أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، أَبُو الرَّبِيعِ ، فُلَيْحٌ ، الزُّهْرِيِّ ، سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنَّ رَجُلا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ رَجُلا رَأَى مَعَ امْرَأَتِهِ رَجُلا يَقْتُلُهُ فَتَقْتُلُونَهُ، أَمْ كَيْفَ يَفْعَلُ بِهِ؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا مَا ذِكْرُ فِي الْقُرْآنِ مِنَ الْمُتَلاعِنِينَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَدْ قُضِيَ فِيكَ، وَفِي امْرَأَتِكَ". قَالَ: فَتَلاعَنَا وَأَنَا شَاهِدٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِِنْ أَمْسِكُهَا فَقَدْ كَذَبْتُ عَلَيْهَا فَفَارَقَهَا، فَكَانَتْ سُنَّةٌ بَعْدُ أَنْ يُفَرَّقَ بَيْنَ الْمُتَلاعِنِينَ، فَكَانَتْ حَامِلا فَأَنْكَرَ حَمْلَهَا، وَكَانَ ابْنُهَا يُدْعَى إِِلَيْهَا، ثُمَّ جَرَتِ السُّنَّةُ فِي الْمِيرَاثِ أَنْ يَرِثَهَا وَتَرِثُ مِنْهُ مَا فَرَضَ اللَّهُ لَهَا .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! ایسے شخص کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کیا رائے ہے جو اپنی بیوی کے ساتھ کسی اور شخص کو پاتا ہے اور اسے مار دیتا ہے، تو کیا آپ لوگ (بدلے میں) اسے قتل کر دیں گے؟ ایسے شخص کو کیا کرنا چاہیے؟“ (راوی کہتے ہیں) تو اللہ تعالیٰ نے قرآن میں وہ چیز ذکر فرمائی جو «لِعَان» کرنے والوں کے حوالے سے ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا: ”تمہارے اور تمہاری بیوی کے بارے میں فیصلہ دے دیا گیا ہے۔“ راوی کہتے ہیں کہ پھر ان دونوں نے «لِعَان» کیا، میں اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس موجود تھا، اس شخص نے عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! اگر اب بھی میں اس عورت کو اپنے ساتھ رکھتا ہوں، تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ میں نے اس پر جھوٹا الزام لگایا ہے“، چنانچہ اس شخص نے اس عورت سے علیحدگی اختیار کر لی۔ (راوی کہتے ہیں) اس کے بعد یہ طریقہ (سنت) جاری ہو گیا کہ «لِعَان» کرنے والوں کے درمیان علیحدگی کروا دی جاتی ہے؛ وہ خاتون حاملہ تھیں اور اس شخص نے اس عورت کے حمل کا انکار کیا تھا، تو اس خاتون کے بچے کو اس کی ماں کی نسبت سے پکارا جاتا تھا، اس کے بعد میراث میں بھی یہ طریقہ جاری ہوا کہ وہ بچہ اس عورت کا وارث بنتا تھا اور وہ عورت اس بچے کی وارث بنتی تھی جو اللہ تعالیٰ نے اس کا حصہ مقرر کیا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 4283]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 423، 4745، 4746، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1492، وابن الجارود فى "المنتقى"، 797، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4283، 4284، 4285، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2245، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2066، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 1555، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12616، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23266» «رقم طبعة با وزير 4269»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (1949): خ.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده على شرطهما
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1949): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده على شرطهما