☽ 7 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 4436
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 4436
سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَطَّارُ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذِ بْنِ مُعَاذٍ ، أَبِي ، شُعْبَةُ ، سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَطَّارُ بِالْبَصْرَةِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذِ بْنِ مُعَاذٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ يُحَدِّثُ أَنَّهُ، شَهِدَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأُتِيَ بِرَجُلٍ أَشْعُرَ قَصِيرٍ ذِي عَضَلاتٍ أَقَرَّ بِالزِّنَى، فَرَدَّهُ مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ أَمَرَ بِهِ فَرُجِمَ. وَقَالَ: " كُلَّمَا نَفَرْنَا غَازِينَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، يَتَخَلَّفُ أَحَدُكُمْ لَهُ نَبِيبٌ كَنَبِيبِ التَّيْسِ، يَمْنَحُ إِِحْدَاهُنَّ الْكُثَيْبَةَ، أَمَا إِِنِّي لَنْ أُوتِيَ بِأَحَدٍ مِنْهُمْ إِِلا جَعَلْتُهُ نَكَالا" . وَرُبَّمَا قَالَ سِمَاكٌ: إِِلا نَكَّلْتُهُ. قَالَ سِمَاكٌ: فَذَكَرْتُهُ لِسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، فَقَالَ: رَدَّهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ. قَالَ شُعْبَةُ: وَقَالَ الْحَكَمُ: يَنْبَغِي أَنْ يَرُدَّهُ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ. وَقَالَ حَمَّادٌ: مَرَّةً.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس موجود تھے، ایک شخص آیا جس کے بال زیادہ تھے، اس کا قد چھوٹا تھا اور جسم مضبوط تھا، اس نے زنا کرنے کا اقرار کیا، دو مرتبہ اسے واپس کر دیا گیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت اسے سنگسار کر دیا گیا۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہم جب بھی اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کے لیے جاتے ہیں، تو کوئی ایک شخص پیچھے رہ جاتا ہے جو نر جانور کی طرح آواز نکالتا ہے (یعنی عورت کو بہلا پھسلا کر) یا کچھ دے کر اس کے ساتھ زنا کر لیتا ہے۔ اب اس طرح کا جو بھی شخص میرے پاس لایا گیا تو میں اسے عبرت کا نشان بنا دوں گا۔“ سماک نامی راوی نے بعض اوقات ایک لفظ مختلف بیان کیا ہے۔ سماک نامی راوی بیان کرتے ہیں کہ میں نے سعید بن جبیر رحمہ اللہ کے سامنے یہ روایت نقل کی تو انہوں نے فرمایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس شخص کو چار مرتبہ واپس کیا تھا۔ شعبہ نامی راوی بیان کرتے ہیں کہ حکم نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے کہ یہ بات مناسب ہے کہ ایسے شخص کو چار مرتبہ واپس کیا جائے۔ جبکہ حماد نامی راوی نے یہ بات ذکر کی ہے کہ اسے ایک مرتبہ واپس کیا جائے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحُدُودِ/حدیث: 4436]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1692، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4436، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7144، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4422، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17016، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21135» «رقم طبعة با وزير 4419»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (7/ 354 - 355): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (7/ 354 - 355): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
← Previous Hadith (4435) Back to Bab Next Hadith → (4437)