أَبُو يَعْلَى ، عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عَاصِمٍ أَبُو طَالِبٍ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، يَحْيَى بْنِ الْحُصَيْنِ ، أُمِّ الْحُصَيْنِ
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عَاصِمٍ أَبُو طَالِبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ أُمِّ الْحُصَيْنِ أَنَّهَا حَدَّثَتْهُ، قَالَتْ: حَجَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّةَ الْوَدَاعِ" فَرَأَيْتُ أُسَامَةَ أَوْ بِلالا يَقُودُ بِخِطَامِ نَاقَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالآخَرَ رَافِعُ ثَوْبَهُ يَسْتُرُهُ بِهِ مِنَ الْحَرِّ، حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ، ثُمَّ انْصَرَفَ، فَوَقَفَ النَّاسُ وَقَدْ جَعَلَ ثَوْبَهُ مِنْ تَحْتِ إِِبْطِهِ الأَيْمَنِ عَلَى عَاتِقِهِ الأَيْسَرِ، قَالَ: فَرَأَيْتُ تَحْتَ غُضْرُوفِهِ الأَيْمَنِ كَهَيْئَةِ جُمْعٍ". ثُمَّ ذَكَرَ قَوْلا كَثِيرًا، وَكَانَ فِيمَا يَقُولُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِِنْ أُمِّرَ عَلَيْكُمْ عَبْدٌ مُجَدَّعٌ أَسْوَدُ يَقُودُكُمْ بِكِتَابِ اللَّهِ، فَاسْمَعُوا وَأَطِيعُوا. ثُمَّ قَالَ: هَلْ بَلَّغْتُ؟" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ ام حصین رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ حجۃ الوداع کیا، میں نے سیدنا اسامہ بن زید اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اونٹنی کی لگام تھام کر چل رہے تھے، ان میں سے ایک نے لگام تھامی ہوئی تھی اور دوسرے نے اپنی چادر کو بلند کیا ہوا تھا تاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دھوپ سے بچا کر رکھیں، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جمرہ عقبہ کی رمی کر لی، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم واپس تشریف لائے اور لوگ ٹھہرے رہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی چادر اپنے بائیں کندھے پر رکھی ہوئی تھی، وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دائیں بغل کے نیچے سے گزر رہی تھی۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دائیں کندھے کے ابھار کے نیچے ایک ابھری ہوئی چیز دیکھی (شاید اس سے مراد مہر نبوت ہو) (راوی بیان کرتے ہیں) پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بہت سی باتیں کیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جو بات ارشاد فرمائی اس میں ایک بات یہ بھی تھی: ”اگر تم پر کسی ایسے حبشی کو امیر مقرر کر دیا جائے جس کے ناک، کان کٹے ہوئے ہوں اور وہ تمہیں اللہ کی کتاب کے مطابق لے کر چلے، تو تم اس کی اطاعت اور فرمانبرداری کرو۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے؟“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4564]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1298، 1838، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2688، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3949، 4564، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7474، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3060، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1834، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1706، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2861، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9282، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16914» «رقم طبعة با وزير 4545»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «ظلال الجنة» (1062 - 1063).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «ظلال الجنة» (1062 - 1063). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح