أَبُو يَعْلَى بِالْمَوْصِلِ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيُّ ، أَبِيهِ ، أَنَسٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى بِالْمَوْصِلِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَجُلا كَانَ يَجْعَلُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّخَلاتِ مِنْ أَرْضِهِ، حَتَّى فُتِحَتْ عَلَيْهِ قُرَيْظَةُ وَالنَّضِيرُ، فَجَعَلَ بَعْدَ ذَلِكَ يَرُدُّ عَلَيْهِ مَا كَانَ أَعْطَاهُ". قَالَ أَنَسٌ: وَإِِنَّ أَهْلِي أَمَرُونِي أَنْ آتِيَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَسْأَلَهُ مَا كَانَ أَعْطَاهُ أَوْ بَعْضَهُ، وَكَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَعْطَاهُ أُمَّ أَيْمَنَ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَعْطَانِيهِنَّ، فَجَاءَتْ أُمُّ أَيْمَنَ فَجَعَلَتِ الثَّوْبَ فِي عُنُقِي، وَقَالَتْ: وَاللَّهِ لا يُعْطِيكَهُنَّ وَقَدْ أَعْطَانِيهُنَّ. قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أُمَّ أَيْمَنَ، اتْرُكِي وَلَكِ كَذَا وَكَذَا". فَتَقُولُ: كَلا وَالَّذِي لا إِِلَهَ إِِلا هُوَ، حَتَّى أَعْطَاهَا عَشْرَةَ أَمْثَالِهِ أَوْ قَرِيبًا مِنْ عَشْرَةِ أَمْثَالِهِ .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص اپنی زمین کی کھجوروں (کی پیداوار) نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا کرتا تھا، یہاں تک کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قریظہ اور نضیر کو فتح کر لیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس شخص کا تحفہ واپس کر دیا جو اس نے آپ کی خدمت میں پیش کیا تھا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میرے گھر والے مجھے یہ ہدایت کرتے کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو جاؤں اور آپ سے وہ چیز مانگ لوں جو آپ کسی کو دیتے ہیں یا اس کا کچھ حصہ مانگ لوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا کو کوئی چیز دے رہے تھے، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے وہ (کھجوریں یا چیزیں) مجھے عطا کر دیں، تو ام ایمن رضی اللہ عنہا آئیں انہوں نے کپڑا میری گردن میں ڈالا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! (نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) یہ (کھجوریں یا چیزیں) تمہیں نہیں دے سکتے جبکہ یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پہلے ہی مجھے دے چکے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ام ایمن! تم اسے چھوڑ دو تمہیں یہ، یہ چیزیں ملتی ہیں۔“ تو وہ خاتون یہی کہتی رہیں ہرگز نہیں اس ذات کی قسم جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے (میں اسے نہیں چھوڑوں گی) سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کھجوروں (یا چیزوں) سے دس گنا زیادہ یا دس گنا کے قریب چیزیں انہیں عطا کیں (تو انہوں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو چھوڑا)۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4505]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3128، 4030، 4120، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1771، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4505، وأحمد فى (مسنده) برقم: 13495، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 4079، 4080، والبزار فى (مسنده) برقم: 6507» «رقم طبعة با وزير 4488»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: م (1771/ 71).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م (1771/ 71). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما