أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ التَّيْمِيُّ أَبُو حَيَّانَ ، أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ التَّيْمِيُّ أَبُو حَيَّانَ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ فَذَكَرَ الْغُلُولَ فَعَظَّمَ مِنْ أَمْرِهِ، ثُمَّ قَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، لا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ بَعِيرٌ لَهُ رُغَاءٌ، فَيَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَغِثْنِي، فَأَقُولَ: لا أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا قَدْ أَبْلَغْتُكَ، لا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ شَاةٌ لَهَا يُعَارٌ، فَيَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَغِثْنِي، فَأَقُولَ: لا أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا قَدْ أَبْلَغْتُكَ، لا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ فَرَسٌ لَهَا حَمْحَمَةٌ، فَيَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَغِثْنِي، فَأَقُولَ: لا أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا قَدْ أَبْلَغْتُكَ، وَلا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ نَفْسٌ لَهَا صِيَاحٌ، فَيَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَغِثْنِي، فَأَقُولَ: لا أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا قَدْ أَبْلَغْتُكَ، لا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ رِقَاعٌ تَخْفِقُ، فَيَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَغِثْنِي، فَأَقُولَ: لا أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا قَدْ أَبْلَغْتُكَ، لا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ صَامِتٌ، يَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَغِثْنِي، فَأَقُولَ: لا أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا قَدْ أَبْلَغْتُكَ" ، الرِّقَاعُ أَرَادَ ثِيَابًا، قَالَهُ أَبُو حَاتِمٍ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (مالِ غنیمت) میں خیانت کا تذکرہ کرتے ہوئے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! میں تم میں سے کسی شخص کو ایسی حالت میں ہرگز نہ پاؤں کہ جب وہ قیامت کے دن آئے تو اس کی گردن پر اونٹ ہو جو آواز نکال رہا ہو۔ وہ شخص یہ کہے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میری مدد کیجیے، تو میں یہ کہوں: میں اللہ تعالیٰ کے فیصلے کے مقابلے میں تمہارے لیے کچھ نہیں کر سکتا، میں نے تمہیں تبلیغ کر دی تھی۔ میں تم میں سے کسی بھی شخص کو ایسی حالت میں ہرگز نہ پاؤں کہ جب وہ قیامت کے دن آئے تو اس کی گردن پر کوئی بکری ہو جو آواز نکال رہی ہو۔ وہ شخص یہ کہے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! (میری مدد کیجیے) تو میں یہ کہوں: میں اللہ تعالیٰ کے فیصلے کے مقابلے میں تمہاری کوئی مدد نہیں کر سکتا، میں نے تمہیں تبلیغ کر دی تھی۔ میں تم میں سے کسی شخص کو ایسی حالت میں ہرگز نہ پاؤں کہ جب وہ قیامت کے دن آئے تو اس کی گردن پر کوئی گھوڑا ہو جو آواز نکال رہا ہو، وہ شخص یہ کہے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میری مدد کیجیے تو میں یہ کہوں: میں تمہارے لیے کچھ نہیں کر سکتا، میں نے تمہیں تبلیغ کر دی تھی۔ میں تم میں سے کسی شخص کو ایسی حالت میں ہرگز نہ پاؤں کہ جب وہ قیامت کے دن آئے تو اس کی گردن پر کوئی شخص ہو جو چیخ رہا ہو، وہ شخص یہ کہے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میری مدد کیجیے تو میں یہ کہوں: میں تمہارے لیے کچھ نہیں کر سکتا، میں نے تمہیں تبلیغ کر دی تھی۔ میں تم میں سے کسی بھی شخص کو ایسی حالت میں ہرگز نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن آئے اور اس کی گردن میں «رِقَاعٌ» (یعنی کپڑے کے ٹکڑے) ہوں، وہ شخص یہ کہے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میری مدد کیجیے اور میں کہوں: میں تمہارے لیے کچھ نہیں کر سکتا، میں نے تمہیں تبلیغ کر دی تھی۔ میں تم میں سے کسی بھی شخص کو ایسی حالت میں ہرگز نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن آئے تو اس کی گردن پر کوئی خاموش (مال) ہو، وہ شخص عرض کرے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میری مدد کریں اور میں کہوں: میں تمہارے لیے کچھ نہیں کر سکتا، میں نے تمہیں تبلیغ کر دی تھی۔“ لفظ «رِقَاعٌ» سے مراد کپڑے ہیں۔ یہ بات امام ابوحاتم رحمہ اللہ نے بیان کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4848]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3073، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1831، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4847، 4848، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18276، 18277، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9634» «رقم طبعة با وزير 4828»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين