☽ 9 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 4784
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 4784
ابْنُ قُتَيْبَةَ ، يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، اللَّيْثُ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: رُمِيَ يَوْمَ الأَحْزَابِ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ، فَقَطَعُوا أَكْحَلَهُ، فَحَسَمَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالنَّارِ، فَانْتَفَخَتْ يَدُهُ، فَتَرَكَهُ، فَنَزَفَ الدَّمُ فَحَسَمَهُ أُخْرَى، فَانْتَفَخَتْ يَدُهُ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ، قَالَ: اللَّهُمَّ لا تُخْرِجْ نَفْسِي حَتَّى تَقَرَّ عَيْنِي مِنْ بَنِي قُرَيْظَةَ، فَاسْتَمْسَكَ عِرْقُهُ، فَمَا قَطَرَ قَطْرَةً حَتَّى نَزَلُوا عَلَى حُكْمِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِمْ، فَقَالَ: تُقْتَلُ رِجَالُهُمْ، وَتُسْتَحْيَا نِسَاؤُهُمْ وَذَرَارِيُّهُمْ، فَغَنِمَ الْمُسْلِمُونَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَصَبْتَ حُكْمَ اللَّهِ فِيهِمْ، وَكَانُوا أَرْبَعَ مِائَةٍ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ قَتْلِهِمْ، انْفَتَقَ عِرْقُهُ، فَمَاتَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ غزوۂ احزاب کے موقع پر سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کو تیر لگا جس نے ان کے بازو کی رگ کو کاٹ دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے لیے آگ جلوائی اور اس کے ذریعے داغ لگوایا تو ان کا بازو پھول گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں چھوڑ دیا تو خون پھر بہنے لگا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دوبارہ داغ لگوایا تو پھر ان کا ہاتھ پھول گیا، جب انہوں نے یہ صورتحال دیکھی تو انہوں نے کہا: اے اللہ! تو میری جان اس وقت تک نہ نکالنا جب تک بنو قریظہ کے حوالے سے میری آنکھوں کو ٹھنڈا نہیں کر دیتا، تو ان کی رگ کا خون نکلنا بند ہو گیا اور اس کے بعد ایک قطرہ بھی نہیں نکلا، یہاں تک کہ جب بنو قریظہ نے سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کو ثالث تسلیم کیا تو انہوں نے انہیں بلوایا اور حکم دیا کہ ان کے مردوں کو قتل کر دیا جائے اور ان کی خواتین اور بچوں کو زندہ رکھا جائے، تو مسلمانوں کو مالِ غنیمت بھی حاصل ہوا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے ان لوگوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق فیصلہ دیا ہے۔“ ان لوگوں کی تعداد چار سو تھی۔ جب لوگ ان کے قتل سے فارغ ہوئے تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی رگ سے خون بہنا شروع ہو گیا اور ان کا انتقال ہو گیا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4784]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2208، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4784، 6083، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8381، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8626، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3866، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1582، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2551، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3494، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 19607، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14566» «رقم طبعة با وزير 4764»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (5/ 38 - 39): م طرفه الأول.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (5/ 38 - 39): م طرفه الأول. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
← Previous Hadith (4783) Back to Bab Next Hadith → (4785)