☽ 8 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

صحیح ابن حبان

حدیث نمبر: 4771
کتب← صحیح ابن حبان← ابواب← باب← حدیث نمبر 4771
حدیث نمبر: 4771 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْذِرِ بْنِ سَعِيدٍ ، عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ بْنِ عُبَيْدَةَ ، غُنْدَرٌ ، شُعْبَةُ ، مَنْصُورٍ ، رِبْعِيٍّ ، زَيْدِ بْنِ ظَبْيَانَ ، أَبِي ذَرٍّ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْذِرِ بْنِ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ بْنِ عُبَيْدَةَ ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رِبْعِيٍّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ظَبْيَانَ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " ثَلاثَةٌ يُحِبُّهُمُ اللَّهُ، رَجُلٌ أَتَى قَوْمًا فَسَأَلَهُمْ بِاللَّهِ، وَلَمْ يَسْأَلْهُمْ بِقَرَابَةٍ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَهُ، فَتَخَلَّفَ رَجُلٌ بِأَعْقَابِهِمْ، فَأَعْطَاهُ سِرًّا لا يَعْلَمُ بِعَطِيَّتِهِ إِلا اللَّهُ وَالَّذِي أَعْطَاهُ، وَقَوْمٌ سَارُوا لَيْلَهُمْ، حَتَّى إِذَا كَانَ النَّوْمُ أَحَبَّ إِلَيْهِمْ نَزَلُوا فَوَضَعُوا رُءُوسَهُمْ، فَقَامَ يَتَمَلَّقُنِي وَيَتْلُو آيَاتِي، وَرَجُلٌ كَانَ فِي سَرِيَّةٍ، فَلَقُوا الْعَدُوَّ، فَهُزِمُوا وَأَقْبَلَ بِصَدْرِهِ حَتَّى يُقْتَلَ أَوْ يُفْتَحَ لَهُمْ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین لوگوں سے اللہ تعالیٰ محبت کرتا ہے: ایک وہ شخص جو کسی قوم کے پاس آئے اور ان سے اللہ کے نام پر مانگے، وہ ان کے ساتھ اپنی کسی رشتہ داری کی وجہ سے سوال نہ کرے، تو ان میں سے ایک شخص الٹے قدموں واپس جائے اور اسے پوشیدہ طور پر کچھ دے دے، اس عطیے کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور دینے والے شخص کے علاوہ اور کسی کو علم نہ ہو۔ (دوسری قسم کا شخص وہ ہیں) جو رات کے وقت سفر کر رہے ہوں، یہاں تک کہ نیند جب ان کے نزدیک سب سے زیادہ پیاری ہو تو وہ پڑاؤ کریں اور اپنا سر رکھ کر سو جائیں، تو ایک شخص کھڑا ہو کر میری بارگاہ میں مناجات کرے اور میری آیات کی تلاوت کرے۔ (اور تیسرا شخص وہ ہے) جو کسی جنگ میں حصہ لے، جب اس کا دشمن سے سامنا ہو تو اس کے ساتھی پسپا ہو جائیں، لیکن وہ سینے کو لے کر آگے بڑھے یہاں تک کہ شہید ہو جائے یا اس کو فتح نصیب ہو جائے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4771]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2456، 2564، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3349، 3350، 4771، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1525، 2547، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1614، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2567، 2568، 2568 م، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21751» «رقم طبعة با وزير 4751»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف - مضى (3338). تنبيه!! رقم (3338) = (3349) من «طبعة المؤسسة»، - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - مضى (3338). تنبيه!! رقم (3338) = (3349) من «طبعة المؤسسة»، - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
پچھلی حدیث → (4770) باب پر واپس ← اگلی حدیث (4772)