☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 4873
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 4873
النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُبَارَكِ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعِجْلِيُّ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، إِسْرَائِيلَ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، الْبَرَاءِ
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُبَارَكِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعِجْلِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ:" اعْتَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذِي الْقَعْدَةِ، فَأَبَى أَهْلُ مَكَّةَ أَنْ يَدَعُوهَ أَنْ يَدْخُلَ مَكَّةَ حَتَّى قَاضَاهُمْ عَلَى أَنْ يُقِيمَ بِهَا ثَلاثَةَ أَيَّامٍ، فَلَمَّا كَتَبُوا الْكِتَابَ كَتَبُوا هَذَا مَا قَاضَى عَلَيْهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ، فَقَالُوا: لا نُقِرُّ بِهَذَا، لَوْ نَعْلَمُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ مَا مَنَعْنَاكَ شَيْئًا، وَلَكِنْ أَنْتَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، فَقَالَ: أَنَا رَسُولُ اللَّهِ، وَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، فَقَالَ لِعَلِيٍّ: امْحُ رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: وَاللَّهِ لا أَمْحُوكَ أَبَدًا، فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْكِتَابَ وَلَيْسَ يُحْسِنُ يَكْتُبُ، فَأَمَرَ، فَكَتَبَ مَكَانَ رَسُولِ اللَّهِ مُحَمَّدًا، فَكَتَبَ هَذَا مَا قَاضَى عَلَيْهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، أَنْ لا يَدْخَلَ مَكَّةَ بِالسِّلاحِ إِلا السَّيْفَ، وَلا يَخْرُجُ مِنْهَا بِأَحَدٍ يَتْبَعُهُ، وَلا يَمْنَعُ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِهِ إِنْ أَرَادَ أَنْ يُقِيمَ بِهَا، فَلَمَّا دَخَلَهَا وَمَضَى الأَجَلُ أَتَوْا عَلِيًّا، فَقَالُوا: قُلْ لِصَاحِبِكَ فَقَدْ مَضَى الأَجَلُ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَتَبِعَتْهُمْ بِنْتُ حَمْزَةَ تُنَادِي يَا عَمُّ، يَا عَمُّ، فَتَنَاوَلَهَا عَلِيٌّ رِضْوَانَ اللَّهِ عَلَيْهِ، فَأَخَذَ بِيَدِهَا، وَقَالَ لِفَاطِمَةَ: دُونَكِ ابْنَةَ عَمِّكِ، فَحَمَلَتْهَا، فَاخْتَصَمَ فِيهَا عَلِيٌّ وَزَيْدٌ وَجَعْفَرٌ، فَقَالَ عَلِيٌّ: أَنَا أَخَذْتُهَا وَهِيَ ابْنَةُ عَمِّي، وَقَالَ جَعْفَرٌ: ابْنَةُ عَمِّي وَخَالَتُهَا تَحْتِي، وَقَالَ زَيْدٌ: ابْنَةُ أَخِي فَقَضَى بِهَا رَسُولُ اللَّهِ لِخَالَتِهَا، وَقَالَ: الْخَالَةُ بِمَنْزِلَةِ الأُمِّ، وَقَالَ لِعَلِيٍّ: أَنْتَ مِنِّي وَأَنَا مِنْكَ، وَقَالَ لِجَعْفَرٍ: أَشْبَهْتَ خَلْقِي وَخُلُقِي، وَقَالَ لِزَيْدٍ: أَنْتَ أَخُونَا وَمَوْلانَا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ذی القعدہ کے مہینے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عمرہ کیا تو اہل مکہ نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو مکہ میں داخل ہونے سے منع کر دیا۔ یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے ساتھ یہ معاہدہ کیا کہ وہ مکہ میں تین دن قیام کریں گے۔ جب ان لوگوں نے معاہدہ تحریر کر دیا تو انہوں نے یہ بات تحریر کی کہ یہ وہ معاہدہ ہے جو اللہ کے رسول سیدنا محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کر رہے ہیں، تو کفار نے کہا: "ہم اس بات کو تسلیم نہیں کرتے، اگر ہمیں یہ پتا ہوتا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ کے رسول ہیں تو ہم آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کسی چیز سے نہ روکتے، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم محمد بن عبد اللہ ہیں (آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہی تحریر کریں)۔" نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں اللہ کا رسول بھی ہوں اور محمد بن عبد اللہ بھی ہوں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”لفظ ’رسول اللہ‘ مٹا دو۔“ انہوں نے عرض کی: "میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (کا اسم گرامی) کبھی نہیں مٹاؤں گا۔" نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تحریر کو لیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو باقاعدہ لکھنا نہیں آتا تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت لفظ ’رسول اللہ‘ کی جگہ لفظ ’محمد‘ لکھ دیا گیا اور یہ تحریر کیا گیا کہ یہ وہ معاہدہ ہے جو محمد بن عبد اللہ کر رہے ہیں کہ وہ ہتھیار لے کر مکہ میں داخل نہیں ہوں گے، البتہ ان کی تلواریں میان میں ہوں گی اور وہ مکہ میں سے کسی ایسے شخص کو ساتھ لے کر نہیں جائیں گے جو ان کا پیروکار ہوگا اور وہ اپنے ساتھیوں میں سے کسی ایسے شخص کو نہیں روکیں گے جو مکہ میں مقیم رہنا چاہے گا۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مکہ تشریف لے آئے اور طے شدہ مدت گزر گئی تو لوگ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا: "اپنے آقا سے کہیے کہ وہ ہمارے پاس سے تشریف لے جائیں، کیونکہ متعین مدت پوری ہو گئی ہے۔" نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وہاں سے روانہ ہونے لگے تو سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پکارتی ہوئی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے آئی: "اے چچا! اے چچا!" سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس بچی کو پکڑ لیا، انہوں نے اس بچی کا ہاتھ پکڑا اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: "تم اپنی چچازاد کو سنبھالو۔" سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے اسے اٹھا لیا۔ اس لڑکی کے بارے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ، سیدنا زید رضی اللہ عنہ اور سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کے درمیان اختلاف ہو گیا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: "اسے میں نے حاصل کیا ہے۔" سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نے کہا: "یہ میری چچازاد ہے اور اس کی خالہ میری بیوی ہے۔" سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے کہا: "یہ میری بھتیجی ہے۔" تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بچی کے بارے میں اس کی خالہ کے حق میں فیصلہ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”خالہ ماں کی جگہ ہوتی ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم مجھ سے ہو اور میں تم سے ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم شکل و صورت اور اخلاق میں مجھ سے مشابہت رکھتے ہو۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا زید رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم ہمارے بھائی اور ہمارے آزاد کردہ غلام ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4873]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1781، 1844، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1783، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4869، 4873، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8401، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1832، والترمذي فى (جامعه) برقم: 938، 1904، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8930، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18843» «رقم طبعة با وزير 4853»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (1182)، «الإرواء» (2190).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط البخاري
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1182)، «الإرواء» (2190). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
← Previous Hadith (4872) Back to Bab Next Hadith → (4874)