☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 4537
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 4537
أَبُو يَعْلَى ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، أَبِي ، ابْنِ شِهَابٍ ، سِنَانَ بْنِ أَبِي سِنَانَ الدُّؤَلِيِّ ، جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سِنَانَ بْنِ أَبِي سِنَانَ الدُّؤَلِيِّ ، أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ غَزَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزْوَةً قَبْلَ نَجْدٍ، فَأَدْرَكَتْهُمُ الْقَائِلَةُ يَوْمًا فِي وَادٍ كَثِيرِ الْعِضَاهِ، فَنَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَتَفَرَّقَ النَّاسُ فِي الْعِضَاهِ يَسْتَظِلُّونَ فِي الشَّجَرِ، وَنَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَحْتَ شَجَرَةٍ، فَعَلَّقَ سَيْفَهُ بِهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِرَجُلٍ عِنْدَهُ:" إِِنَّ هَذَا اخْتَرَطَ سَيْفِي وَأَنَا نَائِمٌ فَاسْتَيْقَظْتُ، وَهُوَ فِي يَدِهِ، فَقَالَ لِي: مَنْ يَمْنَعُكَ مِنِّي؟ فَقُلْتُ لَهُ: اللَّهُ. قَالَ: مَنْ يَمْنَعُكَ مِنِّي؟ قُلْتُ: اللَّهُ. فَشَامَ السَّيْفَ، وَجَلَسَ فَهُوَ هَذَا جَالِسٌ، ثُمَّ لَمْ يُعَاقِبْهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ نجد کی سمت ایک غزوے میں شرکت کی، ایک دن انہیں دوپہر کے آرام کا وقت ایک ایسی وادی میں آیا جہاں درخت بہت زیادہ تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہاں پڑاؤ کیا، لوگ مختلف درختوں کے سائے حاصل کرنے کے لیے ادھر ادھر پھیل گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی ایک درخت کے نیچے آرام فرما ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی تلوار اس درخت کے ساتھ لٹکا دی، (بعد میں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے پاس موجود شخص کے بارے میں بتایا کہ ”اس شخص نے مجھ پر تلوار سونت لی تھی، میں اس وقت سویا ہوا تھا، میں بیدار ہوا تو تلوار اس کے ہاتھ میں تھی، اس نے مجھ سے دریافت کیا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو مجھ سے کون بچائے گا؟ میں نے اسے جواب دیا: ”اللہ تعالیٰ“، اس نے پھر دریافت کیا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو مجھ سے کون بچائے گا؟ میں نے جواب دیا: ”اللہ تعالیٰ“، تو اس کے ہاتھ سے تلوار گر گئی اور یہ بیٹھ گیا، اب یہ بیٹھا ہوا ہے“، (راوی کہتے ہیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے کوئی سزا نہیں دی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4537]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2910، 2913، 4134، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 843، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4537، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14558» «رقم طبعة با وزير 4520»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (2489).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2489). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
← Previous Hadith (4536) Back to Bab Next Hadith → (4538)