☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 4593
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 4593
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، أَبُو عَقِيلٍ الثَّقَفِيُّ ، مُوسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ ، سَالِمُ بْنُ أَبِي الْجَعْدِ ، سَبْرَةَ بْنِ أَبِي فَاكِهٍ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَقِيلٍ الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ ، أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ سَبْرَةَ بْنِ أَبِي فَاكِهٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِِنَّ الشَّيْطَانَ قَعَدَ لابْنِ آدَمَ بِطَرِيقِ الإِِسْلامِ، فَقَالَ لَهُ: تَسْلَمُ وَتَذَرُ دِينَكَ وَدِينَ آبَائِكَ، فَعَصَاهُ فَأَسْلَمَ فَغَفَرَ لَهُ، فَقَعَدَ لَهُ بِطَرِيقِ الْهِجْرَةِ، فَقَالَ لَهُ: تُهَاجِرُ وَتَذَرُ أَرْضَكَ وَسَمَاءَكَ، فَعَصَاهُ فَهَاجَرَ، فَقَعَدَ لَهُ بِطَرِيقِ الْجِهَادِ، فَقَالَ لَهُ: تُجَاهِدُ وَهُوَ جَهْدُ النَّفْسِ، وَالْمَالِ، فَتُقَاتِلُ فَتَقْتُلُ، فَتُنْكَحُ الْمَرْأَةُ، وَيُقْسَمُ الْمَالُ، فَعَصَاهُ فَجَاهِدَ"، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَمَاتَ، كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ، أَوْ قُتِلَ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ، وَإِِنْ غَرِقَ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ، أَوْ وَقَصَتْهُ دَابَّةٌ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُدْخِلَهُ الْجَنَّةُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا سبرہ بن ابوفاکہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک شیطان، انسان (کو گمراہ کرنے) کے لیے اسلام کے راستے میں بیٹھ جاتا ہے، وہ اس سے دریافت کرتا ہے: کیا تم اسلام قبول کرنے لگے ہو اور اپنے دین کو اور اپنے آباؤ اجداد کے دین کو ترک کرنے لگے ہو؟ اگر آدمی اس کی بات کو نہ مانے اور اسلام قبول کر لے تو اس کی مغفرت ہو جاتی ہے، پھر شیطان اسے (پھنسانے کے لیے) ہجرت کے راستے میں بیٹھتا ہے۔ شیطان اس سے کہتا ہے: کیا تم ہجرت کرنے لگے ہو؟ تم اپنی زمین اور آسمان کو چھوڑنے لگے ہو؟ اگر وہ شخص اس شیطان کی نافرمانی کر کے ہجرت کر لے تو پھر شیطان اس کو (گمراہ کرنے کے لیے) جہاد کے راستے میں بیٹھتا ہے۔ شیطان اس سے کہتا ہے: تم جہاد میں حصہ لینے لگے ہو؟ یہ تو جان اور مال دونوں کے ساتھ ہوتا ہے، تم لڑائی میں حصہ لو گے تو تم مارے جاؤ گے، تمہاری بیوی کہیں اور شادی کر لے گی اور تمہارا مال تقسیم ہو جائے گا۔ آدمی اس کی بات نہیں مانتا اور جہاد میں حصہ لے لیتا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ایسا کرتا ہے اور پھر انتقال کر جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے ذمے یہ بات لازم ہے کہ وہ اس شخص کو جنت میں داخل کرے، اور جو شخص (جہاد کے دوران) قتل ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے ذمے یہ بات لازم ہے کہ اسے جنت میں داخل کرے، اور اگر وہ شخص ڈوب کر مر جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے ذمے یہ بات لازم ہے کہ وہ اسے جنت میں داخل کرے، اور اگر وہ شخص اپنی سواری سے گر کر مر جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے ذمے یہ بات لازم ہے کہ اسے جنت میں داخل کرے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4593]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4593، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3134، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 4327، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16204، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 19675، والطبراني فى(الكبير) برقم: 6558» «رقم طبعة با وزير 4574»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «التعليق الرغيب» (2/ 173).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده قوي
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق الرغيب» (2/ 173). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
← Previous Hadith (4592) Back to Bab Next Hadith → (4594)