عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، الُوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، الأَوْزَاعِيِّ ، الزُهْرِيِّ ، حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الُوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنِ الزُهْرِيِّ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلَكَتُ، قَالَ:" وَمَا ذَاكَ؟!"، قَالَ: وَقَعَتُ عَلَى امْرَأَتِي فِي يَوْمٍ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ، قَالَ:" أَعْتِقْ رَقَبَةً"، قَالَ: مَا أَجِدُهَا، قَالَ:" صُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ"، قَالَ: لا أَسْتَطِيعُ، قَالَ:" فَأَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا"، قَالَ: لا أَجِدُ، قَالَ: فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَقٍ، فَقَالَ:" خُذْهُ فَتَصَدَّقْ بِهِ"، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلَى غَيْرِ أَهْلِي؟ فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا بَيْنَ طُنُبَيِ الْمَدِينَةِ أَحَدٌ أَفْقَرُ مِنِّي، فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى بَدَتْ أَنِيَابُهُ، ثُمَّ قَالَ:" خُذْهُ وَاسْتَغْفَرْ رَبِّكَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک صاحب نے عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میں ہلاکت کا شکار ہو گیا ہوں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا ہوا ہے؟“ اس نے جواب دیا: ”میں نے رمضان کے مہینے میں دن کے وقت اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کر لی ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم غلام آزاد کرو۔“ اس نے جواب دیا: ”میرے پاس نہیں ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم مسلسل دو ماہ کے روزے رکھو۔“ اس نے جواب دیا: ”میں یہ نہیں کر سکتا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ۔“ اس نے جواب دیا: ”میرے پاس گنجائش نہیں ہے۔“ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں کھجوروں کا ٹوکرا پیش کیا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے لو اور انہیں صدقہ کر دو۔“ اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! کیا اپنے گھر والوں کے علاوہ کسی اور کو دوں؟ اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے، پورے مدینہ منورہ میں مجھ سے زیادہ ضرورت مند اور کوئی نہیں ہے“، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسکرا دیے، یہاں تک کہ آپ کے اطراف کے دانت نظر آنے لگے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم انہیں لو اور اپنے پروردگار سے مغفرت طلب کرو۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 3527]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1936، 1937، 2600، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1111، وابن الجارود فى "المنتقى"، 421، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1943، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3523، 3524، 3525، 3526، 3527، 3529، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2390، والترمذي فى (جامعه) برقم: 724، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1671، 1671 م، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8136، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2303، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7063» «رقم طبعة با وزير 3518»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط البخاري
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري