☽ 9 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 5199
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 5199
خَالِدُ بْنُ النَّضْرِ بْنِ عَمْرٍو الْقُرَشِيُّ أَبُو يَزِيدَ الْمُعَدَّلُ ، عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ النَّضْرِ بْنِ عَمْرٍو الْقُرَشِيُّ أَبُو يَزِيدَ الْمُعَدَّلُ بِالْبَصْرَةِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ فِيمَا يَحْسِبُ أَبُو سَلَمَةَ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ :" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاتَلَ أَهْلَ خَيْبَرَ حَتَّى أَلْجَأَهُمْ إِلَى قَصْرِهِمْ، فَغَلَبَ عَلَى الأَرْضِ وَالزَّرْعِ وَالنَّخْلِ، فَصَالَحُوهُ عَلَى أَنْ يُجْلَوْا مِنْهَا وَلَهُمْ مَا حَمَلَتْ رِكَابُهُمْ، وَلِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّفْرَاءُ وَالْبَيْضَاءُ، وَيَخْرُجُونَ مِنْهَا، فَاشْتَرَطَ عَلَيْهِمْ أَنْ لا يَكْتُمُوا وَلا يُغَيِّبُوا شَيْئًا، فَإِنْ فَعَلُوا فَلا ذِمَّةَ لَهُمْ وَلا عِصْمَةَ، فَغَيَّبُوا مَسْكًا فِيهِ مَالٌ وَحُلِيٌّ لِحُيَيِّ بْنِ أَخْطَبَ كَانَ احْتَمَلَهُ مَعَهُ إِلَى خَيْبَرَ حِينَ أُجْلِيَتِ النَّضِيرُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَمِّ حُيَيٍّ: مَا فَعَلَ مَسْكُ حُيَيٍّ الَّذِي جَاءَ بِهِ مِنَ النَّضِيرِ؟ فَقَالَ: أَذْهَبَتْهُ النَّفَقَاتُ وَالْحُرُوبُ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْعَهْدُ قَرِيبٌ وَالْمَالُ أَكْثَرُ مِنْ ذَلِكَ، فَدَفَعَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ، فَمَسَّهُ بِعَذَابٍ، وَقَدْ كَانَ حُيَيٌّ قَبْلَ ذَلِكَ قَدْ دَخَلَ خَرِبَةً، فَقَالَ: قَدْ رَأَيْتُ حُيَيًّا يَطُوفُ فِي خَرِبَةٍ هَاهُنَا، فَذَهَبُوا فَطَافُوا، فَوَجَدُوا الْمَسْكَ فِي خَرِبَةٍ فَقَتَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْنَيْ أَبِي حَقِيقٍ وَأَحَدُهُمَا زَوْجُ صَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيِّ بْنِ أَخْطَبَ، وَسَبَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِسَاءَهُمْ وَذَرَارِيَّهُمْ، وَقَسَمَ أَمْوَالَهُمْ لِلنَّكْثِ الَّذِي نَكَثُوهُ، وَأَرَادَ أَنْ يُجْلِيَهُمُ مِنْهَا، فَقَالُوا: يَا مُحَمَّدُ دَعْنَا نَكُونُ فِي هَذِهِ الأَرْضِ نُصْلِحُهَا، وَنَقُومُ عَلَيْهَا، وَلَمْ يَكُنْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلا لأَصْحَابِهِ غِلْمَانُ يَقُومُونَ عَلَيْهَا فَكَانُوا لا يَتَفَرَّغُونَ أَنْ يَقُومُوا، فَأَعْطَاهُمْ خَيْبَرَ عَلَى أَنَّ لَهُمُ الشَّطْرَ مِنْ كُلِّ زَرْعٍ وَنَخْلٍ وَشَيْءٍ مَا بَدَا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ يَأْتِيهِمْ كُلَّ عَامٍ يَخْرُصُهَا عَلَيْهِمْ، ثُمَّ يُضَمِّنُهُمُ الشَّطْرَ، قَالَ: فَشَكَوْا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شِدَّةَ خَرْصِهِ، وَأَرَادُوا أَنْ يَرْشُوهُ، فَقَالَ: يَا أَعْدَاءَ اللَّهِ، أَتُطْعِمُونِي السُّحْتَ، وَاللَّهِ لَقَدْ جِئْتُكُمْ مِنْ عِنْدِ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَيَّ، وَلأَنْتُمْ أَبْغَضُ إَلَيَّ مِنْ عِدَّتِكُمْ مِنَ الْقِرَدَةِ وَالْخَنَازِيرِ، وَلا يَحْمِلُنِي بُغْضِي إِيَّاكُمْ وَحُبِّي إِيَّاهُ عَلَى أَنْ لا أَعْدِلَ عَلَيْكُمْ، فَقَالُوا: بِهَذَا قَامَتِ السَّمَاوَاتُ وَالأَرْضُ. قَالَ: وَرَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَيْنَيْ صَفِيَّةَ خُضْرَةً، فَقَالَ: يَا صَفِيَّةُ، مَا هَذِهِ الْخُضَرَةُ؟ فَقَالَتْ: كَانَ رَأْسِي فِي حِجْرِ بْنِ أَبِي حَقِيقٍ وَأَنَا نَائِمَةٌ، فَرَأَيْتُ كَأَنَّ قَمَرًا وَقَعَ فِي حِجْرِي، فَأَخْبَرْتُهُ بِذَلِكَ فَلَطَمَنِي، وَقَالَ: تَمَنَّيْنَ مَلِكَ يَثْرِبَ؟ قَالَتْ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَبْغَضِ النَّاسِ إِلَيَّ قَتَلَ زَوْجِي وَأَبِي وَأَخِي، فَمَا زَالَ يَعْتَذِرُ إِلَيَّ، وَيَقُولُ: إِنَّ أَبَاكِ أَلَّبَ عَلَيَّ الْعَرَبَ وَفَعَلَ وَفَعَلَ حَتَّى ذَهَبَ ذَلِكَ مِنْ نَفْسِي، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْطِي كُلَّ امْرَأَةٍ مِنْ نِسَائِهِ ثَمَانِينَ وَسْقًا مِنْ تَمْرٍ كُلَّ عَامٍ وَعِشْرِينَ وَسْقًا مِنْ شَعِيرٍ. فَلَمَّا كَانَ زَمَنَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ غَشُّوا الْمُسْلِمِينَ، وَأَلْقَوْا ابْنَ عُمَرَ مِنْ فَوْقِ بَيْتٍ، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: مَنْ كَانَ لَهُ سَهْمٌ مِنْ خَيْبَرَ فَلْيَحْضُرْ حَتَّى نَقْسِمَهَا بَيْنَهُمْ، فَقَسَمَهَا عُمَرُ بَيْنَهُمْ، فَقَالَ رَئِيسُهُمْ: لا تُخْرِجْنَا دَعْنَا نَكُونُ فِيهَا كَمَا أَقَرَّنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ، فَقَالَ عُمَرُ لِرَئِيسِهِمْ: أَتَرَاهُ سَقَطَ عَنِّي قَوْلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَكَ: كَيْفَ بِكَ إِذَا أَفَضَتْ بِكَ رَاحِلَتُكَ نَحْوَ الشَّامِ يَوْمًا ثُمَّ يَوْمًا، وَقَسَمَهَا عُمَرُ بَيْنَ مَنْ كَانَ شَهِدَ خَيْبَرَ مِنْ أَهْلِ الْحُدَيْبِيَةِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اہل خیبر کے ساتھ جہاد کیا یہاں تک کہ جب ان لوگوں نے اپنے قلعے میں پناہ لے لی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کی زمین، کھیتوں اور کھجوروں کے باغات پر غالب آ گئے تو ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ اس شرط پر صلح کر لی کہ انہیں وہاں سے جلا وطن کر دیا جائے اور وہ اپنی سواریوں پر جو کچھ لاد کر لے جا سکتے ہیں اسے لے جا سکیں گے، البتہ سونا اور چاندی نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ملیں گے۔ وہ لوگ وہاں سے نکلنے کے لیے تیار ہوئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان پر یہ شرط عائد کی تھی کہ وہ کوئی چیز چھپائیں گے نہیں اور کوئی چیز غائب نہیں کریں گے، اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو پھر ان کے لیے کوئی ذمہ اور کوئی پناہ نہیں ہو گی۔ انہوں نے اس میں سے ایک تھیلے کو غائب کر دیا جس میں کچھ مال اور زیورات تھے، وہ حیی بن اخطب کے تھے جو وہ اپنے ساتھ اس تھیلے کو اٹھا کر خیبر لایا تھا اس وقت جب بنو نضیر کو جلا وطن کیا گیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حیی کے چچا سے پوچھا: ”حیی کے اس تھیلے کا کیا بنا جو وہ بنو نضیر سے لے کر آیا تھا؟“ تو اس کے چچا نے کہا: اخراجات اور جنگوں نے سب کچھ خرچ کروا دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ابھی تو اتنا زیادہ وقت نہیں گزرا، وہ مال اس سے زیادہ تھا (کہ ختم ہو جاتا)۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے سپرد کیا۔ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے اسے مارا پیٹا، حیی بن اخطب اس سے پہلے ایک کھنڈر میں داخل ہو چکا تھا تو اس نے کہا: میں نے حیی کو یہاں کے ایک کھنڈر میں چکر لگاتے ہوئے دیکھا تھا۔ لوگ گئے اور وہاں چکر لگایا تو انہیں اس کھنڈر میں سے وہ تھیلا مل گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ابوحقیق کے دونوں بیٹوں کو قتل کروا دیا، ان میں سے ایک حیی بن اخطب کی صاحب زادی سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کا شوهر بھی تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان لوگوں کی خواتین اور بچوں کو قیدی بنا لیا اور ان کے اموال لوگوں میں تقسیم کر دیے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان لوگوں کو وہاں سے جلا وطن کرنے کا ارادہ کیا تو ان لوگوں نے کہا: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ ہمیں ہماری سرزمین پر رہنے دیں، ہم یہاں کام کاج کریں گے اور اس کی دیکھ بھال کریں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں کے پاس ایسے لوگ نہیں تھے جو زمین کی دیکھ بھال کرتے اور وہاں کی نگرانی کرتے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خیبر کی سرزمین ان لوگوں کو اس شرط پر دی کہ وہاں کی زراعت، کھجوروں اور دیگر چیزوں میں سے نصف حصہ ان لوگوں کو ملے گا (اور نصف حصہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ادا کیا جائے گا) جب تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم چاہیں گے (یعنی جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم چاہیں گے یہ معاہدہ ختم کر دیں گے)۔ سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ ہر سال وہاں آیا کرتے تھے اور ان کی پیداوار کا اندازہ لگاتے تھے، پھر وہ ان لوگوں کو نصف ادائیگی کا پابند کرتے تھے۔ راوی کہتے ہیں: ان لوگوں نے سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کے اندازے کی سختی کی وجہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے شکایت کی، انہوں نے پہلے انہیں رشوت دینے کی بھی کوشش کی تھی، تو سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے دشمنو! کیا تم مجھے حرام کھلانا چاہتے ہو؟ اللہ کی قسم! میں تمہارے پاس اس ہستی کی طرف سے آیا ہوں جو میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب ہیں اور تم لوگ میرے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ ہو، یہاں تک کہ بندروں اور خنزیروں سے بھی زیادہ ناپسندیدہ ہو، لیکن اس کے باوجود تمہارے ساتھ میری نفرت اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ میری محبت بھی مجھے اس چیز پر آمادہ نہیں کر سکی کہ میں تمہارے ساتھ نا انصافی کروں، تو ان لوگوں نے کہا: اسی (ایمان داری کی وجہ سے) آسمان اور زمین قائم ہیں۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کی دونوں آنکھوں پر سبز رنگ کا نشان دیکھا تو دریافت کیا: ”اے صفیہ! یہ سبز رنگ کا نشان کسی وجہ سے ہے؟“ تو انہوں نے بتایا کہ میرا سر ابوحقیق کے صاحب زادے (یعنی میرے سابقہ شوہر) کی گود میں تھا اور میں اس وقت سوئی ہوئی تھی، میں نے خواب میں دیکھا کہ چاند میری گود میں آ گیا ہے، (بیدار ہونے کے بعد) میں نے اپنے شوہر کو اس بارے میں بتایا تو اس نے مجھے ایک طمانچہ لگایا اور بولا: تم یثرب کے بادشاہ (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی آرزو مند ہو۔ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ شخصیت تھے کیونکہ انہوں نے میرے شوہر، میرے والد اور میرے بھائی کو قتل کروایا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسلسل میرے سامنے عذر بیان کرتے رہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہ فرماتے تھے: ”تمہارے والد نے تمام عربوں کو میرے خلاف کر دیا تھا، اس نے یہ کیا تھا، اس نے وہ کیا تھا (اس وجہ سے میں اس سے لڑنے پر مجبور ہوا تھا)“ یہاں تک کہ میرے دل میں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں جو ناپسندیدگی تھی) وہ ختم ہو گئی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی ازواج میں سے ہر خاتون کو ہر سال کھجور کے اسی (80) وسق اور جو کے بیس (20) وسق دیا کرتے تھے، جب سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا عہد خلافت آیا اور (خیبر کے یہودیوں نے) مسلمانوں کے ساتھ دھوکا کرنا شروع کیا اور انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے صاحب زادے کو گھر کی چھت سے نیچے گرا دیا تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جس شخص کا خیبر میں مخصوص حصہ ہے وہ آ جائے تاکہ ہم اسے ان کے درمیان تقسیم کر دیں، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے ان لوگوں کے درمیان تقسیم کر دیا۔ ان کے سردار نے کہا: آپ ہمیں (خیبر سے) نہ نکالیں، آپ ہمیں یہاں رہنے دیں جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ہمیں یہاں رہنے دیا تھا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کے سردار سے کہا: کیا تم اس کے بارے میں یہ رائے رکھتے ہو کہ میں نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے قول کے برخلاف کیا ہے؟ اس وقت تمہارا کیا حال ہو گا جب تمہاری سواری تمہیں لے کر شام کی طرف بڑھ رہی ہو گی؟ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے وہاں کی زمین ان لوگوں کے درمیان تقسیم کر دی جو صلح حدیبیہ میں موجود تھے اور غزوہ خیبر میں شریک ہوئے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ المُزَارَعَةِ/حدیث: 5199]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2285، 2328، 2329، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1551، وابن الجارود فى "المنتقى"، 718، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5199، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3939، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3006، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1383، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2656، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2467، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11735، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2944، وأحمد فى (مسنده) برقم: 91» «رقم طبعة با وزير 5176»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن - «صحيح أبي داود» (2658).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «صحيح أبي داود» (2658). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
← Previous Hadith (5198) Back to Bab Next Hadith → (5200)