☽ 7 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 4451
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 4451
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، مُسْلِمُ بْنُ أَبِي مُسْلِمٍ الْجَرْمِيُّ ، مَخْلَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ ، هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، ابْنِ سِيرِينَ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ أَبِي مُسْلِمٍ الْجَرْمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: أَوَّلُ لِعَانٍ فِي الإِِسْلامِ أَنَّ شَرِيكَ بْنَ سَحْمَاءَ أَقْذَفَهُ هِلالُ بْنُ أُمَيَّةَ بِامْرَأَتِهِ، فَرَفَعَهُ إِِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا هِلالُ، أَرْبَعَةُ شُهُودٍ وَإِِلا فَحَدٌّ فِي ظَهْرِكَ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ أَنِّي صَادِقٌ، وَلَيُنْزِلَنَّ اللَّهُ عَلَيْكَ مَا يُبَرِّئُ ظَهْرِي مِنَ الْجَلْدِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ: وَالَّذِينَ يَرْمُونَ أَزْوَاجَهُمْ سورة النور آية 6 إِِلَى آخِرِ الآيَةِ، فَدَعَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " اشْهَدْ بِاللَّهِ إِِنَّكَ لِمَنِ الصَّادِقِينَ فِيمَا رَمَيْتَهَا بِهِ مِنَ الزِّنَى". فَشَهِدَ بِذَلِكَ أَرْبَعَ شَهَادَاتٍ، ثُمَّ قَالَ لَهُ فِي الْخَامِسَةِ:" وَلَعْنَةُ اللَّهِ عَلَيْكَ إِِنْ كُنْتَ مِنَ الْكَاذِبِينَ فِيمَا رَمَيْتَهَا بِهِ مِنَ الزِّنَى". فَفَعَلَ، ثُمَّ دَعَاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" قَوْمِي اشْهَدِي بِاللَّهِ إِِنَّهُ لِمَنِ الْكَاذِبِينَ فِيمَا رَمَاكَ بِهِ مِنَ الزِّنَى". فَشَهِدَتْ بِذَلِكِ أَرْبَعَ شَهَادَاتٍ، ثُمَّ قَالَ لَهَا فِي الْخَامِسَةِ:" وَغَضَبُ اللَّهِ عَلَيْكِ إِِنْ كَانَ مِنَ الصَّادِقِينَ فِيمَا رَمَاكِ بِهِ مِنَ الزِّنَى". فَلَمَّا كَانَ فِي الرَّابِعَةِ أَوِ الْخَامِسَةِ فَسَكَتَتْ سَكْتَةً حَتَّى ظَنُّوا أَنَّهَا سَتَعْتَرِفُ، ثُمَّ قَالَتْ: لا أَفْضَحُ قَوْمِي سَائِرَ الْيَوْمِ، فَمَضَتْ عَلَى الْقَوْلِ، فَفَرَّقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُمَا، وَقَالَ:" انْظُرُوا، إِِنْ جَاءَتْ بِهِ جَعْدًا حَمْشَ السَّاقَيْنِ فَهُوَ لِشَرِيكِ بْنِ سَحْمَاءَ، وَإِِنْ جَاءَتْ بِهِ أَبْيَضَ سَبِطًا قَضِيءَ الْعَيْنَيْنِ فَهُوَ لِهِلالِ بْنِ أُمَيَّةَ". فَجَاءَتْ بِهِ آدَمَ جَعْدًا حَمْشَ السَّاقَيْنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْلا مَا نَزَلَ فِيهِمَا مِنْ كِتَابِ اللَّهِ لَكَانَ لِي وَلَهُمَا شَأْنٌ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اسلام میں لعان کا واقعہ پہلی مرتبہ اس وقت پیش آیا جب ہلال بن امیہ نے شریک بن سحماء پر اپنی بیوی کے ساتھ زنا کا الزام لگایا، انہوں نے یہ مقدمہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ہلال! چار گواہ لے کر آؤ ورنہ تمہاری پشت پر حد جاری ہو گی۔“ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! اللہ تعالیٰ یہ بات جانتا ہے میں سچا ہوں اور اللہ تعالیٰ ضرور آپ پر وہ چیز نازل کر دے گا جو میری پشت پر کوڑے لگنے سے روک دے گی، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ﴿وَالَّذِينَ يَرْمُونَ أَزْوَاجَهُمْ﴾ [سورة النور: 6] ”جو لوگ اپنی بیویوں پر الزام عائد کرتے ہیں۔“ یہ آیت کے آخر تک ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں بلوایا اور فرمایا: ”تم اللہ کے نام کی گواہی دے کر کہو کہ تم سچے ہو اس حوالے سے جو تم نے اس عورت پر زنا کا الزام لگایا ہے۔“ تو انہوں نے چار مرتبہ اس بات کی گواہی دی، پھر پانچویں مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”(کہ تم یہ کہو) اللہ تعالیٰ کی تم پر لعنت ہے، اگر تم جھوٹے ہوئے اس چیز کے بارے میں جو تم نے اس عورت پر زنا کا الزام لگایا ہے۔“ تو ان صاحب نے ایسا ہی کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس عورت کو بلوایا اور فرمایا: ”تم اٹھو اور اللہ کے نام کی گواہی دے کر کہو کہ یہ مرد جھوٹا ہے اس چیز کے بارے میں جو اس نے تم پر زنا کا الزام لگایا ہے۔“ تو اس عورت نے چار مرتبہ اس بات کی گواہی دی، تو پانچویں مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس خاتون سے فرمایا: ”(تم یہ کہو) اللہ تعالیٰ کا غضب تم پر نازل ہو اگر وہ مرد سچا ہوا اس چیز کے بارے میں جو اس نے تم پر زنا کا الزام لگایا ہے۔“ تو چوتھی مرتبہ یا پانچویں مرتبہ وہ عورت کچھ دیر کے لیے خاموش ہوئی، یہاں تک کہ لوگوں نے یہ گمان کیا کہ وہ اعتراف کر لے گی، پھر اس عورت نے کہا: ”میں اپنی قوم کو رسوائی کا شکار نہیں کروں گی۔“ پھر اس نے اپنی بات کو جاری رکھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان دونوں میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کروا دی اور پھر ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اس بات کا جائزہ لینا، اگر اس نے گھنگریالے بالوں والے، موٹی پنڈلیوں والے بچے کو جنم دیا تو وہ شریک بن سحماء کا ہوگا، اور اگر اس نے سفید رنگ کے، سیدھے بالوں والے، بڑی آنکھوں والے بچے کو جنم دیا تو وہ ہلال بن امیہ کا ہوگا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: اس عورت نے گندمی رنگت کے، گھنگریالے بالوں والے اور موٹی پنڈلیوں والے بچے کو جنم دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر ان دونوں کے بارے میں اللہ کی کتاب کا حکم نازل نہ ہو چکا ہوتا تو میں اس معاملے کو دوسری طرح سے نمٹاتا۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحُدُودِ/حدیث: 4451]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1496، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4451، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3468، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 15443، 21334، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12645» «رقم طبعة با وزير 4434»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح الإسناد: م (4/ 209) مختصراً.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح الإسناد: م (4/ 209) مختصراً. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
← Previous Hadith (4450) Back to Bab Next Hadith → (4452)