☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 409
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 409
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ الْبُخَارِيُّ ، الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ ، عِمْرَانُ بْنُ أَبَانَ ، مَالِكُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ الْبُخَارِيُّ بِبَغْدَادَ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ أَبَانَ ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: صَعِدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمِنْبَرَ، فَلَمَّا رَقِيَ عَتَبَةً، قَالَ:" آمِينَ" ثُمَّ رَقِيَ عَتَبَةً أُخْرَى، فقَالَ:" آمِينَ" ثُمَّ رَقِيَ عَتَبَةً ثَالِثَةً، فقَالَ:" آمِينَ" ثُمَّ، قَالَ: " أَتَانِي جِبْرِيلُ، فقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، مَنْ أَدْرَكَ رَمَضَانَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ، فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ، قُلْتُ: آمِينَ، قَالَ: وَمَنْ أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا، فَدَخَلَ النَّارَ، فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ، قُلْتُ: آمِينَ، فقَالَ: وَمَنْ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ، فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ، قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ" قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: فِي هَذَا الْخَبَرِ دَلِيلٌ عَلَى أَنَّ الْمَرْءَ قَدِ اسْتَحَبَّ لَهُ تَرْكُ الانْتِصَارِ لِنَفْسِهِ، وَلا سِيَّمَا إِذَا كَانَ الْمَرْءُ مِمَّنْ يُتَأَسى بِفِعْلِهِ، وَذَاكَ أَنَّ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَمَّا، قَالَ لَهُ جِبْرِيلُ:" مَنْ أَدْرَكَ رَمَضَانَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ، فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ" بَادَرَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِأَنْ، قَالَ: آمِينَ وَكَذَلِكَ فِي قَوْلِهِ:" وَمَنْ أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ، أَوْ أَحَدَهُمَا، فَدَخَلَ النَّارَ، أَبْعَدَهُ اللَّهُ" فَلَمَّا، قَالَ لَهُ:" وَمَنْ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ" فَلَمْ يُبَادِرْ إِلَى قَوْلِهِ:" آمِينَ" عِنْدَ وُجُودِ حَظِّ النَّفْسِ فِيهِ، حَتَّى، قَالَ جِبْرِيلُ قُلْ: آمِينَ، قَالَ: قُلْتُ:" آمِينَ" أَرَادَ بِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، التَّأَسِّي بِهِ فِي تَرْكِ الانْتِصَارِ لِلنَّفْسِ بِالنَّفْسِ، إِذِ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا هُوَ نَاصِرُ أَوْلِيَائِهِ فِي الدَّارَيْنِ، وَإِنْ كَرِهُوا نُصْرَةَ الأَنْفُسِ فِي الدُّنْيَا.
Translation: محمد محی الدین .
مالک بن حسن اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا (سیدنا مالک بن حویریث رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبر پر چڑھے، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پہلے زینے پر قدم رکھا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کہا: «آمِيْنَ» ”آمین“ اور جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دوسرے زینے پر قدم رکھا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کہا: «آمِيْنَ» ”آمین“، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تیسرے زینے پر قدم رکھا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کہا: «آمِيْنَ» ”آمین“۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جبرائیل علیہ السلام میرے پاس آئے اور انہوں نے کہا: اے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! جو شخص رمضان کا مہینہ پائے اور اس کی مغفرت نہ ہو، تو اللہ تعالیٰ اسے (اپنی رحمت سے) دور کر دے، تو میں نے کہا: «آمِيْنَ» ”آمین“۔ جبرائیل علیہ السلام نے کہا: جو شخص اپنے ماں باپ یا ان دونوں میں سے کسی ایک کو پائے اور پھر بھی جہنم میں داخل ہو جائے، تو اللہ تعالیٰ اسے (اپنی رحمت سے) دور کرے، تو میں نے کہا: «آمِيْنَ» ”آمین“۔ جبرائیل علیہ السلام نے کہا: جس شخص کے سامنے آپ کا تذکرہ ہو اور وہ آپ پر درود نہ بھیجے، تو اللہ تعالیٰ اسے (اپنی رحمت سے) دور کر دے، آپ آمین کہیں، تو میں نے کہا: «آمِيْنَ» ”آمین“۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس روایت میں اس بات کی دلیل موجود ہے کہ آدمی کے لیے یہ بات مستحب ہے کہ اپنی ذات کے لیے مدد حاصل کرنے کو ترک کر دے، خصوصاً اس صورت میں جب آدمی ایسی شخصیت کا مالک ہو جس کے فعل کی پیروی کی جاتی ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے جب سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے یہ کہا: ”جو شخص رمضان کا مہینہ پا لے اور اس کی مغفرت نہ ہو، تو اللہ تعالیٰ اسے اپنی مغفرت سے دور کر دے۔“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جلدی سے یہ کہا: «آمِيْنَ» ”آمین“۔ اسی طرح جب سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے یہ کہا: ”جو شخص اپنے ماں باپ یا ان دونوں میں سے کسی ایک کو پائے اور جہنم میں داخل ہو جائے، تو اللہ تعالیٰ اسے اپنی رحمت سے دور کر دے۔“ (تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فوراً آمین کہہ دیا) لیکن جب سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے یہ کہا: ”جس شخص کے سامنے آپ کا ذکر کیا جائے اور وہ آپ پر درود نہ بھیجے، تو اللہ تعالیٰ اسے (اپنی رحمت سے دور کر دے)۔“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فوراً آمین نہیں کہا، کیونکہ اس جملے میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات کا حصہ موجود تھا۔ یہاں تک کہ سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے گزارش کی کہ آپ آمین کہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں: ”میں نے آمین کہہ دیا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اس سے مراد یہ تھی کہ اس بارے میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسوہ قائم کریں کہ اپنی ذات کے لیے کسی دوسرے سے مدد حاصل نہیں کرنی ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اپنے دوستوں کا مددگار ہے، اگرچہ وہ دنیا میں لوگوں کی مدد کو ناپسند کرتے ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ البِرِّ وَالإِحْسَانِ/حدیث: 409]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 409، والطبراني فى(الكبير) برقم: 649» «رقم طبعة با وزير 410»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح لغيره - «التعليق الرغيب» (2/ 66).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، عمران بن أبان هو الواسطي، قال الحافظ في «التقريب»: ضعيف، روى له النسائي، وقال ابن عدي في «الضعفاء» 5/ 1744: لم أر في حديثه منكراً. ومالك بن الحسن، قال العقيلي: فيه نظر، وقال الذهبي: منكر الحديث، وقال ابن عدي في «الضعفاء» 6/ 2378 - بعد أن أورد حديثه هذا وأربعة أحاديث أخرى من طريق عمران الواسطي عنه: هذه الأحاديث بهذا الإسناد عن مالك بن الحسن هذا لا يرويها عن مالك إلا عمران بن أبان الواسطي، وعمران بن أبان لا يأس به، وأظن أن البلاء فيه من مالك بن الحسن هذا، فإن هذا الإسناد بهذا الحديث لا يتابعه عليها أحد.
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «التعليق الرغيب» (2/ 66). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، عمران بن أبان هو الواسطي، قال الحافظ في «التقر
← Previous Hadith (408) Back to Bab Next Hadith → (410)