☽ 6 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 4637
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 4637
الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَبَّانُ بْنُ مُوسَى ، عَبْدُ اللَّهِ بن المبارك ، ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، الْقَاسِمِ بْنِ عَبَّاسٍ ، بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَشَجِّ ، مِكْرَزٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بن المبارك ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَشَجِّ ، عَنْ مِكْرَزٍ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ لُؤَيِّ بْنِ غَالِبٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلا، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَجُلُ يُرِيدُ الْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَهُوَ يَبْتَغِي مِنْ عَرَضِ الدُّنْيَا؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا أَجْرَ لَهُ". فَأَعْظَمَ ذَلِكَ النَّاسُ، وَقَالُوا لِلرَّجُلِ: عُدْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَعَلَّكَ لَمْ تُفَهِمْهُ، قَالَ: فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَجُلُ يُرِيدُ الْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَهُوَ يَبْتَغِي مِنْ عَرَضِ الدُّنْيَا؟ قَالَ:" لا أَجْرَ لَهُ". فَأَعْظَمَ ذَلِكَ النَّاسُ، وَقَالُوا لِلرَّجُلِ: عُدْ لِرَسُولِ اللَّهِ، فَقَالَ لَهُ الثَّالِثَةَ: رَجُلٌ يُرِيدُ الْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَهُوَ يَبْتَغِي مِنْ عَرَضِ الدُّنْيَا؟ قَالَ:" لا أَجْرَ لَهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! ایک شخص اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کا ارادہ کرتا ہے اور اس کے ہمراہ وہ دنیاوی فائدہ بھی حاصل کرنا چاہتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایسے شخص کو اجر نہیں ملے گا۔“ لوگوں کے لیے یہ بات بڑی پریشانی کا باعث بنی، لوگوں نے اس شخص سے کہا: تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دوبارہ یہ سوال کرو، ہو سکتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تمہارے مفہوم کا اندازہ نہ ہو سکا ہو۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! ایک شخص اللہ کی راہ میں جہاد کا ارادہ کرتا ہے اور دنیاوی فائدہ بھی حاصل کرنا چاہتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے کوئی اجر نہیں ملے گا۔“ لوگوں کے لیے یہ بات بڑی پریشانی کا باعث بنی، انہوں نے اس شخص سے کہا: تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پھر یہ سوال کرو، اس شخص نے تیسری مرتبہ سوال کیا کہ ایک شخص اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کا ارادہ کرتا ہے اور وہ اس کے ذریعے دنیاوی فائدہ بھی حاصل کرنا چاہتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے کوئی اجر نہیں ملے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4637]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4637، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2450، 3424، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2516، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18622، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8015، 8915» «رقم طبعة با وزير 4618»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن - «صحيح أبي داود» (2272).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
رجاله ثقات رجال الصحيح غير مكرز
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «صحيح أبي داود» (2272). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله ثقات رجال الصحيح غير مكرز
← Previous Hadith (4636) Back to Bab Next Hadith → (4638)