☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 4503
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 4503
أَبُو يَعْلَى ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، عَفَّانُ ، وُهَيْبٌ ، عَمْرِو بْنِ يَحْيَى الْمَازِنِيِّ ، الْعَبَّاسِ بْنِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ ، أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى الْمَازِنِيِّ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ ، عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ تَبُوكَ حَتَّى جِئْنَا وَادِي الْقُرَى، فَإِِذَا امْرَأَةٌ فِي حَدِيقَةٍ لَهَا، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لأَصْحَابِهِ:" اخْرُصُوا". فَخَرَصَ الْقَوْمُ، وَخَرَصَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشْرَةَ أَوْسُقٍ، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْمَرْأَةِ:" أَحْصِي مَا يَخْرُجُ مِنْهَا حَتَّى أَرْجِعَ إِِلَيْكِ إِِنْ شَاءَ اللَّهُ". قَالَ: فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى قَدِمَ تَبُوكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " سَتَهُبُّ عَلَيْكُمُ اللَّيْلَةَ رِيحٌ شَدِيدَةٌ، فَلا يَقُومَنَّ فِيهَا رَجُلٌ، وَمَنْ كَانَ لَهُ بَعِيرٌ فَلْيُوثِقْ عِقَالَهُ". قَالَ أَبُو حُمَيْدٍ: فَعَقَلْنَاهَا، فَلَمَّا كَانَ مِنَ اللَّيْلِ هَبَّتْ عَلَيْنَا رِيحٌ، فَقَامَ فِيهَا رَجُلٌ فَأَلْقَتْهُ فِي جَبَلِ طَيِّئٍ، ثُمَّ جَاءَهُ مَلَكُ أَيْلَةَ وَأَهْدَى لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَغْلَةً بَيْضَاءَ، فَكَسَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُرْدًا، وَكَتَبَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ أَقْبَلَ وَأَقْبَلْنَا مَعَهُ حَتَّى جِئْنَا وَادِي الْقُرَى، فَقَالَ لِلْمَرْأَةِ: كَمْ جَاءَ حَدِيقَتُكِ؟ قَالَتْ: عَشْرَةُ أَوْسُقٍ، خَرْصَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِِنِّي مُتَعَجِّلٌ فَمَنْ أَحَبَّ مِنْكُمْ أَنْ يَتَعَجَّلَ مَعِي فَلْيَفْعَلْ". قَالَ: فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَخَرَجْنَا مَعَهُ، حَتَّى إِِذَا أَوْفَى عَلَى الْمَدِينَةِ، فَقَالَ:" هَذِهِ طَابَةُ". فَلَمَّا رَأَى أُحُدًا، قَالَ:" هَذَا أُحُدٌ، هَذَا جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ، أَلا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ دُورِ الأَنْصَارِ؟" قَالُوا: بَلَى. قَالَ:" خَيْرُ دُورِ الأَنْصَارِ بَنُو النَّجَّارِ، ثُمَّ دَارُ بَنِي عَبْدِ الأَشْهَلِ، ثُمَّ دَارُ بَنِي الْحَارِثِ، ثُمَّ دَارُ بَنِي سَاعِدَةَ، وَفِي كُلِّ دُورِ الأَنْصَارِ خَيْرٌ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ غزوہ تبوک کے موقع پر ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ روانہ ہوئے، ہم ایک وادی میں آئے، وہاں ایک عورت کا باغ تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا: ”اس کی پیداوار کا اندازہ لگاؤ۔“ لوگوں نے اس کا اندازہ لگایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ اندازہ لگایا کہ اس کی پیداوار دس وسق ہوگی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس خاتون سے فرمایا: ”اس کی جو پیداوار ہوگی تم اسے شمار کر کے رکھنا، اگر اللہ نے چاہا تو ہم واپسی پر تمہارے پاس آئیں گے۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وہاں سے روانہ ہوئے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تبوک تشریف لے آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”آج رات تم پر انتہائی تیز آندھی آئے گی، اس آندھی کے دوران کوئی شخص ہرگز کھڑا نہ رہے، جس شخص کے ساتھ اونٹ موجود ہے وہ اس کی رسی کو باندھ لے۔“ سیدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے انہیں باندھ لیا، جب رات ہوئی تو تیز ہوا چلنا شروع ہوگئی، ہم میں سے ایک شخص کھڑا ہوا تو ہوا نے اسے اٹھا کر طے کے پہاڑ پر پھینک دیا۔ پھر ایلہ (نامی جگہ) کا حکمران آیا، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ایک سفید خچر تحفے کے طور پر پیش کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے پہننے کے لیے ایک چادر دی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے لیے ایک تحریر لکھوا دی۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم روانہ ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ ہم بھی روانہ ہوئے یہاں تک کہ ہم اسی وادی میں آئے (جہاں سے پہلے گزرے تھے) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جلدی سفر کرنا چاہتا ہوں، تم میں سے جو شخص میرے ساتھ جلدی سفر کرنا چاہے وہ کرے۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وہاں سے روانہ ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ ہم بھی روانہ ہوئے یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مدینہ منورہ کے قریب پہنچ گئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ (یعنی مدینہ منورہ) طابہ (یعنی پاکیزہ) ہے“، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے احد پہاڑ کو ملاحظہ فرمایا تو ارشاد فرمایا: ”یہ احد ہے، یہ پہاڑ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں۔ کیا میں تمہیں انصار کے بہترین گھرانوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں (بتائیں)! نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”انصار کا سب سے بہترین گھرانہ بنو نجار ہے، پھر بنو عبدالاشہل ہے، پھر بنو حارث کا گھرانہ ہے، پھر بنو ساعدہ کا گھرانہ ہے، اور انصار کے تمام گھرانے بہترین ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4503]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1482 م، 1872، 3161، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1392، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1188، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2314، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4503، 6501، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3079، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7530، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24091» «رقم طبعة با وزير 4486»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «تخريج فقه السيرة» (271): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «تخريج فقه السيرة» (271): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
← Previous Hadith (4502) Back to Bab Next Hadith → (4504)