عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَعُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، الأَوْزَاعِيُّ ، يَحْيَى ، أَبِي قِلابَةَ ، عَمِّهِ ، عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَعُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، قَالا: حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ عَمِّهِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةٌ مِنْ جُهَيْنَةَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِِنِّي أَصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْهُ عَلَيَّ. قَالَ: فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَلِيِّهَا، فَقَالَ:" أَحْسِنْ إِِلَيْهَا حَتَّى تَضَعَ مَا فِي بَطْنِهَا، فَإِِذَا وَضَعَتْ فَأْتِنِي بِهَا". فَأَتَى بِهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ بِهَا، فَشُدَّتْ عَلَيْهَا ثِيَابُهَا، ثُمَّ أَمَرَ بِهَا فَرُجِمَتْ، ثُمَّ صَلَّى عَلَيْهَا، فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتُصَلِّي عَلَيْهَا وَقَدْ زَنَتْ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدْ تَابَتْ تَوْبَةً لَوْ قُسِمَتْ عَلَى سَبْعِينَ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ لَوَسِعَتْهُمْ، وَهَلْ وَجَدْتَ أَفْضَلَ مِنْ أَنْ جَادَتْ بِنَفْسِهَا لِلَّهِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جہینہ قبیلے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میں نے قابلِ حد جرم کا ارتکاب کیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھ پر حد جاری کریں۔“ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے ولی کو بلوایا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے ساتھ اچھا سلوک کرو یہاں تک کہ یہ اپنے پیٹ میں موجود بچے کو جنم دے دے، جب یہ اسے جنم دے دے تو تم اسے میرے پاس لے آنا۔“ پھر وہ شخص اس عورت کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس لایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس عورت کے بارے میں حکم دیا کہ اس کے کپڑوں کو (اس پر) باندھ دیا جائے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت اسے سنگسار کر دیا گیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس عورت کی نمازِ جنازہ ادا کی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! کیا آپ اس کی نمازِ جنازہ ادا کرنے لگے ہیں حالانکہ اس نے زنا کا ارتکاب کیا ہے؟“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے ایسی توبہ کی ہے کہ اگر اسے اہل مدینہ سے تعلق رکھنے والے ستر افراد پر تقسیم کیا جائے تو ان سب کے لیے کافی ہو جائے، کیا تمہیں اس سے زیادہ افضل کوئی شخص ملتا ہے کہ جس نے اپنی جان اللہ تعالیٰ کے لیے قربان کر دی ہے؟“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحُدُودِ/حدیث: 4441]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1696، وابن الجارود فى "المنتقى"، 879، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4403، 4441، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1956، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4440، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1435، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2370، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2555، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6930، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3160، وأحمد فى (مسنده) برقم: 20177» «رقم طبعة با وزير 4424»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (2333): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الصحيح
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (2333): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الصحيح