☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 4477
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 4477
عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْهَمْدَانِيِّ ، بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْهَمْدَانِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" كَانَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ أَسْلَمَ ثُمَّ ارْتَدَّ فَلَحِقَ بِالشِّرْكِ، ثُمَّ نَدِمَ فَأَرْسَلَ إِِلَى قَوْمِهِ أَنْ سَلُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هَلْ لِي مِنْ تَوْبَةٍ؟ قَالَ: فَنَزَلَتْ: كَيْفَ يَهْدِي اللَّهُ قَوْمًا كَفَرُوا بَعْدَ إِيمَانِهِمْ وَشَهِدُوا أَنَّ الرَّسُولَ حَقٌّ وَجَاءَهُمُ الْبَيِّنَاتُ إِِلَى قَوْلِهِ إِلا الَّذِينَ تَابُوا مِنْ بَعْدِ ذَلِكَ وَأَصْلَحُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ سورة آل عمران آية 86 - 89، فَأَرْسَلَ إِِلَيْهِ قَوْمُهُ فَأَسْلَمَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص مسلمان ہو گیا، پھر وہ مرتد ہو گیا اور مشرکین سے جا ملا، پھر اسے ندامت ہوئی، اس نے اپنی قوم کی طرف پیغام بھیجا کہ تم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کرو: کیا میرے لیے توبہ کی گنجائش ہے؟ راوی بیان کرتے ہیں کہ تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿اللہ تعالیٰ اس قوم کو کیسے ہدایت نصیب کر سکتا ہے، جو اسلام قبول کرنے کے بعد کافر ہو جائیں جب کہ وہ اس بات کی یہ گواہی دے چکے ہوں کہ رسول سچا ہے اور ان کے پاس دلائل بھی آ چکے ہوں﴾ [سورة آل عمران: 86] ، آیت یہاں تک ہے: ﴿ماسوائے ان لوگوں کے جو اس کے بعد توبہ کر لیں اور وہ ٹھیک ہو جائیں، بے شک اللہ تعالیٰ مغفرت کرنے والا ہے اور رحم کرنے والا ہے﴾ [سورة آل عمران: 89] ، تو اس کی قوم نے اسے پیغام بھجوایا تو اس نے اسلام قبول کر لیا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحُدُودِ/حدیث: 4477]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4477، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2643، 8185، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4079، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 3517، 10999، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16931، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2253، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 2869» «رقم طبعة با وزير 4460»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (3066).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3066). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
← Previous Hadith (4476) Back to Bab Next Hadith → (4478)