☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 3685
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 3685
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، الُوَلِيدُ ، الأَوْزَاعِيُّ ، يَحِيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الُوَلِيدُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحِيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ: أَتَيْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا سَعِيدٍ، اخْرُجْ بِنَا إِلَى النَّخْلِ نَتَحَدَّثُ، قَالَ: نَعَمْ، فَدَعَا بِخَمِيصَةٍ يَلْبَسُهَا، ثُمَّ خَرَجَ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا سَعِيدٍ: هَلْ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ؟ قَالَ: نَعَمْ، اعْتَكَفْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَشْرٍ مِنْ رَمَضَانَ، فَلَمَّا كَانَ صَبِيحَةَ عِشْرِينَ، قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " مَنْ كَانَ خَرَجَ فَلِيَرْجِعْ، فَإِنِّي أُرِيتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ، وَإِنِّي أُنْسِيتُهَا، وَإِنِّي رَأَيْتُ أَنِّي أَسْجُدُ فِي مَاءٍ وَطِينٍ، فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ فِي وِتْرٍ"، قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: وَمَا نَرَى فِي السَّمَاءِ قَزَعَةً، فَلَمَّا كَانَ اللَّيْلُ إِذَا السَّحَابُ أَمْثَالُ الْجِبَالِ، فَمُطِرْنَا حَتَّى سَالَ سَقْفُ الْمَسْجِدِ، قَالَ: وَسَقْفُهُ يَوْمَئِذٍ مِنْ جَرِيدِ النَّخْلِ، حَتَّى رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَ فِي مَاءٍ وَطِينٍ، حَتَّى رَأَيْتُ الطِّينَ فِي أَرْنَبَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رمضان کے پہلے عشرے میں اعتکاف کیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک ترکی خیمے میں درمیانی عشرے میں اعتکاف کیا جس کے دروازے پر چٹائی کا ٹکڑا لٹکا ہوا تھا۔ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے دستِ مبارک کے ذریعے چٹائی کو پکڑا اور اسے خیمے کے ایک کنارے کے ساتھ لٹکا دیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنا سر باہر نکالا، لوگ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے قریب ہو گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اس رات کی تلاش میں پہلے عشرے میں اعتکاف کیا، پھر میں نے درمیانی عشرے میں اعتکاف کیا، پھر میرے پاس فرشتہ آیا اور مجھے بتایا گیا کہ یہ آخری عشرے میں ہو گی، تو تم میں سے جو شخص اعتکاف کرنا چاہے وہ اعتکاف کر لے“۔ (راوی کہتے ہیں) لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ اعتکاف کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اس رات کو دیکھا ہے کہ اس کی صبح میں پانی اور مٹی میں سجدہ کر رہا ہوں“۔ اکیسویں رات کی صبح جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صبح کی نماز ادا کرنے کے لیے کھڑے ہوئے، تو بارش شروع ہو گئی، مسجد کی چھت ٹپکنے لگی، میں نے مٹی کو گیلا ہوتے ہوئے دیکھا۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صبح کی نماز پڑھ کر فارغ ہو کر تشریف لائے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مبارک پیشانی اور مبارک ناک پر پانی اور مٹی کا نشان موجود تھا، یہ آخری عشرے کی اکیسویں رات (کی اگلی صبح) کی بات ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 3685]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 669، 813، 836، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1167، وابن الجارود فى "المنتقى"، 223، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2171، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3661، 3673، 3674، 3677، 3684، 3685، 3687، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1038، وأبو داود فى (سننه) برقم: 894، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1766، 1775، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2696، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11191» «رقم طبعة با وزير 3677»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط البخاري
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
← Previous Hadith (3684) Back to Bab Next Hadith → (3686)