ تَشْدِيدٍ وَتَغْلِيظٍ دُونَ الْحُكْمِ، أَلا تَرَى الرَّجُلَ مِمَّنْ أَمَرَهُمْ بِكَسْرِهَا، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلا نُهَرِيقُ مَا فِيهَا وَنَغْسِلُهَا؟ قَالَ:" فَذَاكَ".
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ خیبر کی طرف روانہ ہوئے، حاضرین میں سے ایک صاحب نے کہا: اے عامر! اگر آپ اپنے نغمے کے ذریعے ہمیں لطف اٹھانے کا موقع دیں (تو یہ مناسب ہو گا) تو سیدنا عامر رضی اللہ عنہما لوگوں کو حدی سنانے کے لیے سواری سے نیچے اتر آئے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا پھر ایک شعر ذکر کیا جو مجھے یاد نہیں رہا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”جانور کو لے کر چلنے والا شخص کون ہے؟“ لوگوں نے بتایا: یہ عامر بن اکوع ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: «يَرْحَمُهُ اللَّهُ» ”اللہ تعالیٰ اس پر رحم کرے۔“ حاضرین میں سے ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! اگر آپ ہمیں اس سے (لطف اندوز ہونے کا موقع دیں تو عنایت ہو گی)۔ جب ان لوگوں نے دشمنوں پر حملہ کیا اور ان کے ساتھ لڑائی کی تو سیدنا عامر رضی اللہ عنہما زخمی ہو گئے، جب شام کا وقت ہوا تو انہوں نے ڈھیر ساری آگ جلا لی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”یہ آگ کس وجہ سے ہے اور یہ کیا چیز پکائی جا رہی ہے؟“ لوگوں نے بتایا: گدھے کا گوشت پکایا جا رہا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہانڈیوں میں موجود چیزوں کو انڈیل دو اور انہیں توڑ دو۔“ ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! کیا ہم ایسا نہ کریں کہ ان میں موجود چیز کو انڈیل کر ان کو دھو لیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا کر لو۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان: «أَهْرِيقُوهَا» ”اس میں جو کچھ موجود ہے اسے بہا دو“ یہ ایک لازمی حکم ہے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان: «وَاكْسِرُوهَا» ”تم اسے توڑ دو“ یہ شدت اور سختی ظاہر کرنے کا حکم ہے، لازمی حکم نہیں ہے۔ کیا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ملاحظہ نہیں کی کہ جسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہانڈی توڑنے کا حکم دیا تھا، اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! کیا ہم اس موجود چیز کو بہا کر انہیں دھو نہ لیں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا ہی کر لو۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الأَطْعِمَةِ/حدیث: 5276]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2477، 2960، 2975، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1802، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1153، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3196، 4529، 5276، 6935، 7173، 7175، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4362، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2538، 2752، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1592، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3195، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11669، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16766» «رقم طبعة با وزير 5252»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط البخاري
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري