أَبُو يَعْلَى ، هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، قَتَادَةُ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ: كُنْتُ رَدِيفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَا بَيْنِي وَبَيْنَهُ إِلا مُؤْخِرَةُ الرَّحْلِ، فقَالَ:" يَا مُعَاذُ" قُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْكَ، قَالَ: ثُمَّ سَارَ سَاعَةً، ثُمَّ، قَالَ:" يَا مُعَاذُ"، قُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْكَ، قَالَ:" هَلْ تَدْرِي مَا حَقُّ اللَّهِ عَلَى الْعِبَادِ؟" قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلا يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا"، قَالَ: ثُمَّ سَارَ سَاعَةً، ثُمَّ، قَالَ:" هَلْ تَدْرِي مَا حَقُّ الْعِبَادِ عَلَى اللَّهِ، إِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ"؟ قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" فَإِنَّ حَقَّ الْعِبَادِ عَلَى اللَّهِ إِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ أَنْ لا يُعَذِّبَهُمْ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے (سواری پر) سوار تھا، میرے اور آپ کے درمیان صرف پالان کی پچھلی لکڑی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے معاذ!“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کچھ دیر چلتے رہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے معاذ!“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم جانتے ہو اللہ تعالیٰ کا بندوں پر کیا حق ہے؟“ میں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کہ وہ اس کی عبادت کریں اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہرائیں۔“ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کچھ دیر چلتے رہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو جب بندے ایسا کر لیں، تو پھر بندوں کا اللہ تعالیٰ پر کیا حق ہے؟“ میں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بندوں کا اللہ تعالیٰ پر یہ حق ہے کہ جب وہ ایسا کر لیں، تو اللہ تعالیٰ انہیں عذاب نہ دے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ البِرِّ وَالإِحْسَانِ/حدیث: 362]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2856، 5967، 6267، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 30، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 362، 200، 210، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5846، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2559، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2643، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4296، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22413، والحميدي فى (مسنده) برقم: 373» «رقم طبعة با وزير 363»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (2307): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين.
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2307): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين.