☽ 7 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 4830
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 4830
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، هَارُونُ بْنُ رِئَابٍ ، كِنَانَةَ بْنِ نُعَيْمٍ الْعَدَوِيِّ ، قَبِيصَةَ بْنِ مُخَارِقٍ الْهِلالِيِّ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ رِئَابٍ ، عَنْ كِنَانَةَ بْنِ نُعَيْمٍ الْعَدَوِيِّ ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ مُخَارِقٍ الْهِلالِيِّ ، قَالَ: تَحَمَّلْتُ حَمَالَةً عَنْ قَوْمِي، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي تَحَمَّلْتُ حَمَالَةً عَنْ قَوْمِي، فَأَعِنِّي فِيهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بَلْ نَحْمِلُهُ عَنْكَ"، قَالَ: هِيَ لَكَ فِي إِبِلِ الصَّدَقَةِ إِذَا جَاءَتْ، ثُمَّ قَالَ:" يَا قَبِيصَةُ بْنَ مُخَارِقٍ، إِنَّ الْمَسْأَلَةَ لا تَحِلُّ، إِلا لإِحْدَى ثَلاثٍ، رَجُلٍ تَحَمَّلَ حَمَالَةً عَنْ قَوْمِهِ إِرَادَةَ الإِصْلاحِ، فَسَأَلَ حَتَّى إِذَا بَلَغَ أُمْنِيَّتَهُ أَمْسَكَ، وَرَجُلٍ أَصَابَتْهُ فَاقَةٌ فَشَهِدَ لَهُ ثَلاثَةٌ مِنْ ذَوِي الْحِجَا مِنْ قَوْمِهِ حَتَّى إِذَا أَصَابَ قِوَامًا أَوْ سِدَادًا أَمْسَكَ، وَرَجُلٍ أَصَابَتْهُ جَائِحَةٌ فَسَأَلَ حَتَّى إِذَا أَصَابَ قِوَامًا أَوْ سِدَادًا أَمْسَكَ، وَمَا سِوَى ذَلِكَ يَا قَبِيصَةُ مِنَ الْمَسْأَلَةِ سُحْتٌ"، قَالَهَا ثَلاثًا .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا قبیصہ بن مخارق بلالی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنی قوم (کے ذمہ لازم) ایک ادائیگی اپنے ذمہ لے لی، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میں نے اپنی قوم کی طرف سے ایک ادائیگی اپنے ذمہ لے لی ہے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس بارے میں میری مدد کیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری یہ ادائیگی ہم اپنے ذمہ لیتے ہیں جب صدقہ کے اونٹ آئیں گے تو تمہیں یہ (رقم یا ادائیگی کی چیز) مل جائے گی۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے قبیصہ بن مخارق! مانگنا کسی کے لیے بھی جائز نہیں ہے صرف تین قسم کے لوگوں میں کسی ایک کے لیے مانگنا جائز ہے۔ ایک وہ شخص جو بھلائی کے ارادے کے ساتھ اپنی قوم کی طرف سے کوئی ادائیگی اپنے ذمہ لے وہ مانگ سکتا ہے یہاں تک کہ جب اس کی ضرورت پوری ہو جائے تو وہ (مانگنے سے) رک جائے۔ ایک وہ شخص جسے فاقہ لاحق ہو اور اس کی قوم کے تین تجربہ کار افراد اس کے حق میں گواہی دیں (تو وہ شخص مانگ سکتا ہے) یہاں تک کہ جب اس کی ضروریات کا سامان دستیاب ہو جائے (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) تو وہ (مانگنے سے) رک جائے۔ ایک وہ شخص جس (کی زرعی پیداوار) کو کوئی آفت لاحق ہو جائے تو وہ مانگ سکتا ہے یہاں تک کہ جب اس کی ضروریات کا سامان دستیاب ہو جائے (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) تو وہ مانگنے سے رک جائے۔ اے قبیصہ! اس کے علاوہ جو بھی مانگنا ہو وہ حرام ہو گا۔“ یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4830]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1044، وابن الجارود فى "المنتقى"، 404، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2359، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3291، 3395، 3396، 4830، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2578، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1640، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11518، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1995، 1996، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16161» «رقم طبعة با وزير 4810»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - مضى (3280 و 3386 - 3387). تنبيه!! رقم (3280) = (3291) من طبعة المؤسسة. رقم (3386) = (3395) من طبعة المؤسسة. رقم (3387) = (3396) من طبعة المؤسسة. - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (3280 و 3386 - 3387). تنبيه!! رقم (3280) = (3291) من طبعة المؤسسة. رقم (3386) = (3395) من طبعة المؤسسة. رقم (3387) = (3396) من طبعة المؤسسة. - مد
← Previous Hadith (4829) Back to Bab Next Hadith → (4831)