☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 3448
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 3448
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، أَبِي بَكْرَةَ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " شَهْرَا عِيدٍ لا يَنْقُصَانِ: رَمَضَانُ وَذُو الْحِجَّةِ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لِهَذَا الْخَبَرِ مَعْنَيَانِ، أَحَدُهُمَا: أَنَّ شَهْرَا عِيدٍ لا يَنْقُصَانِ فِي الْحَقِيقَةِ، وَإِنْ نَقْصَا عِنْدَنَا فِي رَأِيِ الْعَيْنِ عِنْدَ الْحَائِلِ بَيْنَنَا وَبَيْنَ رُؤِيَةِ الْهِلالِ لِغَبَرَةٍ أَوْ ضَبَابٍ، وَالْمَعْنَى الثَّانِي: أَنَّ شَهْرَا عِيدٍ لا يَنْقُصَانِ فِي الْفَضْلِ، يُرِيدُ أَنَّ عَشْرَ ذِي الْحِجَّةِ فِي الْفَضْلِ كَشَهْرِ رَمَضَانَ، وَالدَّلِيلُ عَلَى هَذَا قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ أَيَّامٍ الْعَمَلُ فِيهَا أَفْضَلُ مِنْ عَشْرِ ذِي الْحِجَّةِ"، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟ قَالَ:" وَلا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ".
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عید کے دو مہینے کم نہیں ہوتے؛ رمضان اور ذوالحجہ۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس روایت کے دو مفہوم ہو سکتے ہیں، ان میں سے ایک یہ ہے: عید کے دو مہینے درحقیقت کم نہیں ہوتے، اگرچہ وہ ہمارے نزدیک آنکھ سے دیکھنے کے حوالے سے کم ہو جاتے ہیں، اس وقت جب ہمارے اور چاند کو دیکھنے کے درمیان غبار یا بادل وغیرہ رکاوٹ بن جائیں۔ اس کا دوسرا مفہوم یہ ہے: عید کے دو مہینے فضیلت کے حوالے سے کم نہیں ہیں، اس سے مراد یہ ہے: ذوالحجہ کے مہینے کے پہلے عشرے کو فضیلت کے اعتبار سے وہی حیثیت حاصل ہے جو رمضان کے مہینے کو حاصل ہے اور اس کی دلیل نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان ہے: ”کوئی بھی دن ایسے نہیں ہیں جن میں عمل کرنا ذوالحجہ کے پہلے عشرے (میں عمل کرنے) سے زیادہ فضیلت رکھتا ہو۔“ عرض کی گئی: یا رسول اللہ! اللہ کی راہ میں جہاد کرنا بھی نہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی راہ میں جہاد کرنا بھی نہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 3448]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1912، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1089، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 325، 3431، 3448، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2323، والترمذي فى (جامعه) برقم: 692، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1659، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8299، وأحمد فى (مسنده) برقم: 20727» «رقم طبعة با وزير 3439»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق - مضى (325).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - مضى (325). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
← Previous Hadith (3447) Back to Bab Next Hadith → (3449)