حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ الْبَلْخِيُّ ، سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، سُفِيَانُ ، الزُهْرِيِّ ، حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ الْبَلْخِيُّ ، بِبَغْدَادَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفِيَانُ ، عَنِ الزُهْرِيِّ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: هَلَكَتُ، فَقَالَ:" وَمَا شَأْنُكَ؟"، قَالَ: وَقَعَتُ عَلَى امْرَأَتِي، قَالَ:" فَهَلْ تَجِدُ مَا تُعْتِقُ بِهِ رَقَبَةً؟"، قَالَ: لا، قَالَ:" أَتَسْتَطِيعُ أَنْ تَصُومَ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ؟"، قَالَ: لا، قَالَ:" أَتَسْتَطِيعُ أَنْ تُطْعِمَ سِتِّينَ مِسْكِينًا؟"، قَالَ: لا، قَالَ:" اجْلِسْ"، فَأُتِيَ بِعَرَقٍ فِيهِ تَمْرٌ، وَهُوَ الْمِكْتَلُ الضَّخْمُ، قَالَ:" خُذْ هَذَا فَتَصَدَّقْ بِهِ عَلَى سِتِّينَ مِسْكِينًا"، قَالَ: مَا بَيْنَ لابَتَيْهَا أَهْلُ بَيْتٍ أَفْقَرُ مِنَّا، قَالَ: فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى بَدَتْ أَنِيَابُهُ، قَالَ:" خُذْهُ وَأَطْعِمْهُ عِيَالَكَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: میں ہلاکت کا شکار ہو گیا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا ہے؟“ اس نے جواب دیا: میں نے (روزے کے دوران) اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کر لی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تمہارے پاس آزاد کرنے کے لیے غلام ہے؟“ اس نے جواب دیا: جی نہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم مسلسل دو ماہ کے روزے رکھ سکتے ہو؟“ اس نے جواب دیا: جی نہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا سکتے ہو؟“ اس نے جواب دیا: جی نہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم بیٹھ جاؤ۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ایک ٹوکرا پیش کیا گیا جس میں کھجوریں تھیں (یہ ایک بڑا پیمانہ ہوتا ہے)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے لو اور ساٹھ مسکینوں کو صدقہ کر دو۔“ اس نے جواب دیا: پورے شہر میں ہمارے گھر سے زیادہ غریب اور کوئی نہیں ہے۔ راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسکرا دیے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اطراف کے دانت نظر آنے لگے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم اسے لو اور اپنے گھر والوں کو کھلاؤ۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 3524]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1936، 1937، 2600، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1111، وابن الجارود فى "المنتقى"، 421، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1943، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3523، 3524، 3525، 3526، 3527، 3529، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2390، والترمذي فى (جامعه) برقم: 724، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1671، 1671 م، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8136، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2303، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7063» «رقم طبعة با وزير 3515»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (2068)، «الإرواء» -أيضا-: ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2068)، «الإرواء» -أيضا-: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما