الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ الضَّرِيرُ ، يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، قَتَادَةُ ، غَيْلانَ بْنِ جَرِيرٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدٍ ، أَبِي قَتَادَةَ
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ الضَّرِيرُ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ غَيْلانَ بْنِ جَرِيرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدٍ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَوْمِ الدَّهْرِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا صَامَ وَلا أَفْطَرَ" أَوْ قَالَ:" لا أَفْطَرَ وَلا صَامَ" فَقَامَ غَيْرُهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ رَجُلا يَصُومُ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ؟ قَالَ:" ذَاكَ صَوْمُ الدَّهْرِ"، قَالَ: أَرَأَيْتَ رَجُلا يَصُومُ يَوْمَ الاثْنَيْنِ؟ قَالَ:" ذَاكَ يَوْمٌ وُلِدْتُ فِيهِ، وَيَوْمٌ أُنْزِلَ عَلَيَّ"، قَالَ: أَرَأَيْتَ رَجُلا يَصُومُ يَوْمًا وَيُفْطِرُ يَوْمًا؟ قَالَ:" ذَاكَ صَوْمُ أَخِي دَاوُدَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دیہاتی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ہمیشہ روزہ رکھنے (یعنی روزانہ نفلی روزہ رکھنے) کے بارے میں دریافت کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ایسے شخص نے نہ روزہ رکھا اور نہ ہی روزہ چھوڑا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) نہ اس نے روزہ چھوڑا اور نہ اس نے روزہ رکھا۔“ پھر ایک اور شخص کھڑا ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایسے شخص کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جو ہر مہینے میں تین روزے رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ہمیشہ (یعنی پورا مہینہ) نفلی روزہ رکھنے کے مترادف ہے۔“ اس شخص نے عرض کی: ایسے شخص کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جو پیر کے دن روزہ رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ وہ دن ہے جس میں میری پیدائش ہوئی تھی اور اسی دن مجھ پر (قرآن یا وحی) نازل کیا گیا۔“ اس شخص نے عرض کی: ایسے شخص کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جو ایک روزہ رکھتا ہے اور ایک دن روزہ نہیں رکھتا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ میرے بھائی سیدنا داؤد علیہ السلام کا روزہ رکھنے کا طریقہ ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 3642]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1162، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2087، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3631، 3632، 3639، 3642، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4201، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2425، والترمذي فى (جامعه) برقم: 749، 752، 767، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1730، 1738، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8467، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22953» «رقم طبعة با وزير 3634»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (2097): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2097): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم