☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 3646
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 3646
الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، عَبْدُ اللَّهِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، أَبِي ، كُرَيْبٍ ، أُمِّ سَلَمَةَ
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَرْسَلَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ وَنَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنْ أَسْأَلَهَا: أَيُّ الأَيَّامِ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكْثَرُهَا صَوْمًا؟ فَقَالَتْ: يَوْمُ السَّبْتِ وَيَوْمُ الأَحَدِ، فَأَتَيْتُهُمْ فَأَخْبَرْتُهُمْ، فَأَنْكَرُوا ذَلِكَ عَلَيَّ، فَظُنُّوا أَنِّي لَمْ أَحْفَظْ فَرَدُّونِي، فَقَالَتْ مِثْلَ ذَلِكَ، فَأَخْبَرْتُهُمْ، فَقَامُوا بِأَجْمَعِهِمْ، فَقَالُوا: إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكِ فِي كَذَا وَكَذَا، فَزَعَمَ أَنَّكِ قُلْتِ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَتْ: صَدَقَ، كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ يَوْمَ السَّبْتِ وَيَوْمَ الأَحَدِ أَكْثَرَ مَا كَانَ يَصُومُ مِنَ الأَيَّامِ، وَيَقُولُ:" إِنَّهُمَا عِيدَانِ لِلْمُشْرِكِينَ، فَأُحِبُّ أَنْ أُخَالِفَهُمُ" .
Translation: محمد محی الدین .
کریب بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چند دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں بھیجا، تاکہ میں ان سے یہ دریافت کروں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم زیادہ تر کون سے دن میں روزہ رکھتے تھے، تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: ہفتہ کے دن اور اتوار کے دن۔ میں ان لوگوں کے پاس واپس آیا اور انہیں اس بارے میں بتایا، تو انہوں نے میری اس بات کو تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے یہ گمان کیا کہ شاید میں نے بات کو صحیح طرح سے یاد نہیں رکھا۔ انہوں نے دوبارہ مجھے بھیجا، تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے اسی کی مانند جواب دیا۔ میں نے ان لوگوں کو آ کر بتایا، تو وہ سب لوگ خود اٹھے اور (سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے) انہوں نے بتایا: ہم نے اس مسئلے کے بارے میں (اس شخص کو) آپ کی خدمت میں بھیجا تھا اس نے یہ بات بیان کی ہے کہ آپ نے یہ جواب دیا ہے، تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اس نے ٹھیک کہا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم زیادہ تر ہفتے کے دن اور اتوار کے دن روزہ رکھا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہ فرماتے تھے: ”یہ دونوں مشرکین کے عید کے دن ہیں (وہ ان دنوں میں کھاتے پیتے ہیں) تو میں یہ چاہتا ہوں کہ میں ان کے برخلاف کروں۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 3646]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2167، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3616، 3646، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1599، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2788، 2789، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8589، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27392» «رقم طبعة با وزير 3638»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف - انظر (3607). تنبيه!! رقم (3607) = (3616) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - انظر (3607). تنبيه!! رقم (3607) = (3616) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
← Previous Hadith (3645) Back to Bab Next Hadith → (3647)