الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، ثَابِتٍ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا صَالَحَ قُرَيْشًا يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ، قَالَ لِعَلِيٍّ: اكْتُبْ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، فَقَالَ سُهَيْلُ بْنُ عَمْرٍو: لا نَعْرِفُ الرَّحْمَنَ الرَّحِيمَ، اكْتُبْ بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَلِيٍّ: اكْتُبْ هَذَا مَا صَالَحَ عَلَيْهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ سُهَيْلُ بْنُ عَمْرٍو: لَوْ نَعْلَمُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ لاتَّبَعْنَاكَ وَلَمْ نُكَذِّبْكَ، اكْتُبْ بِنَسَبِكَ مِنْ أَبِيكِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَلِيٍّ: اكْتُبْ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، فَكَتَبَ: مَنْ أَتَى مِنْكُمْ رَدَدْنَاهُ عَلَيْكُمْ، وَمَنْ أَتَى مِنَّا تَرَكْنَاهُ عَلَيْكُمْ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نُعْطِيهِمْ هَذَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَتَاهُمْ مِنَّا فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ، وَمَنْ أَتَانَا مِنْهُمْ فَرَدَدْنَاهُ جَعَلَ اللَّهُ لَهُ فَرَجًا وَمَخْرَجًا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب (صلح) حدیبیہ کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قریش کے ساتھ مصالحت کر لی، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم «بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ» ”اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے“ تحریر کرو۔“ تو (قریش کے نمائندے) سہیل بن عمرو نے کہا: ہم «الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ» ”نہایت مہربان اور ہمیشہ رحم فرمانے والا“ سے واقف نہیں ہیں، آپ یہ لکھیں: «بِاسْمِكَ اللّٰهُمَّ» ”اے اللہ! تیرے ہی نام کے ساتھ“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم یہ تحریر کرو: یہ وہ معاہدہ ہے، جو اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کیا ہے۔“ تو سہیل نے کہا: اگر ہمیں اس بات کا علم ہوتا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، تو ہم آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پیروی کر لیتے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تکذیب نہ کرتے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے نسب یعنی اپنے والد کے نام کے ساتھ (اپنا اسم گرامی) تحریر کروائیں۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم محمد بن عبداللہ تحریر کر دو۔“ تو انہوں نے (معاہدے میں یہ) تحریر کیا: ”تم (یعنی مشرکین مکہ) میں سے جو ہمارے پاس آئے گا، ہم اسے تمہیں لوٹا دیں گے اور ہم (مسلمانوں) میں سے جو تمہارے پاس آئے، اسے ہم تمہارے پاس ہی رہنے دیں گے۔“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! کیا ہم یہ (اجازت) انہیں دے دیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہم میں سے جو (مرتد ہو کر) ان کے پاس جائے گا، اسے اللہ تعالیٰ نے دور کیا ہے اور ان میں سے جو ہمارے پاس آئے گا، اور اسے ہم لوٹا دیں گے، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے کشادگی اور راستہ بنا دے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4870]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1784، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4870، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18897، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14035، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 3323، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 38003» «رقم طبعة با وزير 4850»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم